نئی لّی ، 13 دسمبر/ وزیر اعظم جناب نریندر مودی 15 دسمبر ، 2020 ء کو گجرات  کے کچھ  میں   دھوردو کا دورہ کریں گے  اور  ریاست میں  کئی ترقیاتی پروجیکٹوں کا سنگِ بنیاد رکھیں گے ۔ ان پروجیکٹوں میں   ڈی سیلینیشن  پلانٹ  ، ایک ہائبرڈ   قابلِ تجدید توانائی پارک  اور ایک  دودھ کو پروسیس  کرنے  اور پیک کرنے کا  مکمل   خود کار پلانٹ شامل ہیں  ۔  اس موقع پر گجرات   کے وزیر  اعلیٰ بھی موجود ہوں گے ۔  وزیر اعظم  ایک کلچرل پروگرام دیکھنے  کے بعد  وہائٹ رَن کا بھی دورہ کریں گے ۔

          اپنی  وسیع ساحلی پٹی   سے فائدہ اٹھاتے ہوئے  گجرات   سمندر کے پانی کو   پینے کے قابل بنانے کے لئے  کچھ کے مانڈوی میں ڈی سیلینیشن پلانٹ لگا رہا ہے ۔  10 کروڑ لیٹر یومیہ  ( 100 ایم ایل ڈی ) کی صلاحیت  والا یہ پلانٹ   نرمدا گرڈ   اور ساؤنی نیٹ ورک کے ساتھ ساتھ  گندے پانی کو صاف  کرنے کے بنیادی ڈھانچے کے ساتھ پانی کی کفالت   کو مضبوط کرے گا ۔ ملک میں پانی کی فراہمی کے لئے ایک پائیدار اور  کم خرچ آبی وسائل  کے حصول میں  یہ ایک سنگِ میل ہے ۔  مندرا ، لکھپت  ، ابداسا اور نکھت رانا تعلقہ خطوں کے تقریباً 8  لاکھ لوگوں کو ، اِس پلانٹ سے پانی حاصل ہو گا  ،  جس کا اضافی پانی   بچھووا ،  راپر اور گاندھی دھام  کو حاصل ہو گا ۔ یہ گجرات میں داہیج (  100 ایم ایل ڈی ) ، دوارکا ( 70 ایم ایل ڈی ) ، گھوگا بھاؤ نگر ( 70 ایم ایل ڈی ) اور گیر سومناتھ  ( 30 ایم ایل ڈی ) کے علاوہ نمکین پانی کو  پینے کے قابل بنانے والا  پانچواں پلانٹ ہو گا ۔

          گجرات میں کچھ ضلعے کے ویگھا کوٹ گاؤں کے قریب ہائبرڈ قابلِ تجدید توانائی  پارک   ملک میں  قابلِ تجدید توانائی  پیدا کرنے والا سب سے  بڑا پارک ہو گا ۔  یہ 30 جی ڈبلیو تک قابلِ تجدید توانائی  پیدا کرے گا ۔  72600 ہیکٹیئر اراضی پر پھیلے اِس پارک میں   ہوا سے چلنے والے  ہائبرڈ پارک زون  ، شمسی توانائی   کے زون کے ساتھ ساتھ  وِنڈ پارک سرگرمیوں کے لئے خصوصی زون ہوں گے ۔

          وزیر اعظم دودھ کی ڈبہ بندی اور پیکنگ کے  ایک پلانٹ  کا بھی سنگِ بنیاد رکھیں گے  ۔ یہ پوری طرح خود کار پلانٹ  کچھ کے سرحد ڈیری انجار میں ہو گا   ۔ اس پلانٹ پر  121 کروڑ روپئے کی لاگت آئے گی اور اس کی صلاحیت  2 لاکھ لیٹر دودھ یومیہ  کی ڈبہ بندی  کی ہو گی ۔

 

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
'Eisob cholbe na': PM Modi says TMC has become carbon copy of Left in Murshidabad rally

Media Coverage

'Eisob cholbe na': PM Modi says TMC has become carbon copy of Left in Murshidabad rally
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
Prime Minister expresses deep concern over hospitalization of Asha Bhosle Ji
April 12, 2026
PM prays for her good health and speedy recovery

Prime Minister Shri Narendra Modi today expressed deep concern upon hearing that Asha Bhosle Ji has been admitted to the hospital.

The Prime Minister stated that he is praying for her good health and a speedy recovery.

The Prime Minister wrote on X:

"Deeply concerned to hear that Asha Bhosle Ji has been admitted to hospital. Praying for her good health and a speedy recovery."