ہماری حکومت کا اصول ہے ’سب کا ساتھ، سب کا وِکاس‘ : وزیر اعظم مودی
مرکزی حکومت ملک کے ہر شہری کو ترقی کے مرکزی دھارے سے مربوط کرنے کے لئے عہد بستہ ہے: وزیر اعظم مودی
لیہہ، لداخ اور کارگل کو ترقی سے ہمکنار کرنے کے لئے کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی: وزیر اعظم مودی

نئی دہلی؍4 ؍فروری ؍یہاں آنے سے پہلے کسی نے مجھے کہا کہ لیہہ میں تو بہت ٹھنڈ ہے۔ صفر سے کہیں نیچے درجۂ حرارت ہے۔ اتنی سردی میں آپ سب یہاں آئے، سچ مچ میں جذبات سے مغلوب ہوں اور سب کو سلام کرتا ہوں۔ ایئرپورٹ سے اترنے کے بعد بہت بڑی بڑی عمر کی مائیں ایئر پورٹ کے باہر آشرواد دینے کے لئے آئی تھیں، اتنے منفی ڈگری درجۂ حرارت میں وہ کھلے میں کھڑی تھیں۔ میں بھی کار سے اترکر ان کو سلام کرنے کے لئے نیچے چلا گیا۔ اس سے طبیعت میں ہلچل پیدا ہو گئی کہ یہ پیار ، آشرواد، یہ ماؤں کی محبت اور وہ بھی اتنے نا موافق صورتحال میں ۔ قدرت ساتھ نہ دیتی ہو، تب ایک نئی توانائی ملتی ہے، نئی طاقت ملتی ہے۔ آپ لوگوں کے اس اپنا پن، اس محبت کو دیکھ کر مجھے جو تھوڑی بہت ٹھنڈ بھی لگ رہی تھی، اب اس کا بھی اتنا احساس نہیں ہو رہا ہے۔

اسٹیج پر تشریف فرما جموں و کشمیر کے گورنر جناب ستیہ پال ملک جی، کابینہ کے میرے رفیق اور اسی جموں و کشمیر کی دھرتی کی سنتان ڈاکٹر جتیندر سنگھ جی ، جموں و کشمیر قانون ساز کونسل کے چیئرمین جناب حاجی عنایت علی جی، لداخ خود مختار پہاڑی ترقیاتی کونسل لیہہ کے چیئرمین جناب جیٹینم دیال جی، لداخ ، خودمختار پہاڑی ترقیاتی کونسل کارگل کے چیئرمین جناب فیروز احمد جی، قانون ساز کونسل کے رکن جناب چیرنگ ڈوریجے اور یہاں موجود میرے پیارے بھائیو اور بہنو۔

لداخ بہادروں کی سرزمین ہے۔ چاہے 1947ہو یا 1962 کی جنگ یا پھر کارگل کی لڑائی، یہاں کے بہادر فوجیوں نے لیہہ اور کارگل کے جانباز لوگوں نے ملک کے تحفظ کو یقینی بنایا ہے۔ اتنی خوبصورت پہاڑیوں سے مزین لداخ مختلف ندیوں کا منبع بھی ہے اور صحیح معنوں میں ہم سبھی کے لئے خدا کا تحفہ ہے۔ 10-9مہینے میں مجھے پھر ایک بار آپ کے درمیان آنے کا موقع ملا ہے۔ آپ جن مشکل حالات میں رہتے ہیں، ہر دشواری کو چیلنج دیتے ہیں، وہ میرے لئے بہت بڑی ترغیب ہوتی ہے کہ آپ سبھی کے لئے اور ڈَٹ کر کام کرنا ہے، جو پیار آپ مجھے دیتے ہیں، مجھے سودسمیت ترقیاتی کام کر کے اس کو لوٹانا ہے۔ مجھے یہ احساس ہے کہ موسم آپ سبھی کے لئےمشکلیں لے کر آتا ہے۔بجلی کا مسئلہ ہوتا ہے، پانی کی دقت آتی ہے، بیماری کی صورت میں پریشانی ہوتی ہے، جانوروں کے لئے چارے کا انتظام کرنا پڑتا ہے ، دور دور تک بھٹکنا پڑا ہے۔ مجھے یہاں پر موقع ملا ہے آپ کے درمیان رہنے کا۔پہلےجب میں اپنی پارٹی کی تنظیم کا کام کرتا تھا، تو طویل عرصے تک آپ لوگوں کے درمیان رہا۔میں نے یہاں پر رہتےہوئے خوددیکھاہے ، لوگوں کو مشکلوں کا سامنا کرتے ہوئے دیکھاہے۔

ساتھیو! انہیں پریشانیوں کو دور کرنے کےلئے مرکزی حکومت پوری طرح پابند عہد ہے اور اس لئے میں خود بار بار لیہہ ، لداخ اور جموں و کشمیر آتا رہتا ہوں۔ پچھلی بار بجلی سے جڑے متعدد پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد اور افتتاح کیا تھا، تو آج بھی آپ کی زندگی کو آسان بنانے والے تقریباً تین ہزار کروڑ روپے کے پروجیکٹوں ، تین ہزار کروڑ روپے کے پروجیکٹوں کا افتتاح، سنگ بنیاد اور نقاب کشائی ابھی ابھی آپ نے دیکھا، کی گئی ہے۔ دراج ہائبرو الیکٹریکل پروجیکٹ سے لیہہ اور کارگل کے متعدد گاؤوں کو خاطر خواہ اور سستی بجلی دستیاب ہو پائے گی، وہیں سرینگر اُلِّستن دراج کارگل ٹرانسمیشن ریک ہے، تو مجھے ہی اس کے سنگ بنیاد کا موقع ملا تھا اور آج اس کا افتتاح کرنے کی خوش بختی بھی مجھے ملی ہے۔ 2ہزار کروڑ سے زیادہ کے اس پروجیکٹ سے اب لیہہ-لداخ کی بجلی کا مسئلہ کم ہونے والا ہے۔

ساتھیو ! ہماری حکومت کے کام کرنے کا طریقہ ہی یہی ہے۔ لٹکانے اور بھٹکانے کے پرانے کلچر کو اب ملک پیچھے چھوڑ چکا ہے اور آنے والے 5سال میں مجھے یہ لٹکانے اور بھٹکانے کی روایت کو ملک بدر کر دینا ہے۔ جس پروجیکٹ کا سنگ بنیاد رکھا جاتا ہے، پوری طاقت لگائی جاتی ہے کہ اس کا کام وقت پر پورا ہو۔

بھائیو اور بہنو! آج جن پروجیکٹوں کی نقاب کشائی، افتتاح اور سنگ بنیاد رکھا گیا ہے، ان سے بجلی کے ساتھ ساتھ لیہہ-لداخ کی ملک اور دنیا کے دوسرے شہروں سے کنکٹی ویٹی سدھرے گی، سیاحت کو فروغ ملے گا، روزگار کے مواقع بڑھیں گے اور یہاں کے نوجوانوں کو پڑھائی کے لئے یہیں پر بہتر سہولتیں بھی ملیں گی۔ یہاں کا موسم اتنا خوبصورت ہے کہ اگر ہم یہاں عمدہ قسم کے تعلیمی ادارے قائم کر دیں، تو میں یقین کے ساتھ کہتا ہوں کہ ہندوستان کے کونے کونے سے نوجوان لیہہ-لداخ میں آ کر پڑھائی کرنا پسند کریں گے اور ہمیں ایسے خواب دیکھنے چاہئیں اور میرے دماغ میں ایسے خواب موجود ہیں۔

ساتھیو! ہم سبھی کے لئے قابل احترام عظیم کُشک بکولا رمپوچی جی نے اپنی پوری زندگی ایک سپنے کے لئے کھپا دی تھی۔ لیہہ-لداخ کو سریشٹھ بھارت سے کنکٹ کرنا اور ملک کے اتحاد اور سالمیت کے جذبےکو مضبوط کرنا ہی رمپوجی کا سب سے بڑا سپنا تھا۔مرکزی حکومت متعدد ایسے خوابوں کو حقیقت کی شکل دینے کےلئے یہاں کنکٹی ویٹی کو ایک نئی توسیع دے رہی ہے۔ لیہہ-لداخ کو ریل اور ہوائی راستے سے جوڑنے والے 2 پروجیکٹوں پر کام جاری ہے۔ اس خطے کوپہلی بار ملک کے ریل نقشے سے جوڑنے والی ریلوے لائن اور کُشک بکولا رمپوچی ہوائی اڈے کی نئی اور جدید ٹرمنل بلڈنگ دونوں ہی یہاں ترقی کو مزید رفتار دینے والے ثابت ہوں گے۔

ساتھیو! تین دہائی پہلے یہاں جو عمارت تعمیر کی گئی تھی، وقت کے ساتھ اس کو جدیدیت سے جوڑنے، اس میں نئی سہولتوں کو فروغ دینے کے بارے میں پہلے کبھی نہیں سوچا گیا۔ آج نئی ٹرمنل عمارت کا سنگ بنیاد رکھا گیا ہے اور بہت جلد ہی ا س کی نقاب کشائی بھی کی جائے گی۔میں آپ کو یقین دلاتا ہوں جس کا سنگ بنیاد پہلے کیاتھا، اس کی نقاب کشائی آج کر رہا ہوں، آج جس کا سنگ بنیاد رکھ رہا ہوں، آپ کے آشرواد سے اس کی نقاب کشائی کرنے کے لئے میں ہی آؤں گا۔ یہ ٹرمنل جدید ترین سہولتیں دستیاب کرانے کے ساتھ ساتھ اب زیادہ مسافروں کو سنبھالنے کا اہل بن سکے گا۔

اسی طرح بلاسپور، منالی، لیہہ ریل لائن پر شروعاتی سروے ہو چکا ہے۔ کئی مقامات پر کام شروع بھی ہو چکا ہے۔ جب یہ ریل لائن تیار ہو جائے گی، تب دلی سے لیہ کی دوری بہت کم ہو جائے گی۔ سردیوں میں تو یہاں کی پوری سڑکیں، باقی بھارت سے کٹ جاتی ہیں۔ یہ ریل لائن کافی حد تک مسئلے کو دور کرے گی۔

ساتھیو! کسی بھی خطے میں جب کنکٹی ویٹی اچھی ہونے لگتی ہے، تو وہاں کے لوگوں کی زندگی تو آسان ہوتی ہی ہے، کمائی کے ذرائع بھی بڑھتے ہیں۔ سیاحت کو اس کا سب سے زیادہ فائدہ ہوتا ہے۔ لیہہ-لداخ کا علاقہ تو روحانیت، فن، ثقافت، قدرت کی خوبصورتی اورایڈوینچر اسپورٹس کے لئے دنیا کا ایک اہم مقام ہے۔ یہاں سیاحت کی ترقی کےلئے ایک اور قدم حکومت نے اٹھایا ہے۔ آج یہاں 5 نئے ٹریکنگ روٹ کو کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ مرکزی حکومت نے ان روٹس پر پروٹیکٹیڈ ایریا پرمٹ کی ویلیڈیٹی بھی سات دن سے بڑھا کر 15 دن کر دی ہے۔ اس سے یہاں آنے والے سیاح سکون سے پورا وقت لے کر اپنے دورے کا لطف لے پائیں گے اور یہاں کے نوجوانوں کو زیادہ روزگار مل پائے گا۔

ساتھیو! مجھے بتایا گیا ہے کہ اس بار 3 لاکھ سے زیادہ سیاح لیہہ آئے ہیں اور تقریباً ایک لاکھ لوگوں نے کارگل کا دورہ کیا ہے۔ ایک طرح سے دیکھیں، تو کشمیر میں جتنے سیاح ابھی آئے ہیں، اس کا نصف اسی خطے میں آئے ہیں۔ وہ دن دور نہیں جب لیہہ-لداخ کی سیاحت نئی بلندیاں حاصل کرے گی۔

بھائیو اور بہنو! مرکزی حکومت ملک بھر میں ترقی کی پنچ دھارا یعنی بچوں کو پڑھائی، نوجوانوں کو کمائی، بزرگوں کودوائی، کسانوں کو سینچائی اور جَن جَن کی سنوائی، اس کو یقینی بنانے میں جُٹی ہوئی ہے۔ یہ لیہہ-لداخ اور کارگل میں بھی ان سبھی سہولیات کو مضبوط کرنے کی کوشش چل رہی ہے۔ لداخ میں کُل آبادی کا 40 فیصد حصہ نوجوان طلبہ ہیں۔ آپ سبھی کی طویل عرصے سے یہاں یونیورسٹی کا مطالبہ رہا ہے۔آج آپ کا یہ مطالبہ بھی پورا ہو اہے اور اس کےلئے بھی آپ سبھی کواو ر خاص طور پر میرے نوجوان ساتھیوں کو میں بہت بہت مبارکباد دیتا ہوں۔آج اس کلسٹر یونیورسٹی کو لانچ کیا گیا ہے۔ اس میں نُبرا، لیہہ اور جَسکا کارگل میں چل رہے ڈگری کالجوں کے وسائل کا استعمال کیا جائے گا۔طلبہ کی سہولت کے لئے لیہہ اور کارگل میں بھی اس کے انتظامی دفاتر ہوں گے۔

ساتھیو! لیہہ-لداخ ملک کے ان حصوں میں ہے،جہاں درج فہرست قبائل سے تعلق رکھنے والے میرے بھائی بہنو ں کی آبادی بڑی تعاد میں ہے۔ 2 دن پہلے مرکزی حکومت نے جو بجٹ پیش کیا ہے، اس میں ایس سی، ایس ٹی کی ترقی پر بہت زور دیا گیا ہے۔ درج فہرست قبائل کی فلاح و بہبود کے لئے بجٹ میں تقریباً 30 فیصد کا اضافہ کیا گیا ہے، جبکہ دلتوں کی ترقی کے لئے تقریباً 35 فیصد سے زیادہ کا الاٹمنٹ بجٹ میں اس بار کیا گیا ہے۔ بجٹ میں درج فہرست قبائل کی فلاح و بہبود کے لئے ، جو گیارہ ہزار کروڑ روپے سے زیادہ کا التزام کیا گیا ہے، اس سے اب تعلیم، صحت اور دوسری سہولتوں میں اضافہ ہونے والا ہے۔

بھائیو اور بہنوں! مرکزی حکومت ملک کے ہر اس شہری کو ترقی کے قومی دھارے سے جوڑنے کی کوشش کر رہی ہے، جنہیں کچھ اسباب سے ترقی کا پورا فائدہ نہیں مل پایا ہے۔ اس بجٹ میں حکومت نے خانہ بدوش برادری کے لئے بھی ایک بہت بڑا فیصلہ کیا ہے۔ یہ وہ لوگ ہیں، جو اپنے طرز زندگی کی وجہ سے ، کئ بار موسم کی وجہ سے ایک ہی مقام پر ٹِک کر نہیں رہ پاتے۔ ایسے میں ان لوگوں تک حکومت کی اسکیموں کا فائدہ پہنچانا بھی بہت مشکل ہوتا ہے۔ اب ان لوگوں کے لئے حکومت نے ویلفیئر ڈیولپمنٹ بورڈ بنانے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ حکومت جن ترقیاتی کاموں کو لے کر آگے چل رہی ہے، ان ترقیاتی کاموں کا فائدہ ان خاندانوں تک جنہیں آزادی کے 70سال بعد بھی نہیں پہنچ پایا ہے، انہیں تیزی سےپہنچےاور یہ لوگ کون ہیں۔۔۔سنپیرا، بنجارا اور جو بیل گاڑی میں گھومنے والے لوہار ہوتے ہیں، ایسے بالکل خانہ بدوش لوگ ہوتے ہیں۔ گڈریا ہوتے، کہیں رکتے ہی نہیں، اپنے مویشی کو لے کر چلتے ہی رہتے ہیں، اپنی جگہ پر آتے آتے دو سال لگ جاتے ہیں۔ ایسے کنبوں کی فکر کرنا ، اس بارے میں ایک بہت بڑا فیصلہ ہم نے کیا ہے۔

ساتھیو! اس کے علاوہ بجٹ میں ملک کے کسانوں کے لئے بھی تاریخی اعلان حکومت نے کیا ہے۔ وزیراعظم کسان سمان ندھی، جسے مختصراً پی ایم کسان کہتے ہیں، نام کی اس اسکیم کا فائدہ لیہہ-لداخ کے متعدد کسان کنبوں کو بھی ہونے والا ہے۔ حکومت نے فیصلہ کیا ہے، جن کسانوں کے پاس 5 ایکڑ سے کم زمین ہے اور یہاں تو قریب قریب سبھی ایسے ہی ہیں۔ سب 5ایکڑ سے کم زمین والے۔۔۔ان کے بینک کھاتے میں سیدھے چھ ہزار روپے ہر سال دلی۔۔۔۔مرکزی حکومت کی طرف سے سیدھے ان کے بینک کھاتے میں جمع ہو جائے گا۔یہ دو دو ہزار کی تین قسطوں میں آ پ کو ملیں گے۔ سیزن کے حساب سے طے کیا ہے۔ اس کی پہلی قسط میری کوشش ہے کہ بہت ہی جلد پہنچ جائے اور اس لئے میں نے ملک کی سبھی ریاستی حکومتوں کو اس بارے میں رہنما ہدایات آج ہی بھیجنے والا ہوں۔ اطلاع بھیج دی ہے کہ آپ کے یہاں کسان ۔۔۔ان کی فہرست، ان کا آدھار نمبر فوراً بھیج دیجئے تاکہ پیسے ان کے کھاتے میں جمع ہو جائیں اور ایسا نہیں کی بھائی باتیں کرنا، وعدے کرنا، پھر نیڑے کرنا۔۔۔جی نہیں مجھے نافذ کرنا ہے اور سب ریاستوں کی مشینری جتنی سرگرم ہوگی، اتنا تیزی سے فائدہ ہونے والا ہے۔

اس لئے یہاں کے آلو، مٹر ، گوبھی، اس کی پیداوار کرنے والے کسانوں کو حوصلہ افزائی ملنے والی ہے اور یہاں کی گوبھی کے لئے تو مجھے برابر یاد ہے۔ میں تنظیم میں کام کرتا تھا، تو دلی سے آتا تھا، دلی واپس جاتا تھا، تو جو کارکن میری جان پہچان کے تھے، وہ مجھ سے ایک ہی گزارش کرتے تھے کہ صاحب لگیج کا جو بھی خرچ ہوگا ہم دے دیں گے، ایک گوبھی اٹھا کر لےآنا اور میں یہاں سے کافی سبزی لے جاتا تھا۔ ان خاندانوں کو بڑا اچھا لگتا تھا، یہ سبزی کھانے کا اور اس نئی اسکیم کے لئے میں سچ بتاتا ہوں ، کسانوں کے لئے انوکھی اسکیم ہے۔ ان کو ایک بہت بڑی طاقت دینے والی ہے اور جو دلی میں ایئر کنڈیشنر کمروں میں بیٹھتے ہیں ناان کو پتہ ہی نہیں ہوتا ہے۔ دشوار گزار پہاڑوں میں، ریگستان میں، پسماندہ علاقوں میں، غریب کسان جو ہیں نا، اس کے لئے 6ہزار روپیہ کتنی بڑی بات ہوتی ہے۔ یہ ایئر کنڈیشنر کمرے میں بیٹھے ہوئے لوگوں کو پتہ تک نہیں ہوتا ہے۔ ان کو سمجھ ہی نہیں ہوتی ہے۔

اس نئی اسکیم کے لئے میں آپ سبھی کو ، ملک بھر کے کسانوں کو دل کی گہرائی سے بہت بہت مبارکباد دیتا ہوں۔

ساتھیو! لیہہ، لداخ، کارگل بھارت کی چوٹی ہے۔ ہمارا سر ہے، ماں بھارتی کا یہ تاج ہمارا فخر ہے، گزشتہ ساڑھے چار برسوں سے یہ خطہ ترقی کی ہماری ترجیحات کا مرکز رہا ہے۔ مجھے خوشی ہے کہ لداخ خودمختار پہاڑی ترقیاتی کونسل قانون میں ترمیم کی گئی ہے اور کونسل کو خرچ سے متعلق معاملات میں اب زیادہ اختیارات دیئے گئے ہیں۔ اب خطے کی ترقی کے لئے آنے والے پیسے یہاں کی خودمختار پالیسی ہی جاری کرتی ہے۔ کونسل کے اختیارات کے دائرے اور فیصلے لینے کی طاقت کو بھی بڑھایا گیا ہے۔ اس سےیہاں کے اہم موضوعات کو زیادہ تیزی سے اور زیادہ حساسیت کے ساتھ سلجھایا جا سکتا ہے۔ اب آپ کو اپنی ضرورتوں کے لئے بار بار سرینگر اور جموں نہیں جانا پڑے گا۔ زیادہ تر کام یہیں لیہہ اور لداخ میں ہی پورے ہو جائیں گے۔

ساتھیو! مرکزی حکومت سب کا ساتھ-سب کا وکاس کے بنیادی اصول پر کام کر رہی ہے۔ ملک کا کوئی بھی شخص ، کوئی بھی کونہ ترقی سےاچھوتانہ رہے، اس کےلئے ہی سب کا ساتھ-سب کا وکاس کا اصول لے کر ہم گزشتہ ساڑھے چار سال سے مسلسل دن رات کوشش کر رہے ہیں۔

میں یہاں کے لوگوں کو یہ یقین دلاتا ہوں کہ لیہہ، لداخ، کارگل کی ترقی کے لئے کوئی کور کسر باقی نہیں چھوڑی جائے گی۔ مرکزی حکومت ابھی ہمارے دوست نے کافی لمبی فہرست پڑھ لی، لیکن میں آپ کو یقین دلاتا ہوں ، میں ان کی باریکیوں میں نہیں جاتا ہوں، لیکن میں یہاں سب سے واقف ہوں اور میرا یہ سب سے بڑا فائدہ ہے۔ میں ایک ایسا وزیراعظم ہوں، جو ہندوستان کے ہر کونے میں بھٹک کر آیا ہو۔ اس لئے مجھے چیزوں کا کافی اندازہ ہے۔ باریکیاں افسروں سے جان لیتا ہوں، لیکن مجھے تجربہ ہوتاہے۔ میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ مرکزی حکومت آپ کی امیدوں اور آرزوؤں کا پورا احترام کرتی ہے اور آج یہ سنگ بنیاد اور رونمائی کا پروگرام اسی کی ایک کڑی ہے۔

ایک بارپھر زندگی کو آسان بنانے والے سبھی پروجیکٹوں کے لئے آپ کو بہت بہت مبارکباد دیتا ہوں۔ سردی کے اس موسم میں بھی آپ دوردورسے مجھے آشرواد دینے کےلئے آئے، بھاری تعداد میں پہنچے، اس کے لئے بھی میں آپ سب کا بہت بہت شکر گزار ہوں۔ میرے ساتھ پوری طاقت سے بولیئے۔۔۔

بھارت ماتا کی۔۔۔۔جے

بھارت ماتا کی۔۔۔۔جے

بھارت ماتا کی۔۔۔۔جے

بہت بہت شکریہ!

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
Haryana And J&K: 'Modi Magic' Defies All Odds Again

Media Coverage

Haryana And J&K: 'Modi Magic' Defies All Odds Again
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
Visit of Prime Minister Narendra Modi to Vientiane, Lao PDR
October 09, 2024

At the invitation of H.E. Mr. Sonexay Siphandone, Prime Minister of the Lao People’s Democratic Republic, Prime Minister Shri Narendra Modi will visit Vientiane, Lao PDR, on 10-11 October 2024.

2. During the visit, Prime Minister will attend the 21st ASEAN-India Summit and the 19th East Asia Summit being hosted by Lao PDR as the current Chair of ASEAN.

3. India is marking a decade of the Act East Policy this year. Relations with ASEAN are a central pillar of the Act East Policy and our Indo-Pacific vision.

4. The ASEAN-India Summit will review progress of India-ASEAN relations through our Comprehensive Strategic Partnership and chart the future direction of cooperation.

5. The East Asia Summit, a premier leaders-led forum that contributes to building an environment of strategic trust in the region, provides an opportunity for leaders of EAS Participating Countries, including India, to exchange views on issues of regional importance.

6. Prime Minister is expected to hold bilateral meetings on the margins of the Summits.