وزیراعظم جناب نریندرمودی نے آج کمبوڈیا کے وزیراعظم عالیجناب سام ڈیچ اکاموہا سیناپاڈیہی ٹیکہو ہون سین کے ساتھ ورچوئل میٹنگ کی ۔

دونوں لیڈروں نے باہمی امور کے تمام تر پہلوؤں نیز تجارت اورسرمایہ کاری ،انسانی وسائل کی ترقی ،دفاع اور سکیورٹی، ترقی  میں تعاون  ، کنکٹوٹی  ،عالمی وبا کے بعد معاشی بحالی اور عوام سے عوام کے درمیان تعلقات   میں تعاون  بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے باہمی تعاون کی رفتار پرتسلی اور اطمینان کا اظہار کیا۔

کمبوڈیا کے وزیر اعظم ہون سین نے  اس اہمیت  پر زور دیا کہ  کمبوڈیا ،بھارت کے ساتھ اپنے تعلقات کو کافی اہمیت دیتا ہے۔ وزیراعظم مودی نے بھارت کی  مشرق نواز  پالیسی میں  کمبوڈیا کے  نمایاں رول کی ضرورت  پر زور دیتے ہوئے اس جذبے کا اظہار کیا۔ دونوں رہنماؤں نے صلاحیت سازی کے پروگراموں، میکاؤنگ  - گنگا کوآپریشن  فریم ورک کے تحت کوئک امپیکٹ پروجیکٹس  سمیت دونوں ملکوں کے درمیان  جامع  ترقیاتی شراکتداری کا جائزہ لیا۔

وزیراعظم مودی نے  بھارت اور کمبوڈیا کے درمیان تاریخی اور تہذیبی رشتوں کو  بھی اجاگر کیا اور  کمبوڈیا میں   انگ کور واٹ  اور پریہا ویہر  مندروں  کی  بحالی میں  بھارت کے  شامل ہونے پر اپنی خوشی کا اظہار کیا۔جس میں  دونوں ملکوں کے درمیان ثقافتی اور لسانی رابطے کو نمایاں کیا گیا ہے۔

وزیراعظم ہون سین نے کواڈ ویکسین  پہل  کے تحت  کمبوڈیا کے لئے ہندوستان میں تیار ہونے والی کووی شیلڈ ویکسین کی   3.25 لاکھ خوراکیں فراہم کرنے کے لئے بھارت کا شکریہ ادا کیا۔

دونو ں  لیڈروں نے  بھارت اور کمبوڈیا کے درمیان سفارتی تعلقات  کے قیام کے 70 سال  پورے ہونے پر ایک دوسرے کو مبارکباد دی اور اس کی ستائش  کی ۔دونوں ملکوں کے درمیان سفارتی تعلقات کے  70سال پورے ہونے کا جشن اس سال منایا جارہا ہے۔

ان تقریبات کے حصے کے طور پر وزیراعظم نے کمبوڈیا کے شہنشاہ اور وہاں کی ملکہ کو بھارت آنے کی دعوت دی اور کہا کہ  دونوں   اپنی سہولت  کو دیکھتے ہوئے  بھارت کادورہ کریں ۔

دونو ں لیڈروں  نے  مشترکہ مفادات کے  علاقائی اور عالمی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

وزیراعظم مودی نے آسیان کی قیادت سنبھالنے پرکمبوڈیا کو مبارکباددی اور یقین دلایا کہ بھارت  ان کی قیادت کو کامیاب بنانے کے لئے کمبوڈیا کی پوری امداد کرے گا۔ 

 

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
Number of Indian women with digital access doubled since 2021: Survey

Media Coverage

Number of Indian women with digital access doubled since 2021: Survey
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
Prime Minister greets people of Goa on Goa Statehood Day
May 30, 2026

The Prime Minister, Shri Narendra Modi, today extended his greetings to the people of Goa on the occasion of Goa Statehood Day.

The Prime Minister said that Goa is widely known for its vibrant culture, rich heritage, natural beauty and warm-hearted people.

The Prime Minister noted that the occasion is an opportunity to remember with gratitude all those who worked tirelessly for the progress and identity of Goa.

The Prime Minister expressed hope that Goa will continue to prosper and play an important role in building a Viksit Bharat.

Shri Modi also prayed for the good health and prosperity of every Goan.

The Prime Minister wrote on X;

“Greetings to the people of Goa on the special occasion of Goa Statehood Day. Goa’s vibrant culture, rich heritage, natural beauty and warm-hearted people are widely known. This day is also an opportunity to remember with gratitude all those who worked tirelessly for its progress and identity. May Goa continue to prosper and play an important role in building a Viksit Bharat. Praying for the good health and prosperity of every Goan.”