نئی دہلی، 14 اگست 2018/ وزیراعظم جناب نریندر مودی نے چھتیس گڑھ کے گورنر آنجہانی بلرام جی داس ٹنڈن کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
وزیراعظم نے کہاہے کہ چھتیس گڑھ کے گورنر جناب بلرام جی داس ٹنڈن کے انتقال سے افسردہ ہوں۔ ہم نے ایک ایسی معزز عوامی شخصیت کو کھودیا ہے جن کی سماج کے تئیں خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ دکھ کی اس گھڑی میں میرے خیالات ان کے اہل خانہ اور بہی خواہو ں کے ساتھ ہیں۔
جناب بلرام جی داس ٹنڈن نے پنجاب میں امن اورترقی کے لئے دہائیوں تک کام کیا ۔ صنعت اور مزدوروں کی فلاح بہبود سے گہری دلچسپی رکھنے والے بلرام جی داس ٹنڈ ن کے انتظامی تجربات نے ریاست کو گرانقدر فائدہ پہنچایا۔ ایمرجنسی کی مخالفت میں اپنی حوصلہ مندی کے اظہار کے لئے وہ یاد رکھے جائیں گے ۔
Saddened by the demise of Shri Balramji Dass Tandon, the Governor of Chhattisgarh. We have lost a widely respected public figure whose service to society will always be remembered. My thoughts are with his family and well-wishers in this hour of grief.
— Narendra Modi (@narendramodi) August 14, 2018
Shri Balramji Dass Tandon spent decades working for peace and progress in Punjab. Passionate about sectors like industry and labour welfare, his administrative experience added great value to the state. He will be remembered for his courage while opposing the Emergency.
— Narendra Modi (@narendramodi) August 14, 2018