دو روزہ کانفرنس کا اہتمام آندھرا پردیش کے تروپتی میں کیا جا رہا ہے
اس کانفرنس سے مزدوروں کے مسائل اور کارکنوں کی بہبود سے متعلق معاملات پر مرکزی اور ریاستی حکومتوں کے درمیان ہم آہنگی پیدا کرنے میں مدد ملے گی

وزیر اعظم جناب نریندر مودی 25 اگست، 2022 کو شام 4:30 بجے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے وزرائے محنت کی قومی کانفرنس سے خطاب کریں گے۔ مرکزی وزارت محنت اور روزگار کی طرف سے 26-25 اگست، 2022 کو آندھرا پردیش کے تروپتی میں اس دو روزہ کانفرنس کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔

یہ کانفرنس کوآپریٹو فیڈرلزم کے جذبے کے تحت بلائی جا رہی ہے، تاکہ مزدوروں سے متعلق مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا جا سکے۔ اس سے مرکزی اور ریاستی حکومتوں کے درمیان بہتر پالیسیاں بنانے اور کارکنوں کی فلاح و بہبود کے لیے اسکیموں کے مؤثر نفاذ کو یقینی بنانے میں مزید ہم آہنگی پیدا کرنے میں مدد ملے گی۔

اس کانفرنس کے چار موضوعاتی اجلاس ہوں گے:سماجی تحفظ کو عالمگیر بنانے کے مدنظر آن بورڈنگ سوشل سیکورٹی کی اسکیموں کے لیے ای-شرم پورٹل کو مربوط کرنا؛  ریاستی حکومتوں کے ذریعے چلائے جا رہے ای ایس آئی اسپتالوں اور پی ایم جے اے وائی کے ساتھ انضمام کے ذریعے طبی نگہداشت  کو بہتر کرنے کے لیے سواستھیہ سے سمردھی؛  چار لیبر قوانین کے تحت ضابطوں کی تشکیل اور ان کے نفاذ کے لیے طریقہ کار؛ کام کے منصفانہ اور مساوی حالات، جی آئی جی اور پلیٹ فارم کے کارکنوں سمیت تمام کارکنوں کو سماجی تحفظ، کام کی جگہ پر جنسی مساوات وغیرہ پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے وژن شرمیو جیتے  @2047۔

 

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
India’s Agricultural Transformation: How India’s Agri sector transformed over the last decade

Media Coverage

India’s Agricultural Transformation: How India’s Agri sector transformed over the last decade
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
Prime Minister attends the Defence Investiture Ceremony 2026 (Phase-1)
June 08, 2026

Prime Minister Shri Narendra Modi today attended the Defence Investiture Ceremony 2026 (Phase-1) where Gallantry Awards were conferred upon our brave personnel.

The Prime Minister expressed pride in their extraordinary courage, commitment and selfless service to the nation.

The Prime Minister posted on X:

"Attended the Defence Investiture Ceremony 2026 (Phase-1) where Gallantry Awards were conferred upon our brave personnel. We are proud of their extraordinary courage, commitment and selfless service to the nation."