نئی دہلی،  15/فروری 2021 ۔ وزیر اعظم جناب نریندر مودی 17 فروری 2021 کو شام 4:30 بجے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے تمل ناڈو میں تیل اور گیس کے شعبے سے متعلق کلیدی پروجیکٹوں کو قوم کے نام وقف کریں گے اور سنگ بنیاد رکھیں گے۔ وزیر اعظم راماناتھا پورم – تھوٹوکوڈی قدرتی گیس پائپ لائن اور چنئی پٹرولیم کارپوریشن لمیٹڈ، منالی میں گیسولائن ڈیسلفیورائزیشن یونٹ قوم کے نام وقف کریں گے۔ وہ ناگاپٹنم میں کاویری بیسن ریفائنری کا سنگ بنیاد بھی رکھیں گے۔ ان پروجیکٹوں کا نتیجہ ٹھوس سماجی – اقتصادی فوائد کی شکل میں برآمد ہوگا اور اس سے اورجا آتم نربھرتا کی سمت میں ملک کے سفر کو تقویت ملے گی۔ تمل ناڈو کے گورنر اور وزیر اعلیٰ نیز پٹرولیم اور قدرتی گیس کے مرکزی وزیر بھی اس موقع پر موجود ہوں گے۔

پروجیکٹوں کے بارے میں

اینور – تھیرووللور – بنگلورو – پڈوچیری – ناگاپٹنم – مدورائی – ٹوٹی کورین قدرتی گیس پائپ لائن کا راماناتھاپورم – تھوتھوکوڈی سیکشن (143 کلومیٹر)، 700 کروڑ روپئے کی لاگت سے بچھایا گیا ہے۔ اس سے او این جی سی گیس فیلڈس سے گیس کا استعمال کرنے اور صنعتوں و دیگر کمرشیل صارفین کوقدرتی گیس دستیاب کرانے میں مدد ملے گی۔

چنئی پٹرولیم کارپوریشن لمیٹڈ (سی پی سی ایل)، منالی کی گیسولائن ڈیسلفیورائزیشن یونٹ تقریباً 500 کروڑ روپئے کی لاگت سے تعمیر کی گئی ہے۔ اس سے کم سلفر والے (8 پی پی ایم سے کم) ماحولیات دوست گیسولائن کی پیداوار ہوگی، جس سے اخراج میں کمی لانے میں مدد ملے گی اور اس سے نسبتاً زیادہ صاف ستھرے ماحول کی سمت پیش قدمی میں تعاون ملے گا۔

ناگاپٹنم میں قائم کی جانے والی کاویری بیسن ریفائنری کی صلاحیت 9 ملین میٹرک ٹن سالانہ ہوگی۔ اس کا قیام 31500 کروڑ روپئے کی تخمینہ پروجیکٹ لاگت سے آئی او سی ایل اور سی پی سی ایل کے ایک مشترکہ وینچر کے ذریعے عمل میں لایا جائے گا۔ یہ موٹر اسپرٹ اور بی ایس- VI کی خصوصیات کے حامل ڈیزل اور ویلیو ایڈیڈ پروڈکٹ کے طور پر پولی پروپائیلین کی پیداوار کرے گی۔

 

 

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
India's airport passenger handling capacity crosses 580 million: Govt

Media Coverage

India's airport passenger handling capacity crosses 580 million: Govt
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
Prime Minister shares Sanskrit Subhashitam applauding the effort and dedication of India's Youth
August 04, 2026

The Prime Minister, Shri Narendra Modi, shared a Sanskrit Subhashitam applauding the effort and dedication of India's Youth:

"न हि ज्ञानेन सदृशं पवित्रमिह विद्यते ।

तत्स्वयं योगसंसिद्ध: कालेनात्मनि विन्दति ॥"

Shri Modi said that through continuous effort and dedication, our talents are honed and refined, and our youth is imbibing these very qualities and bringing glory to India.

The Prime Minister posted on X:

निरंतर प्रयास और साधना से हमारी प्रतिभा और निखरती है। आज हमारे युवा इन्हीं गुणों को आत्मसात कर दुनियाभर में देश का नाम रोशन कर रहे हैं।

न हि ज्ञानेन सदृशं पवित्रमिह विद्यते ।

तत्स्वयं योगसंसिद्ध: कालेनात्मनि विन्दति ॥