وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے شہریوں پر زور دیا ہے کہ وہ ہمارے مجاہدینِ آزادی کے لئے اپنے خراجِ عقیدت کا اظہار ڈجیٹل جیوت پر کریں اور آزادی کے امرت مہوتسو کو مضبوط کریں ۔
وزیر اعظم نے سلسلہ وار ٹوئیٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ؛
’’ ہماری جدو جہد آزادی کے ہیرو کے لئے خصوصی خراجِ عقیدت !
ڈجیٹل جیوت ٹیکنا لوجی کا استعمال کرتی ہے اور آپ کو اس قابل کرتی ہے کہ آپ ، ہمارے مجاہدینِ آزادی کے لئے پُر خلوص ممنونیت کا پیغام شیئر کر سکیں ۔ ‘‘
’’ دلّی کے سینٹرل پارک میں ایک اسکائی بیم لائٹ نصب کی گئی ہے ۔ ہر ایک ادا کیا گیا خراجِ عقیدت ، اِس ڈجیٹل جیوت کی روشنی میں اضافہ کرے گا ۔ اس منفرد کوشش میں شرکت کریں اور آزادی کے امرت مہوتسو کو مضبوط کریں ۔ ‘‘
A special tribute to the heroes of our freedom struggle!
— Narendra Modi (@narendramodi) July 23, 2022
Digital Jyot uses technology and enables you to share a heartfelt message of gratitude to our freedom fighters. https://t.co/0nGXaK0P3g pic.twitter.com/zmV5j6KGJn


