آزادی کے 67 برس بعد ہندوستان میں آج بھی آبادی کا ایک بڑا حصہ بینکنگ کی خدمات سے محروم رہا ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ انہیں بچت کی کوئی جگہ یا طریقہ معلوم نہیں تھا۔ اس کے ساتھ ہی انہیں ادارہ جاتی قرض حاصل کرنے کا بھی کوئی موقع حاصل نہیں تھا۔ وزیر اعظم مودی نے 28 اگست 2018 کی اپنی تقریر میں اس بنیادی مسئلے کا تدارک کیا اور کچھ ہی مہینوں کے اندر اس اسکیم نے کروڑوں ہندوستانیوں کی زندگیوں اور مستقبل میں انقلابی تبدیلیاں پیدا کر دی ہیں۔ محض کچھ ہی مہینوں کی مدت میں 15 کروڑ بینک کھاتے کھولے گئے۔ اب تک 13.5 کروڑ روپے کارڈز تقسیم کیے جا چکے ہیں۔ علاوہ ازیں 15,798 کروڑ روپئے جمع کرائے جا چکے ہیں۔ اسکے علاوہ 1,25,697 بینک متر(بینکوں کے نمائندوں) کا تقرر کیا گیا ہے۔ اس کے ذریعہ ایک ہفتے کے دوران کھولے گئے بیشتر بینک کھاتوں کو عالمی بینک کے گنیز ریکارڈ میں بھی شامل کیا گیا، جن کی تعداد 1,80,96,130 تھی۔

یہ سب کچھ عوام الناس کو بااختیار بنانے کی وزیر اعظم کی کوششوں اور سرکاری انتظامیہ کے نتیجے میں ہی ممکن ہو سکا ہے۔ یہ زبردست کام مشن کے طریقے سے کیا گیا اور اسے سرکار اور عوام کی مثالی شراکت داری اور سرپرستی حاصل ہوئی۔
جہاں بینک کھاتوں نے کروڑوں ہندوستانیوں کو بینکنگ کی خدمات فراہم کرا دی ہیں، وہیں دوسری طرف ان کھاتوں نے بدعنوانی کے خاتمے کے لئے بھی زبردست کردار ادا کیا۔ اب، چھوٹ کی رقم راست طور سے بینک کھاتوں میں جمع کرائی جاتی ہے جس کے نتیجے میں رساؤ اور امتیاز و تفریق کی کوئی گنجائش نہیں رہ گئی ہے۔ پہل یوجنا کے تحت، ایل پی جی پر دی جانے والی رقم راست طور سے بینک کھاتوں میں جمع کرائی جاتی ہے۔ اس اسکیم کے تحت دس کروڑ سے زائد لوگوں کو راست نقد سبسڈی حاصل ہو سکے گی جس سے تقریباً 4000 کروڑ روپئے کی چھوٹ کی رقم کی بچت ہو سکے گی۔.

عوام کے لئے بینکنگ خدمات دستیاب کرانے کے بعد قومی جمہوری اتحاد سرکار نے ملک کے شہریوں کو بیمہ اور پنشن کی سہولت فراہم کرانے کا تاریخی کام شروع کیا ہے۔ پردھان منتری سرکشا بیمہ یوجنا کے تحت محض 12 روپئے سالانہ کی شرح پر دو لاکھ روپئے کا بیمہ حادثے کا شکار ہونے والوں کو فراہم کرایا جاتا ہے۔ پردھان منتری جیون بیمہ یوجنا کے تحت محض 330 روپئے سالانہ کی شرح پر زندگی کا بیمہ کیا جاتا ہے۔ اس کے ساتھ ہی اٹل پنشن یوجنا کے تحت 5000 روپئے مہینے کی پنشن دی جاتی ہے۔ یہ اسکیم شروع کیے جانے کے محض کچھ ہی دنوں کے اندر 7.22 کروڑ لوگوں نے اس اسکیم میں اپنا اندراج کرا لیا ہے (16/5/2015 تک)۔ مزید برآں سرکار کی سکنیا سمردھی یوجنا کے تحت بچیوں اور تعلیم کے لئے بچت میں اضافہ ہوگا۔

جن دھن یوجنا کے بارے میں مزید کچھ باتیں
سماجی سلامتی اسکیم کے بارے میں مزید کچھ باتیں
مزید معلومات کے لئے یہاں کلک کریں https://www.pmjdy.gov.in/




