رکھشا منتری کے دفتر نے ایک ٹویٹ میں بتایا کہ وزارت دفاع نے 30 مارچ 2023 کو آئندہ پیڑھی کے زمرے کے ساحلی سمندروں سے دور گشت کرنے والے 11 بحری جہازوں اورآئندہ پیڑھی کے میزائل لے جانے والے 6 جہازوں کی خریداری کے لئے ہندوستانی شپ یارڈز کے ساتھ 19,600 کروڑ روپے کے معاہدے پر دستخط کئے ہیں ۔
آر ایم او انڈیا کے ٹویٹ کے جواب میں، وزیر اعظم نے کہا:
’’اس سے ہندوستانی بحریہ مضبوط ہوگی اورآتم نربھرتا کے ہمارے مقصد کو ایک رفتار ملے گی۔‘‘
This will strengthen the Indian Navy and add momentum to our aim of Aatmanirbharta. https://t.co/MRETNEWhjI
— Narendra Modi (@narendramodi) March 31, 2023


