وزیر اعظم نے نیپال میں حالیہ مظاہروں کے دوران ہونے والے المناک جانی ضیاع پر تعزیت کا اظہار کیا
وزیر اعظم نے امن و استحکام کی بحالی اور نیپال کے لوگوں کی ترقی کے لیے ہندوستان کی مکمل حمایت کا اعادہ کیا

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج نیپال کی عبوری حکومت کی وزیر اعظم محترمہ سوشیلا کارکی کے ساتھ ٹیلی فون پر بات چیت کی۔

وزیر اعظم نے  نیپال کی  اولین خاتون وزیر اعظم  سوشیلاکارکی کو ان کی تقرری پر مبارکباد دی اور ہندوستان کی حکومت اور عوام کی طرف سے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

وزیر اعظم  مودی نے نیپال میں حالیہ مظاہروں کے دوران ہونے والے المناک جانی  ضیاع  پر دلی تعزیت کا اظہار کیا۔

وزیر اعظم نے دونوں ملکوں کے درمیان خصوصی تعلقات کو مزید  مستحکم  بنانے کے لیے  مل کر  کام جاری رکھنے  اور  نیپال میں  امن و استحکام کی بحالی اور نیپال کے لوگوں کی ترقی کی کوششوں میں ہندوستان کی مکمل حمایت اعادہ  کیا۔

وزیر اعظم کارکی نے نیپال کے لیے ہندوستان کی مضبوط حمایت کے لیے وزیر اعظم مودی  کا شکریہ ادا کیا اور دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کی وزیر اعظم کی خواہشات کی حمایت کی۔

وزیر اعظم نے نیپال کے آئندہ قومی دن کے موقع پر بھی  مبارکباد بھی دی۔

دونوں رہنماؤں نے رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔

 

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
India's crude supply secure, LPG production increased: Hardeep Puri

Media Coverage

India's crude supply secure, LPG production increased: Hardeep Puri
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر،13 مارچ 2026
March 13, 2026

Resilient India Under PM Modi: Diplomatic Mastery, Youth Power, and Unstoppable Progress