جیویکا نِدھی دیہی خواتین کاروباری افراد کو مالی وسائل تک بآسانی اور حسب استطاعت رسائی فراہم کرے گی
جیویکا نِدھی مکمل طور پر ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر کام کرے گی، جس سے مالی وسائل کی براہِ راست اور شفاف منتقلی کو یقینی بنایا جاسکے گا

وزیرِاعظم نریندر مودی 2 ستمبر کو دوپہر 12:30 بجے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے بہار راجیہ جیویکا نِدھی ساکھ سہکاری سنگھ لمیٹڈ کا افتتاح کریں گے۔ اس موقع پر وزیرِاعظم متعلقہ ادارے کے بینک اکاؤنٹ میں 105 کروڑ روپے بھی منتقل کریں گے۔

جیویکا نِدھی کے قیام کا مقصد جیویکا سے وابستہ کمیونٹی کے اراکین کو سستے شرح سود پر مالی وسائل تک آسان اورحسب استطاعت رسائی فراہم کرنا ہے۔ جیویکا کی تمام رجسٹرڈ کلسٹر سطح کی فیڈریشنیں اس سوسائٹی کی رکن بنیں گی۔ اس ادارے کے انتظام وانصرام کے لیے بہار حکومت کے ساتھ ساتھ مرکزی حکومت بھی فنڈز فراہم کرے گی۔

جیویکا کے سیلف ہیلپ گروپس سے یعنی اپنی مدد آپ گروپ سے وابستہ خواتین میں کاروباری سرگرمیاں سالوں کے دوران فروغ پا چکی ہیں، جس کے نتیجے میں دیہی علاقوں میں متعدد چھوٹے کاروبار اور پروڈیوسر کمپنیوں کا قیام عمل میں آیا ہے۔ تاہم، خواتین کاروباری افراد اکثر مائیکروفنانس اداروں پر منحصر رہتی ہیں جو 18 فیصد سے  24 فیصد تک زیادہ سود وصول کرتے ہیں۔ جیویکا  نِدھی کو ایک متبادل مالیاتی نظام کے طور پر تشکیل دیا گیا ہے تاکہ مائیکروفنانس اداروں پر انحصارکو کم کیا جا سکے اور کم سود کی شرح پر بڑے قرضے وقت پر دستیاب ہوں۔

یہ نظام مکمل طور پر ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر کام کرے گا، جس سے جیویکا دیدیوں کے بینک اکاؤنٹس میں فنڈز کی منتقلی تیز اور شفاف ہوگی۔ اس مقصد کے لیے 12,000 کمیونٹی کیڈرز کو ٹیبلٹس اورمتعلقہ آلات سے آراستہ کئے جارہے رہیں۔

اس اقدام سے دیہی خواتین میں کاروباری ترقی کو مزید مضبوط بنانے اور کمیونٹی کی قیادت میں چلنے والے اداروں کی ترقی کو تیز کرنے کی توقع ہے۔ تقریباً 20 لاکھ خواتین بہار کے مختلف حصوں سے اس تقریب میں شرکت کریں گی۔

 

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
Inspiring India: Gujarat Woman's Solar Mission Earns PM Modi’s Praise, Invitation to I-Day Ceremony

Media Coverage

Inspiring India: Gujarat Woman's Solar Mission Earns PM Modi’s Praise, Invitation to I-Day Ceremony
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
Prime Minister Narendra Modi receives a telephone call from Prime Minister Benjamin Netanyahu
August 06, 2026
The two leaders review progress in India-Israel Special Strategic Partnership.
The two leaders exchange views on the recent developments in West Asia.

Prime Minister Shri Narendra Modi received a telephone call from Prime Minister of Israel, H.E. Mr. Benjamin Netanyahu today.

The two leaders reviewed sustained progress in India-Israel Special Strategic Partnership and reaffirmed their commitment to further strengthening the bilateral cooperation across various sectors for the mutual benefit of the two countries.

PM Netanyahu and PM Modi exchanged views on the recent developments in West Asia.

The two leaders agreed to remain in touch.