عزت مآب!

آپ کا اور آپ کے وفد کا بھارت میں تہہ دل سے استقبال ہے۔ پیراگوئے جنوبی امریکہ میں ہمارے اہم شراکت داروں میں سے ایک ہے۔ ہمارا جغرافیہ بھلے ہی الگ ہو، لیکن ہمارے جمہوری نظریات اور عوامی فلاح و بہبود کی ایک ہی سوچ ہے۔

عزت مآب!

آپ کا دورہ بہت ہی تاریخی ہے۔ دوسری بار پیراگوئے کے کسی صدر کا بھارت دورہ ہورہا ہے۔

عزت مآب!

مجھے خوشی ہے کہ آپ کے ساتھ سینئر وزیر، اچھا ایک طاقت ور وفد آپ کے ساتھ آیا ہے۔ آپ صرف دہلی ہی نہیں، بلکہ ممبئی بھی جا رہے ہیں۔ اس سے باہمی تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے آپ کا عزم بالکل واضح ہے۔ مجھے یقین ہے کہ باہمی تعاون کے ذریعے ہم مشترکہ خوشحالی کی راہ ہموار کریں گے۔

عزت مآب!

ہمارے پاس اقتصادی تعاون سمیت ڈیجیٹل ٹیکنالوجی، اہم معدنیات، توانائی، زراعت، صحت، دفاع، ریلوے اور خلا جیسے شعبوں میں تعاون کے نئے مواقع ہیں۔ مرکوسر کے ساتھ ہمارا ایک ترجیحی تجارتی معاہدہ ہے۔ ہم مل کر اسے  وسعت دینے کے لیے مل کر کام کر سکتے ہیں۔

عزت مآب!

دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بھارت اور پیراگوئے کندھے سے کندھا ملا کر کھڑے ہیں۔ سائبر کرائم، منظم جرائم، منشیات کی اسمگلنگ جیسے مشترکہ چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے تعاون کے بے شمار امکانات ہیں۔

عزت مآب!

بھارت اور پیراگوئے عالمی جنوب کا اٹوٹ حصہ ہیں۔ ہماری امیدوں، امنگوں اور چیلنجوں میں مماثلت ہے۔ اس لیے ہم ایک دوسرے کے تجربات سے سیکھتے ہوئے، ان چیلنجوں سے مؤثر طریقے سے نمٹ سکتے ہیں۔ ہمیں اطمینان ہے کہ کووڈ وبائی مرض کے دوران، ہم بھارت میں بنائی گئی ویکسین کو پیراگوئے کے لوگوں کے ساتھ شیئر کرسکے۔ اس طرح کی مزید صلاحیتیں ہم ایک دوسرے کے ساتھ بانٹ سکتے ہیں۔

عزت مآب!

مجھے یقین ہے کہ آپ کے دورے سےباہمی تعلقات کے اعتماد، تجارت اور باہمی تعاون کے ستونوں کو نئی مضبوطی ملے گی۔ ساتھ ہی، بھارت لاطینی امریکہ تعلقات میں نئی ​​جہتیں بھی شامل ہوں گی۔

پچھلے سال میں نے گیانا میں کیریکام سمٹ میں حصہ لیا۔ ہم نے کئی موضوعات پر تعاون بڑھانے پر بات کی۔ میں سمجھتا ہوں کہ ہم ان تمام شعبوں میں پیراگوئے اور تمام لاطینی امریکی ممالک کے ساتھ مل کر کام کر سکتے ہیں۔

ایک بار پھر میں آپ کا بھارت میں دل سے استقبال کرتا ہوں۔

 

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
GIFT City scales new heights as India's 1st international finance and IT hub

Media Coverage

GIFT City scales new heights as India's 1st international finance and IT hub
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
Prime Minister shares address by Shri Amit Shah in Lok Sabha on India’s decisive fight against Naxalism
March 30, 2026

The Prime Minister, Shri Narendra Modi shared the outstanding speech delivered by Union Home Minister Shri Amit Shah ji, noting that it was filled with important facts, historical context, and a detailed account of the Government’s efforts over the past decade. Shri Modi highlighted that for decades, the retrograde Maoist ideology had an adverse impact on the development of several regions, with Left Wing Extremism severely affecting the future of countless youngsters.

He further underlined that over the last ten years, the Government has worked towards uprooting this menace, while simultaneously ensuring that the benefits of development reach areas affected by Naxalism. The Prime Minister reaffirmed that the Government will continue to focus on strengthening good governance and ensuring peace and prosperity for all.

The Prime Minister posted on X:

“This is an outstanding speech by the Home Minister, Shri Amit Shah Ji, filled with important facts, historical context and the efforts of our Government in the last decade.

For decades, the retrograde Maoist ideology had an adverse impact on the development of several regions. Left Wing Extremism has ruined the future of countless youngsters.

In the last decade, our Government has worked towards uprooting this menace and at the same time ensuring the fruits of development reach areas affected by Naxalism. We will keep focusing on furthering good governance and ensuring peace and prosperity for all.”