وزیر اعظم جناب نریندر مودی امریکہ کے صدر جوزف آر بائیڈن کی دعوت پر آب و ہوا سے متعلق قائدین کے اجلاس میں 22-23 اپریل کو ورچؤل طور پر شرکت کریں گے۔ وزیر اعظم 22 اپریل کو شام 5.30 بجے سے 7.30 بجے تک قائدین کے اجلاس 1 میں اپنی بات رکھیں گے جس کا موضوع ہے ”سال 2030 کے لیے ہماری اجتماعی کوشش“۔

اجلاس میں دنیا کے تقریباً 40 دیگر قائدین شرکت کر رہے ہیں۔ وہ ان ممالک کی نمائندگی کریں گے جو میجر اکنامیز فورم (ہندوستان ایک رکن ہے) کے ممبر ہیں، اور جو دیگر باتوں کے علاوہ، آب و ہوا کی تبدیلی کا شکار ہیں۔ قائدین آب و ہوا کی تبدیلی، آب و ہوا کے تئیں اقدامات میں اضافہ، آب و ہوا میںتخفیف اور موافقت کے لیے فنڈ جمع کرنے، فطرت پر مبنی حل، آب و ہوا کی سلامتی کے ساتھ ساتھ صاف توانائی کے لیے تکنیکی جدتوں کے بارے میں تبادلہ خیال کریں گے۔

قائدین اس بات پر بھی تبادلہ خیال کریں گے کہ قومی حالات اور پائیدار ترقیاتی ترجیحات کا احترام کرتے ہوئے دنیا کس طرح جامع اور لچکدار معاشی ترقی کے ساتھ آب و ہوا کے کام کو پورا کر سکتی ہے۔

یہ اجلاس آب و ہوا سے جڑے مسائل پر مرکوز عالمی اجلاسوں کے سلسلے کا ایک حصہ ہے جو نومبر 2021 میں منعقد ہونے والے COP26 تک جاری رہے گا۔

تمام اجلاس براہ راست نشر کیے جائیں گے اور میڈیا اور عوام کے لیے کھلے رہیں گے۔

 

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
Can we have a picture? BRICS delegates gather around PM Modi for candid photo op

Media Coverage

Can we have a picture? BRICS delegates gather around PM Modi for candid photo op
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر،12 اگست 2026
September 12, 2026

President Putin, Partners, and a Photograph: How PM Modi Turned BRICS Into India’s Showcase

16 Crore Domestic Flyers. ₹22 Lakh Crore Tourism. The Holiday Stayed Home.