نئی دلّی ، 28 دسمبر؍ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کل یعنی 29 دسمبر کو اتر پردیش کے وارانسی اور غازی پور کا دورہ کریں گے ۔ اپنے دورے کے دوران وہ وارانسی میں ساؤتھ ایشیا ریجنل سینٹر ( آئی ایس اے آر سی ) کے کیمپس میں چھٹے انٹر نیشنل رائس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کوقوم کے نام وقف کریں گے اور وارانسی میں دین دیال ہستھ کلا سنکل میں ون ڈسٹرکٹ ، ون پروڈکٹ ریجنل سمٹ میں شرکت کریں گے ۔ غازی پور میں وزیر اعظم مہاراجہ سہیل دیو کی یاد میں ایک یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری کریں گے اور ایک عوامی ریلی سے بھی خطاب کریں گے ۔
وزیر اعظم وارانسی میں نیشنل سیڈ ریسرچ اینڈ ٹریننگ سینٹر ( این ایس آر ٹی سی ) کے کیمپس میں انٹر نیشنل رائس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ ( آئی آر آر آئی ) ، ساؤتھ ایشیا ریجنل سینٹر کو قوم کے ن ام وقف کریں گے ۔ یہ ساؤتھ ایشیا ا ور سارک خطے میں چاول کے تحقیق اور تربیت کے سلسلے میں ایک ہب کے طور پر کام کرے گا ۔ توقع ہے کہ مشرقی بھارت میں پہلا بین الاقوامی سینٹر خطے میں چاول کی پیداوار کو کنٹرول کرنے اور بر قرار رکھنے میں ایک اہم رول ادا کرے گا ۔
بھارت کا آئی آر آر آئی سے تعلق 1960 سے ہے ،وزیر اعظم نریندر مودی فلیپین میں منیلا میں نومبر ، 2017 میں آئی آر آر آئی کے ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کرنے والے پہلے بھارتی وزیر اعظم ہیں ، جہاں انہوں نے چاول کے شعبے میں جدید تحقیق اور زرعی اختراعات کے سلسلے میں تبادلہ خیال کیا ۔
جناب مودی وارانسی میں دین دیال ہستھ کلا سنکل ( ٹریڈ فیسیلٹی سینٹر اینڈ کرافٹ میوزیم ) میں ون ڈسٹرکٹ ، ون پروڈکٹ ریجنل سمٹ میں شرکت کریں گے ۔

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
Technical textiles critical to footwear sector

Media Coverage

Technical textiles critical to footwear sector
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر، 29 اپریل 2026
April 29, 2026

Leadership That Plays, Builds & Delivers: PM Modi’s Vision Igniting Youth, Women & Northeast India