وزیر اعظم گیان بھارتم پورٹل کا آغاز کریں گے ، جو مخطوطات کے ڈیجیٹائزیشن ، تحفظ اور عوام تک رسائی کے عمل کو تیز کرنے کے لیے ایک ڈیجیٹل پلیٹ فارم ہے
کانفرنس کا موضوع:‘مخطوطات کی ورثے کے ذریعے ہندوستان کی علمی میراث کی بازیابی’ہے
کانفرنس کا مقصد ہندوستان کی بے مثال مخطوطات کی دولت کو زندہ کرنا ہے

وزیر اعظم جناب نریندر مودی 12 ستمبر کو شام 4:30 بجے نئی دہلی میں واقع وگیان بھون میں گیان بھارتم پر بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت کریں گے۔  وہ گیان بھارتم پورٹل کا بھی آغاز کریں گے  جو مخطوطات کے ڈیجیٹائزیشن ، تحفظ اور عوام تک رسائی کے عمل کو تیز کرنے کے لیے ایک وقف ڈیجیٹل پلیٹ فارم ہے۔ وہ اس موقع پر حاضرین سے خطاب  بھی کریں گے ۔

یہ کانفرنس 11 سے 13 ستمبر تک‘‘مخطوطات کے ورثے کے ذریعے ہندوستان کی علمی میراث کی بازیابی’’ کے موضوع کے تحت منعقد ہوگی۔یہ کانفرنس سرکردہ اسکالرز ، تحفظ پسندوں،(کنزرویشنسٹ) تکنیکی ماہرین اور پالیسی ماہرین کو یکجا کرنے کا کام کرے گی، تاکہ وہ ہندوستان کی بے مثال مخطوطات کی دولت کو زندہ کرنے کے راستوں پر غور و خوض کریں اور اسے عالمی علمی مکالمے کے مرکز میں رکھیں ۔  اس میں ایک نمائش بھی شامل ہوگی جس میں مخطوطات کے تحفظ ، ڈیجیٹائزیشن ٹیکنالوجیز ، میٹا ڈیٹا کے معیارات ، قانونی فریم ورک ، ثقافتی سفارت کاری ، اور قدیم رسم الخط کی تشریح جیسے اہم شعبوں پر نایاب مخطوطات اور علمی پیشکشوں کی نمائش کی جائے گی ۔

 

 

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
99.92% villages in India covered with banking outlets within 5 km radius: Govt

Media Coverage

99.92% villages in India covered with banking outlets within 5 km radius: Govt
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
Prime Minister praises efforts by Acharya Shri Kailasasagarsuri Gyanmandir towards preserving manuscripts
March 31, 2026

Prime Minister Shri Narendra Modi, appreciated the work being done by Acharya Shri Kailasasagarsuri Gyanmandir towards preserving manuscripts. “I am proud that our nation has many such passionate teams that are at the forefront of this, ensuring that the coming generations remain connected to our rich history”, Shri Modi remarked.

The Prime Minister posted on X;

“Saw a glimpse of the work being done by Acharya Shri Kailasasagarsuri Gyanmandir towards preserving manuscripts. I am proud that our nation has many such passionate teams that are at the forefront of this, ensuring that the coming generations remain connected to our rich history.”