عبوری بجٹ 2024 پر وزیر اعظم کے تبصرے کا متن

Published By : Admin | February 1, 2024 | 14:07 IST
Quote’’وکست بھارت بجٹ ترقی یافتہ بھارت کی بنیاد کو مضبوط کرنے کی ضمانت دیتا ہے‘‘
Quote’’اس بجٹ میں تسلسل کا اعتماد ہے‘‘
Quote’’یہ بجٹ نوجوان بھارت کی امنگوں کی عکاسی کرتا ہے‘‘
Quote’’ہم نے ایک بڑا ہدف مقرر کیا، اسے حاصل کیا، اور پھر اپنے لیے اس سے بھی بڑا ہدف مقرر کیا‘‘
Quote’’بجٹ غریب اور متوسط طبقے کو بااختیار بنانے پر مرکوز ہے‘‘

میرے پیارے ہم وطنوں،

آج کا یہ بجٹ، عبوری بجٹ تو ہے ہی، لیکن یہ بجٹ انکلوژِو اور اِنوویٹو بجٹ ہے۔ اس بجٹ میں کانٹی نیوٹی کا کانفیڈنس ہے۔ یہ بجٹ وکست بھارت کے 4 ستون – نوجوان، غریب، خواتین اور کسان، سبھی کو امپاور کرے گا۔ نرملا جی کا یہ بجٹ، ملک کے مستقبل کی تعمیر کا بجٹ ہے۔ اس بجٹ میں 2047 کے وکست بھارت کی بنیاد کو مضبوط کرنے کی گارنٹی ہے۔ میں نرملا جی اور ان کی ٹیم کو بہت بہت مبارکباد دیتا ہوں۔

ساتھیوں،

اس بجٹ میں، نوجوان بھارت کی آرزوؤں کی، بھارت کی ینگ ایسپریشنز کی عکاسی ہے۔ بجٹ میں دو اہم فیصلے لیے گئے ہیں۔ ریسرچ اور انوویشن پر ایک لاکھ کروڑ روپے کا فنڈ بنانے کا اعلان کیا گیا ہے۔ بجٹ میں اسٹارٹ اپس کو ملنے والی ٹیکس چھوٹ کی توسیع کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔

 

|

ساتھیوں،

اس بجٹ میں فسکل ڈیفسٹ (مالی خسارہ) کو قابو میں رکھتے ہوئے کیپٹل  ایکسپینڈیچر کو 11 لاکھ 11 ہزار 111 کروڑ روپے  کی تاریخی اونچائی عطا کی گئی ہے۔ ماہرین اقتصادیات کی زبان میں کہیں تو یہ ایک  طرح سے ’سویٹ اسپاٹ‘ ہے۔ اس سے بھارت میں 21ویں صدی کے جدید انفراسٹرکچر کی تعمیر کے ساتھ ہی نوجوانوں کے لیے بے شمار روزگار کے نئے مواقع تیار ہوں گے۔ بجٹ میں وندے بھارت اسٹینڈرڈ کی 40 ہزار جدید بوگیاں بنا کر، انہیں عام مسافر ٹرینوں میں لگانے کا اعلان کیا گیا ہے۔ اس سے ملک کے الگ الگ ریل روٹ پر کروڑوں مسافروں میں آرامدہ سفر کا تجربہ بڑھے گا۔

ساتھیوں،

ہم ایک بڑا ہدف طے کرتے ہیں، اسے حاصل کرتے ہیں اور پھر اس سے بھی بڑا ہدف اپنے لیے طے کرتے ہیں۔ غریبوں کے لیے ہم نے گاؤوں اور شہروں میں 4 کروڑ سے زیادہ گھر بنائے ہیں۔ اب ہم نے 2 کروڑ مزید نئے گھر بنانے کا ہدف طے کیا ہے۔ ہم نے 2 کروڑ خواتین کو لکھ پتی دیدی بنانے کا ہدف طے کیا تھا۔ اب اس ہدف کو بڑھا کر 3 کروڑ لکھ پتی دیدی بنانے کا  کر دیا گیا ہے۔ آیوشمان بھارت یوجنا نے غریبوں کی بہت مدد کی ہے۔ اب آنگن واڑی اور آشا ورکر، ان سب کو اس اسکیم کا فائدہ حاصل ہوگا۔

 

|

ساتھیوں،

اس بجٹ میں غریب اور متوسط طبقہ کو امپاور کرنے، ان کے لیے آمدنی کے نئے مواقع بنانے پر بھی بہت زور دیا گیا ہے۔ روف ٹاپ سولر مہم میں ایک کروڑ خاندانوں کو سولر روف ٹاپ کے توسط سے مفت بجلی حاصل ہوگی۔ اتنا ہی نہیں، سرکار کو اضافی بجلی بیچ کر لوگوں کو 15 سے 20 ہزار  سالانہ کی آمدنی  بھی ہوگی اور یہ ہر فیملی کو ہوگی۔

ساتھیوں،

آج جس انکم ٹیکس رمیشن اسکیم کا اعلان کیا گیا ہے، اس سے متوسط طبقہ کے قریب ایک کروڑ لوگوں کو بڑی راحت ملے گی۔ پچھلی سرکاروں نے  عام انسانوں کے سر پر دہائیوں سے یہ بہت بڑی تلوار لٹکا رکھی تھی۔ آج اس بجٹ میں کسانوں کے لیے بھی بہت اہم اور بڑے فیصلے لیے گئے ہیں۔ نینو ڈی اے پی کا استعمال ہو، مویشیوں کے لیے نئی اسکیم ہو، پی ایم متسیہ سمپدا یوجنا کی توسیع ہو، اور آتم نربھر آئل سیڈ مہم ہو، اس سے کسانوں کی آمدنی بڑھے گی اور خرچ کم ہوگا۔ میں ایک بار پھر تمام ہم وطنوں کو اس تاریخی بجٹ کے لیے  نیک خواہشات پیش کرتا ہوں۔ بہت بہت شکریہ۔

 

  • Jitendra Kumar May 13, 2025

    ❤️🇮🇳🙏
  • कृष्ण सिंह राजपुरोहित भाजपा विधान सभा गुड़ामा लानी November 21, 2024

    बीजेपी
  • कृष्ण सिंह राजपुरोहित भाजपा विधान सभा गुड़ामा लानी November 21, 2024

    जय श्री राम 🚩 वन्दे मातरम् जय भाजपा विजय भाजपा
  • Devendra Kunwar October 08, 2024

    BJP
  • दिग्विजय सिंह राना September 20, 2024

    हर हर महादेव
  • krishangopal sharma Bjp July 19, 2024

    नमो नमो 🙏 जय भाजपा 🙏
  • krishangopal sharma Bjp July 19, 2024

    नमो नमो 🙏 जय भाजपा 🙏
  • krishangopal sharma Bjp July 19, 2024

    नमो नमो 🙏 जय भाजपा 🙏
  • JBL SRIVASTAVA May 27, 2024

    मोदी जी 400 पार
  • ROYALINSTAGREEN April 05, 2024

    i request you can all bjp supporter following my Instagram I'd _Royalinstagreen 🙏🙏
Explore More
ہر ہندوستانی کا خون ابل رہا ہے: من کی بات میں پی ایم مودی

Popular Speeches

ہر ہندوستانی کا خون ابل رہا ہے: من کی بات میں پی ایم مودی
'2,500 Political Parties In India, I Repeat...': PM Modi’s Remark Stuns Ghana Lawmakers

Media Coverage

'2,500 Political Parties In India, I Repeat...': PM Modi’s Remark Stuns Ghana Lawmakers
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
List of Outcomes: Prime Minister's State Visit to Trinidad & Tobago
July 04, 2025

A) MoUs / Agreement signed:

i. MoU on Indian Pharmacopoeia
ii. Agreement on Indian Grant Assistance for Implementation of Quick Impact Projects (QIPs)
iii. Programme of Cultural Exchanges for the period 2025-2028
iv. MoU on Cooperation in Sports
v. MoU on Co-operation in Diplomatic Training
vi. MoU on the re-establishment of two ICCR Chairs of Hindi and Indian Studies at the University of West Indies (UWI), Trinidad and Tobago.

B) Announcements made by Hon’ble PM:

i. Extension of OCI card facility upto 6th generation of Indian Diaspora members in Trinidad and Tobago (T&T): Earlier, this facility was available upto 4th generation of Indian Diaspora members in T&T
ii. Gifting of 2000 laptops to school students in T&T
iii. Formal handing over of agro-processing machinery (USD 1 million) to NAMDEVCO
iv. Holding of Artificial Limb Fitment Camp (poster-launch) in T&T for 50 days for 800 people
v. Under ‘Heal in India’ program specialized medical treatment will be offered in India
vi. Gift of twenty (20) Hemodialysis Units and two (02) Sea ambulances to T&T to assist in the provision of healthcare
vii. Solarisation of the headquarters of T&T’s Ministry of Foreign and Caricom Affairs by providing rooftop photovoltaic solar panels
viii. Celebration of Geeta Mahotsav at Mahatma Gandhi Institute for Cultural Cooperation in Port of Spain, coinciding with the Geeta Mahotsav celebrations in India
ix. Training of Pandits of T&T and Caribbean region in India

C) Other Outcomes:

T&T announced that it is joining India’s global initiatives: the Coalition of Disaster Resilient Infrastructure (CDRI) and Global Biofuel Alliance (GBA).