وزیراعظم جناب نریندر مودی اور نیدرلینڈز کے وزیراعظم، عزت مآب جناب روب جیٹن کی موجودگی میں، لیڈن یونیورسٹی لائبریری نے آج گیارہویں صدی کے چولا تانبے کی تختیاں حکومت ہند کے حوالے کر دی ہیں۔

چولا تانبے کی تختیاں، 21 بڑی اور 3 چھوٹی تختیوں پر مشتمل ایک مجموعہ ہیں، جو گیارہویں صدی عیسوی میں چولا بادشاہوں کی جانب سے جاری کیے گئے شاہی فر مان ہیں۔ ان فرمانوں کے ذریعے تمل ناڈو کے ناگاپٹنم میں واقع ایک بدھ وہار، “چولامنی ورما وہار” کو انیمانگلَم گاؤں عطیہ کیے جانے کی توثیق کی گئی تھی۔ ان تختیوں پر تمل اور سنسکرت زبانوں میں تحریریں درج ہیں۔

ان چولا تانبے کے تختیوں کی واپسی اس لیے بھی اہمیت رکھتی ہے کہ یہ محض ماضی کے نوادرات نہیں بلکہ بھارت کے ورثے اور تہذیب کی ایک قیمتی داستان ہیں۔ ان تختیوں کی وطن واپسی بھارتی عوام کے لیے گہرے جذباتی معنی رکھتی ہے۔

A joyous moment for every Indian!
— Narendra Modi (@narendramodi) May 16, 2026
Chola Copper Plates dating back to the 11th Century will be repatriated to India from the Netherlands. Took part in the ceremony for the same in the presence of Prime Minister Rob Jetten.
The Chola Copper Plates are a set of 21 large plates… pic.twitter.com/Zwu0QFc2ZJ
இந்தியர் அனைவருக்கும் ஒரு மகிழ்ச்சிகரமான தருணம்!
— Narendra Modi (@narendramodi) May 16, 2026
11-ம் நூற்றாண்டைச் சேர்ந்த சோழர்கால செப்பேடுகள், நெதர்லாந்தில் இருந்து இந்தியாவிற்குத் திரும்பவும் கொண்டுவரப்பட இருக்கின்றன. இது தொடர்பான விழாவில் பிரதமர் ராப் ஜெட்டன் அவர்களுடன் இணைந்து பங்கேற்றேன்.
சோழர் கால செப்பேடுகள், 21… pic.twitter.com/af4NWacMwt


