نئی دہلی،04؍نومبر،وزیراعظم کے پرنسپل سکریٹری ڈاکٹر پی کے مشرا نے فضائی آلودگی  کا سامنا کرنے کےلئے دلی، پنجاب اور ہریانہ ریاستوں کےساتھ    آج شام ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کا انعقاد کیا۔ یہ میٹنگ قومی راجدھانی  خطے میں  فضائی آلودگی  میں زبردست اضافےکےپیش نظر منعقد کی گئی ہے۔ اس آلودگی کےنتیجے    میں این سی آر میں ایمرجنسی جیسی صورتحال پیدا ہو گئی ہے ۔

اس میٹنگ میں پرالی کے جلانے، تعمیراتی سرگرمیوں، کوڑے کچرے کے جلانے اور صنعتی اور گاڑیوں سے ہونے والی آلودگی سے پیداشدہ صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔یہ فیصلہ کیا گیا کہ کابینہ سکریٹری جناب راجیو گوبہ روزانہ  ان ریاستوں کے ساتھ صورتحال کی نگرانی کریں گے۔ریاستی چیف سکریٹریز سے کہا گیاہے کہ وہ ساتوں دن 24 گھنٹے اضلاع میں صورتحال کی نگرانی کریں ۔

مرکز نے پڑوسی ریاستوں سے کہا ہے کہ وہ  گزشتہ 3 روز کی خراب موسم کی صورتحال کی وجہ سے آگ جلانے اور دھول کی سطح میں کمی لائیں۔ ان ریاستوں کے چیف سکریٹریز نے صورتحال کو بہتر بنانےکےلئے کی گئی کارروائیوں کی تفصیل پیش کی۔

فضائی آلودگی کے چیلنج کا سامنا کرنے کےلئے قومی راجدھانی میں تقریباً 300 ٹیمیں میدان میں تعینات کی گئی ہیں۔ خصوصی توجہ این سی آر میں  7 صنعتی کلسٹرز اور بہت زیادہ ٹریفک والے کاریڈورز پر دی جا رہی ہے۔ پنجاب اورہریانہ میں بھی اسی طرح کے انتظامات کئے گئے ہیں اور ریاستوں میں ضروری مشینری فراہم کرائی گئی ہے۔ آج کی میٹنگ وزیراعظم کے پرنسپل سکریٹری کے ذریعہ 24؍اکتوبر 2019 کو منعقدہ میٹنگ کے سلسلے میں منعقد کی گئی ہے۔ ریاستوں کو یقین دہانی  کرائی گئی ہےکہ جلد سے جلد ضروری اقدامات کئے جائیں گے۔ مرکز نے 4؍اکتوبر 2019 کو کابینہ سکریٹری کے ذریعہ منعقد کی گئی اعلیٰ سطحی جائزہ میٹنگ کے بعد آلودگی کے مسئلے کا سامنا کرنےکےلئے ضروری تیاریوں کے لئے کئی میٹنگیں منعقد کی ہیں۔

آج کی میٹنگ میں وزیراعظم کے پرنسپل ایڈوائزر جناب پی کے سنہا، ماحولیات، جنگلات اور آب و ہوا کی تبدیلی کے سکریٹری ، کابینہ سکریٹری، زراعت کے سکریٹری،  سنٹرل پولیوشن کنٹرول بورڈ کے چیئرمین ،  ہندوستان کے محکمۂ  موسمیات کے ڈائرکٹر جنرل اور پنجاب ، ہریانہ اوردلی کے چیف سکریٹریز کے ساتھ ساتھ دیگر سینئرافسران نے بھی شرکت کی۔

 

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
India’s electronics exports hit Rs 4 lakh crore in 2025: IT Minister Vaishnaw

Media Coverage

India’s electronics exports hit Rs 4 lakh crore in 2025: IT Minister Vaishnaw
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
PM to inaugurate 28th Conference of Speakers and Presiding Officers of the Commonwealth on 15th January
January 14, 2026

Prime Minister Shri Narendra Modi will inaugurate the 28th Conference of Speakers and Presiding Officers of the Commonwealth (CSPOC) on 15th January 2026 at 10:30 AM at the Central Hall of Samvidhan Sadan, Parliament House Complex, New Delhi. Prime Minister will also address the gathering on the occasion.

The Conference will be chaired by the Speaker of the Lok Sabha, Shri Om Birla and will be attended by 61 Speakers and Presiding Officers of 42 Commonwealth countries and 4 semi-autonomous parliaments from different parts of the world.

The Conference will deliberate on a wide range of contemporary parliamentary issues, including the role of Speakers and Presiding Officers in maintaining strong democratic institutions, the use of artificial intelligence in parliamentary functioning, the impact of social media on Members of Parliament, innovative strategies to enhance public understanding of Parliament and citizen participation beyond voting, among others.