وزیر اعظم ’اسپرنٹ چیلنجز‘ کی نقاب کشائی کریں گے جس کا مقصد ہندوستانی بحریہ میں مقامی ٹیکنالوجی کے استعمال کو فروغ دینا ہے

وزیر اعظم جناب نریندر مودی 18 جولائی 2022 کو شام 4:30 بجے ڈاکٹر امبیڈکر انٹرنیشنل سینٹرواقع نئی دہلی میں این آئی آئی او (بحری اختراعی اور درونِ ملک تیاری کی تنظیم) کے سیمینار 'سوولمبن' (خود انحصاری) سے خطاب کریں گے۔

آتم نربھر بھارت کا ایک اہم ستون دفاعی شعبے میں خود انحصاری حاصل کر رہا ہے۔اس کوشش کو آگے بڑھانے کے لئے، پروگرام کے دوران، وزیر اعظم 'اسپرنٹ چیلنجز' کی نقاب کشائی کریں گے جس کا مقصد ہندوستانی بحریہ میں مقامی ٹیکنالوجی کے استعمال کو فروغ دینا ہے۔ 'آزادی کے امرت مہوتسو' کے ایک حصے کے طور پر این آئی آئی او، دفاعی اختراعی تنظیم (ڈی آئی او) کے ساتھ مل کر، ہندوستانی بحریہ میں کم از کم 75 نئی مقامی ٹیکنالوجیز / مصنوعات کو شامل کرنا ہے۔ اس باہمی تعاون کے منصوبے کا نام اسپرنٹ (آئی ڈی ای ایکس، این آئی آئی او اور ٹی ڈی اے سی کے ذریعے تحقیق و ترقی میں پول والٹنگ کی معاونت) ہے۔

سیمینار کا مقصد دفاعی شعبے میں خود انحصاری حاصل کرنے کے لئے ہندوستانی صنعت اور تعلیمی اداروں کو شاملِ عمل کرنا ہے۔ دو روزہ سیمینار (18-19 جولائی) صنعت، متعلقہ تعلیمی برادری، خدمات فراہم کرنے والے اداروں اور حکومت کے رہنماؤں کے لئے ایک پلیٹ فارم فراہم کرے گا تاکہ وہ دفاعی شعبے کے لئے ایک مشترکہ پلیٹ فارم پر یکجا ہوں اور تجاویز پیش کریں۔ اجلاس اختراعی عمل، درونِ ملک تیاریوں، فوجی ساز و سامان اور ہوابازی کے لئے وقف ہوں گے۔ سیمینار کا دوسرا دن حکومت کے (خطے میں سب کے لئے سلامتی اور ترقی) کے وژن ساگر کے لحاظ سے بحر ہند کے علاقے تک رسائی میں گزرے گا۔

 

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
India develops first indigenous expendable turbo jet engine in 350 kg thrust class

Media Coverage

India develops first indigenous expendable turbo jet engine in 350 kg thrust class
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر،27 جولائی 2026
July 27, 2026

Viksit Bharat in Motion: Indigenous Warships, Deepwater Energy, Transparent Exams & Cultural Revival