وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے جمہوریۂ فرانس کے صدر عزت مآب ایمانویل میکرون سے آج ٹیلی فون پر بات چیت کی۔

دونوں قائدین نے  افغانستان میں حال ہی میں رونما ہوئے واقعات سمیت  علاقائی مسائل  پر  تبادلہ  خیالات کیے۔ اس سلسلے  میں، انہوں نے دہشت گردی  میں اضافے کے امکانات، منشیات، ہتھیار اور انسانی اسمگلنگ  جیسے مسائل پر اپنے خدشات کا اظہار کرنے کے ساتھ ساتھ انسانی حقوق، خواتین  اور اقلیتوں کے  حقوق کو یقینی بنانے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

دونوں قائدین  نے انڈو۔پیسفک خطے میں افزوں باہمی تعاون اور خطے میں استحکام  اور سلامتی کو فروغ دینے میں بھارت۔ فرانس شراکت داری  کے ذریعہ  ادا کیے  جا رہے اہم کردار کابھی جائزہ لیا۔

قائدین نے بھارت۔ فرانس کلیدی  شراکت داری ، جو کہ دونوں ہی ممالک کے لئے انتہائی اہمیت کی حامل ہے، کے جذبے کےتحت قریبی اور باقاعدہ مشاورت برقرار رکھنے  پر  اتفاق کا اظہار  کیا۔

 

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
Why India's ₹37,500 cr coal gasification push matters for its energy future

Media Coverage

Why India's ₹37,500 cr coal gasification push matters for its energy future
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر، 14 مئی 2026
May 14, 2026

Kisan Kalyan to Viksit Bharat: PM Modi Delivers Jobs, Markets & Dignity Across Rural and Industrial India