NCC provides a platform to strengthen the spirit of discipline, determination and devotion towards the nation: PM Modi
India has decided that it will confront the challenges ahead and deal with them: PM Modi
A young India will play key role in fourth industrial revolution: PM

نئی دہلی، 28 جنوری /  وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج دلّی میں منعقدہ نیشنل کیڈٹ کور ریلی میں شرکت کی ۔  

ریلی کے دوران  وزیر اعظم نے مختلف این سی سی ٹکڑیوں کی جانب سے پیش کئے گئے گارڈ آف آنر  کا معائنہ کیا اور مارچ پاسٹ بھی ملاحظہ کیا ۔ اس میں  دیگر دوست ممالک   اور ہمسایہ ممالک کے کیڈٹ بھی شریک تھے ۔ 

          ایک ثقافتی پروگرام کے ساتھ ساتھ این سی سی کیڈٹوں نے وزیر اعظم کے رو برو  فیلڈ سے متعلق اپنی صلاحیتوں یعنی مخاطری کھیل کود ، موسیقی اور پرفارمنس آرٹ  کے نمونے بھی پیش کئے  ۔ وزیر اعظم نے  ہونہار این سی سی کیڈٹوں کو انعامات بھی  پیش کئے ۔

          حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے جناب نریندر مودی نے کہا کہ این سی سی  ملک کے نو جوانوں میں نظم و ضبط  ، پکے ارادے اور  لگن   کے جذبے  کو فروغ دینے کا پلیٹ فارم فراہم کرتی ہے ۔    انہوں نے کہا کہ یہ اقدار ملک کی ترقی میں معاون ہوں گے ۔

          وزیر اعظم نے بھارت کو  دنیا میں  نو جوان ممالک میں شمار کرتے ہوئے کہا کہ  اس کی 65 فی صد سے زائد آبادی 35 برس سے کم عمر کی ہے ۔  ہمیں اِس  حقیقت پر فخر ہے تاہم  یہ ہماری ذمہ داری ہونی چاہیئے کہ ہم نو جوانوں کے انداز میں سوچیں ۔ انہوں نے کہا کہ  اس کا مطلب یہ ہو گا کہ تاخیر کی کوئی گنجائش نہیں ہو گی اور مسائل کا فوری طور پر حل نکالا جا سکے گا ۔  نو جوان اذہان   کا  یہی تصور ہوتا ہے   اور یَنگ انڈیا اسی کا نام ہے ۔

          انہوں نے کہا کہ ہمیں ماضی کی چنوتیوں کا سامنا کرتے ہوئے حال کی ضروریات کا خیال رکھنا چاہیئے ، ہمیں مستقبل کی توقعات  کی تکمیل کے لئے کام کرنا چاہیئے ۔ انہوں نے کہا کہ آج  بھارت   ایک نو جوان کے جوش و جذبے کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے ۔ بھارت کا اندازِ فکر اور اُس کا دل جوان ہے اور یہی وجہ ہے کہ یہ   دہشت گردانہ کیمپوں پر سرجیکل اسٹرائیک ، ایئر اسٹرائیک کرتا ہے اور براہ راست حملے کرتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ نو جوان اندازِ فکر ہر کسی کو اپنے ساتھ لے کر  پیش قدمی کرنا چاہتا ہے اور کسی کو بھی پیچھے نہیں چھوڑنا چاہتا ۔ اسی جذبے کے ساتھ ہم نے بوڈو معاہدے پر دستخط کئے ہیں ، جہاں تمام تر شراکت داروں سے مشورے کے بعد معاہدے پر دستخط کئے گئے ہیں ۔

          شمال مشرق  میں ترقیاتی کوششوں کے موضوع پر  روشنی ڈالتے ہوئے وزیر اعظم نے شمال مشرقی خطے  کی ترقی کا بھی ذکر کیا ۔ انہوں نے کہا کہ  تمام تر شراکت داروں سے گفت و شنید کی گئی ہے اور یہ گفت و شنید   از حد کھلے ذہن اور کھلے دِل کے ساتھ انجام پائی ہے ۔ آج کا بوڈو معاہدہ اِسی کا نتیجہ ہے ۔   یہ یَنگ انڈیا کا اندازِ فکر ہے ۔ ہم ہر کسی کو ملک کے ساتھ لے کر    آگے بڑھ رہے ہیں ، ہر کسی کو ترقی سے ہمکنار کر رہے ہیں اور کسی کا اعتبار حاصل کر رہے ہیں ۔ 

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
India’s data centre boom: Mumbai cracks global top 15, Hyderabad pipeline set to surge 15x

Media Coverage

India’s data centre boom: Mumbai cracks global top 15, Hyderabad pipeline set to surge 15x
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
وزیرِ اعظم 27 اگست کو کھیلو انڈیا مکالمے میں نوجوانوں سے خطاب کریں گے
August 26, 2026
کھیلو انڈیا مکالمہ: کھیل، نوجوانوں کی قیادت، شہری ذمہ داری، رضاکارانہ خدمت، جسمانی تندرستی اور قوم کی تعمیر کو ایک مشترکہ پلیٹ فارم پر یکجا کرے گا
کھیلو انڈیا مکالمے کے تحت یوا سموا د پانچ اہم موضوعات پر توجہ مرکوز کرے گا: کھیل، اولمپکس میں کامیابی کی امنگیں، نوجوانوں کی قیادت، ترقی یافتہ بھارت اور منشیات سے پاک نوجوان

وزیرِ اعظم جناب نریندر مودی 27 اگست کو صبح 11 بجے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے کھیلو انڈیا مکالمے سے خطاب کریں گے۔ اس پروگرام کا مقصد نوجوانوں کو بھارت کے کھیلوں کے سفر سے وابستہ ہونے، اپنی امنگوں کا اظہار کرنے اور نوجوانوں کی قیادت میں ایک مضبوط ترقی یافتہ بھارت کی تعمیر کے لیے اپنی تجاویز پیش کرنے کا موقع فراہم کرنا ہے۔

میرا یوا بھارت (ایم وائی بھارت) کی جانب سے قومی یومِ کھیل 2026 کی تقریبات کے ایک حصے کے طور پر منعقد ہونے والا یہ پروگرام ریاستوں اور مرکز کے زیرِ انتظام علاقوں کے ہر ضلع کے دو کالجوں میں نوجوانوں کی شرکت کے ساتھ ملک بھر میں منعقد کیا جائے گا۔ یہ پروگرام وزیرِ اعظم کے اس تصور کے مطابق منعقد کیا جا رہا ہے جس کا مقصد ایک صحت مند، نظم و ضبط کا پابند اور کھیلوں سے وابستہ ملک کی تعمیر کرنا ہے، جبکہ قومی ترقی کے ایجنڈے کے مرکز میں نوجوانوں کی امنگوں کو جگہ دینا ہے۔

ملک گیر کھیلو انڈیا مکالمہ کھیل، نوجوانوں کی قیادت، شہری ذمہ داری، رضاکارانہ خدمت، جسمانی تندرستی اور قوم کی تعمیر کو ایک مشترکہ پلیٹ فارم پر یکجا کرے گا۔ یہ نوجوانوں کو ملک کے کھیلوں سے متعلق عزائم کے ساتھ براہِ راست جڑنے کا موقع فراہم کرے گا، جبکہ اس بات کو یقینی بنائے گا کہ ان کی تجاویز اور نقطۂ نظر بھارت کے نوجوانوں اور کھیلوں کے نظام سے متعلق جاری گفتگو کا حصہ بنیں۔

قومی پروگرام کے بعد مقامی سطح پر ایسے پروگرام منعقد کیے جائیں گے جن میں نوجوان شرکاء، میرا یوا بھارت کے رضاکار، مقامی کھلاڑی اور عوامی نمائندے حصہ لیں گے۔ اس پہل کی ایک اہم خصوصیت کھیلوں میں دلچسپی رکھنے والے نوجوانوں اور بھارت کے سرکردہ کھلاڑیوں اور تمغہ جیتنے والوں کے درمیان براہِ راست تبادلۂ خیال ہوگا۔ پروگرام کا ایک مرکزی حصہ یوا سمواد ہوگا، جس میں نوجوان شرکاء کو اپنے خیالات، نقطۂ نظر اور امنگوں کا اظہار کرنے کی دعوت دی جائے گی۔ یہ مکالمہ پانچ موضوعات کے گرد ترتیب دیا جائے گا:

بہتر سہولیات، کوچنگ، کھیلوں کی سائنس اور سب کی شمولیت کے ذریعے بھارت کے کھیلوں کے نظام کو بہتر بنانا؛
سائنسی بنیادوں پر صلاحیتوں کی شناخت، شفاف انتخاب اور کھلاڑیوں کی طویل مدتی ترقی کے ذریعے 2036 کے اولمپکس کے لیے صلاحیتوں کو پروان چڑھانا؛
حکمرانی کے پلیٹ فارموں اور میرا یوا بھارت کی قیادت میں رضاکارانہ خدمات کے ذریعے نوجوانوں میں قائدانہ صلاحیتیں پیدا کرنا؛
شہری شعور، مستقبل کے لیے درکار مہارتوں اور منظم رضاکارانہ خدمات کو فروغ دے کر نوجوانوں کو ترقی یافتہ بھارت کی تعمیر کے لیے بااختیار بنانا؛
کھیلوں اور ہم عمر افراد کے باہمی رابطوں کے ذریعے منشیات کے استعمال کے خلاف جدوجہد کے لیے منشیات سے پاک نوجوان تحریک کو فروغ دینا، جسے وزیرِ اعظم کی جانب سے 2 اگست 2026 کو شروع کی گئی ملک گیر 100 ہفتوں کی مہم کے تحت ہر ہفتے کی جن بھاگیداری سرگرمیوں کے ذریعے مزید تقویت دی جائے گی۔