وزیر اعظم جناب نریندر مودی 20 جنوری 2023 کو صبح 10:30 بجے ویڈیو کانفرنسنگ کے توسط سے سرکاری محکموں اور تنظیموں میں بھرتی ہونے والوں کو تقریباً 71000  تقرری نامے تقسیم کریں گے۔ اس موقع پر وزیر اعظم ان تقررشدہ افراد سے خطاب بھی کریں گے۔

روزگار میلہ، روزگار پیدا کرنے کو اولین ترجیح دینے کی وزیر اعظم کی عہد بندگی کو پورا کرنے کی سمت میں ایک قدم ہے۔توقع کی جاتی ہے کہ یہ روزگار میلہ مزید روزگار پیدا کرنے کے لیے ایک محرک کے طور پر کام کرے گا اور نوجوانوں کو ان کی اختیارکاری اور ملک کی ترقی میں شراکت داری کے لیے بامعنی مواقع فراہم کرے گا۔

ملک بھر سے منتخب کیے گئے یہ نوتقرر شدہ افراد، بھارتی حکومت کے تحت جونیئر انجینئرس، لوکو پائلٹ، تکنیکی ماہر، انسپکٹر، سب انسپکٹر، کانسٹیبل، اسٹینوگرافر، جونیئر اکاؤنٹینٹ، گرامین ڈاک سیوک، انکم ٹیکس انسپکٹر، ٹیچر، نرس، ڈاکٹر، سماجی سلامتی افسر، پی اے، ایم ٹی ایس وغیرہ جیسی مختلف پوزیشنوں/ اسامیوں کو پر کریں گے۔

اس روزگار پروگرام کے دوران، نوتقرر شدہ افسران کے ’کرم یوگی پرارمبھ‘ ماڈیول سے سیکھنے سے متعلق تجربے کو بھی ساجھا کیا جائے گا۔ ’کرم یوگی پرارمبھ‘ ماڈیول مختلف سرکاری محکموں میں نوتقرر شدہ تمام افراد کے لیے ایک آن لائن اورئنٹیشن کورس ہے۔

 

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
How ODOP is helping Pratapgarh turn its amla into a bigger business

Media Coverage

How ODOP is helping Pratapgarh turn its amla into a bigger business
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر، 1 اگست 2026
September 01, 2026

#ModiHaiTohMumkinHai: Economy, Diplomacy and Atmanirbhar Milestones in One Social-Media Sweep