کانفرنس کا موضوع: سدا بہار انقلاب ، حیاتیاتی خوشی کا راستہ
وزیر اعظم اس موقع پرخوراک اور امن کے لیےاولین ایم ایس سوامی ناتھن ایوارڈ بھی پیش کریں گے

وزیر اعظم جناب نریندر مودی 7 اگست کو صبح 9 بجے نئی دہلی کے آئی سی اے آر پُوسا  میں ایم ایس سوامی ناتھن صد سالہ بین الاقوامی کانفرنس کا افتتاح کریں گے۔ وہ اس موقع پر حاضرین سے خطاب بھی کریں گے۔

کانفرنس کا موضوع ’’سدا بہار انقلاب ، حیاتیاتی خوشی کا راستہ‘‘ پروفیسر سوامی ناتھن کی سب کے لیے خوراک کو یقینی بنانے کے لیے زندگی بھر کی لگن کی عکاسی کرتا ہے ۔  یہ کانفرنس سائنسدانوں ، پالیسی سازوں ، ترقیاتی پیشہ ور افراد اور دیگرشراکت داروں کو ’سدا بہار انقلاب‘ کے اصولوں کو آگے بڑھانے پر تبادلۂ خیال اور غور و فکر کرنے کا موقع فراہم کرے گی ۔  کلیدی موضوعات میں حیاتیاتی تنوع اور قدرتی وسائل کا پائیدار انتظام ، خوراک اور غذائیت کی حفاظت کے لیے پائیدار زراعت ،آب و ہوا کی تبدیلی کے مطابق ڈھال کر آب و ہوا کی لچک کو مضبوط کرنا، پائیدار اور مساوی معاش کے لیے مناسب ٹیکنالوجیز کا استعمال  اور نوجوانوں ، خواتین اور پسماندہ برادریوں کو ترقیاتی گفتگو میں شامل کرنا شامل ہیں ۔

ان کی میراث کا احترام کرنے کے لئے ایم ایس سوامی ناتھن ریسرچ فاؤنڈیشن (ایم ایس ایس آر ایف) اور ورلڈ اکیڈمی آف سائنسز (ٹی ڈبلیو اے ایس) مشترکہ طور پرسوامی ناتھن ایوارڈ برائے خوراک اور امن  کا اولین ایوارڈدیں گے ۔وزیر اعظم اس موقع پر وصول کنندہ کو  اولین سوامی ناتھن ایوارڈ پیش کریں گے ۔  یہ بین الاقوامی ایوارڈ ترقی پذیر ممالک کے ان افراد کی عزت افزائی کرے گا جنہوں نے سائنسی تحقیق ، پالیسی کی ترقی ، نچلی سطح پر شمولیت ، یا مقامی صلاحیت سازی کے ذریعے غذائی تحفظ کو بہتر بنانے اور کمزور اور پسماندہ برادریوں کے لیے آب و ہوا کے انصاف ، مساوات اور امن کو آگے بڑھانے میں شاندار تعاون کیا ہے ۔

 

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
Govt directs faster processing of city gas projects, hikes commercial LPG allocation to ease supply stress

Media Coverage

Govt directs faster processing of city gas projects, hikes commercial LPG allocation to ease supply stress
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
Prime Minister reflects on the divine atmosphere and spiritual joy of worshipping Maa Ambe
March 23, 2026

Prime Minister Shri Narendra Modi today shared his reflections on the spiritual essence of Navratri, emphasizing the profound sense of peace and strength derived from the worship of the Mother Goddess. Shri Modi also shared a devotional hymn dedicated to the Goddess.

The Prime Minister wrote on X:

"मां अम्बे की आराधना से भक्ति का अद्भुत आनंद प्राप्त होता है। इससे मन को असीम शांति और आत्मिक शक्ति मिलती है।"