نئی دلّی ، 14 فروری ؍وزیر اعظم جناب نریندر مودی 14 فروری ، 2019 کو ردر پور ، اترا کھنڈ کا دورہ کر رہے ہیں ۔ اپنے دورے کے دوران وہ ریاستی مربوط کو آپریٹیو ڈیولپمنٹ پروجیکٹ لانچ کریں گے اور دین دیال اپادھیائے بہبود اسکیم کے تحت منتخبہ استفادہ کنندگان کو قرض کے چیک تقسیم کریں گے ۔
مربوط کو آپریٹیو ڈیولپمنٹ پروجیکٹ کا مقصد اترا کھنڈ کی دیہی اقتصادیات کو کو آپریٹیو ، فارم اور متعلقہ شعبوں کی بہتری کے ذریعہ فروغ دینا ہے ۔ اس سے اترا کھنڈ کے پہاڑی علاقوں کے زراعت اور اس سے متعلقہ سرگرمیوں میں ملوث لوگوں کی لاچاری پر مبنی نقل مکانی کی نگرانی کرنے میں مدد ملے گی ۔ وزیر اعظم اترا کھنڈ کے وزیر اعلیٰ کو ریاستی حکومت کے لئے مذکورہ پروجیکٹ کے تحت نیشنل کو آپریٹیو ڈیولپمنٹ کو آپریشن کی منتقلی کے لئے 100 کروڑ روپئے کا ایک چیک بھی پیش کریں گے ۔
وزیر اعظم دین دیال اپادھیائے کسان بہبودی اسکیم کے تحت منتخبہ استفادہ کنندگان کو قرض کے چیک بھی تقسیم کریں گے۔ اترا کھنڈ حکومت کی اس اسکیم کے تحت کسانوں کو ایک لاکھ روپئے تک کے دوفیصد کی نتہائی کم شرح سود پر کثیر مقصدی قرض فراہم کرائے جائیں گے یہ اسکیم 2022 تک کسانوں کی آمدنی کو دو گنا کرنے کے نشانے کی جانب ایک انتہائی اہم قدم ہے ۔
وزیر اعظم نے اس سے قبل 7 نو مبر ، 2018 کو بھارتی فوج اور آئی ٹی بی پی کے ساتھ دیوالی منانے کے لئے ہرسل ، اترا کھنڈ کا دورہ کیا تھا اور انہوں نے 7 اکتوبر ، 2018 کو دہرہ دون میں ’ ڈیسٹی نیشن اترا کھنڈ : انویسٹرس سمٹ 2018 سے خطاب کیا تھا ۔
Login or Register to add your comment
Explore More
The Prime Minister, Shri Narendra Modi inaugurated the Phase-II of the Ahmedabad Metro Rail Project today. He also interacted with students during the journey.
The Prime Minister posted on X;
“Inaugurated Phase-II of the Ahmedabad Metro Rail Project and on the way to today’s programme with energetic youngsters.”
Inaugurated Phase-II of the Ahmedabad Metro Rail Project and on the way to today’s programme with energetic youngsters. pic.twitter.com/59sGNf7kdd
— Narendra Modi (@narendramodi) September 16, 2024