نئیدہلی  07فروری 2020۔و زیراعظم جناب نریندر مودی نے صدرجمہوریہ کے خطاب پر شکریہ کی تحریک  کے جواب میں راجیہ سبھا میں کہا کہ حکومت نے پچھلے پانچ سالوںمیں حکمرانی کے لئے نئے خیالات اور نئے طریق کار اپنائے ہیں۔ حکمرانی کے تئیں اس نئی سوچ اور نئے طریقہ کار کی مثال کے طور پر ڈجیٹل انڈیا کا ذکر کرتے ہوئے وزیر اعظم  نے کہا کہ سال 2014سے پہلے 59  گرام پنچایتوں میں ہی براڈ بینڈ رابطہ  کاری تھی  لیکن پچھلے پانچ سالوں میں  1.25  لاکھ سے زائدپنچایتوں میں براڈ بینڈ رابطہ کاری  فراہم کی گئی ہے ۔

          انہوں نے کہا کہ 2014  میں ملک میں  عا م  خدمات کے 80 ہزار  مراکز تھے لیکن آج ان کی تعداد بڑھ کر 3 لاکھ 65  ہزار سے زائدہوگئی ہے۔ 12 لاکھ سے زائد دیہی نوجوان  ان مراکز میں حکومت کی تمام خدمات کی آن لائن فراہمی کو یقینی بنارہے ہیں۔

          وزیراعظم نے کہا کہ بھیم ( بی ایچ آئی ایم )  ایپ کو  لین دین کے ایک محفوظ ڈجیٹل پلیٹ فارم کے طور پر عالمی سطح پر تسلیم کیا جارہا ہے ۔  انہوں نے کہا کہ جنوری کے مہینے میں  بھیم ایپ پر دو لاکھ 16  ہزار کروڑروپے سے زائدکا ریکارڈ لین دین ہوا تھا۔ انہوں نے کہا کہ روپے کارڈ  کو بھی متعددممالک  میں  مقبولیت مل رہی ہے ۔

جل جیون مشن :

          وزیر اعظم نے کہا کہ اس حکومت کے طریقہ کار کی ایک دیگر مثال جل جیون مشن ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ مشن جس کا مقصد ہر ایک گھرانے کو پائپڈ  واٹر سپلائی سے جوڑنا ہے ، یہ بھی مقامی حکمرانی کے نمونے کی ایک عمدہ مثال ہے ۔

          انہوں نے کہا کہ اگر چہ مرکزی حکومت نے یہ  مشن شروع کیا ہے لیکن اس کا انتظام گاؤوں کی سطح  پر ہوگا۔ گاؤوں کی  کمیٹیاں   اسے نافذ کریں گی ، فنڈ کا بندوبست کریں گی اور پائپ لائن  کے قیام اور ٹینکوں کی تعمیر وغیرہ سے متعلق فیصلے لیں گی۔

باہمی وفاقیت کی بہترین مثال : توقعاتی اضلا ع کے پروگرام :

          وزیراعظم جناب نریندر مودی نے کہا کہ مرکزی حکومت ، ریاستی حکومت اورضلع انتظامیہ ملک کے 100سے زائدتوقعاتی اضلاع کی ترقی کے لئے مل جل کر کام کررہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس پر عمل درآمد کرنے والی ایجنسی کی حیثیت سے ضلع کے ساتھ یہ توقعاتی  ضلع کا پروگرام  باہمی وفاقیت کی بہترین مثال بن کر سامنے آیا ہے ۔

          انہوں نے کہا کہ حکومت ان توقعاتی اضلا ع میں غریبوںاور قبائلیوں کی ترقی کے لئے تمام تر کوششیں کررہی ہے۔

معاشرے کے ہر طبقے کے لئے حساس طور پر کام کرنا :

          وزیراعظم نے کہا کہ پچھلے پانچ برسوںمیں  ملک کے تمام قبائلی جنگجوؤں کے احترام کے لئے کام کیا گیا ہے۔ملک بھر میں  میوزیم تعمیر کئے جارہے ہیں ، تحقیقی ادارے قائم کئے جارہے ہیں اور قبائلی فن اور ادب  کو ڈجیٹائز کیا جارہا ہے ۔یکلویہ  ماڈل   ریزیڈینشیل اسکول  قائم کئے جارہے ہیں تاکہ قبائلی علاقوں کے ہونہار بچوں کی معیاری تعلیم کو یقینی بنایا جاسکے ۔

          وزیراعظم نے کہا کہ ان کے علاوہ   جنگل  کی پیداوار سے زیادہ آمدنی پیدا کرنے  کے لئے قبائلی  علاقوں  میں تین ہزار جنگلاتی دولت  کے مراکز قائم کئے جارہے ہیں۔اس میں  30  ہزار سیلف ہیلپ  گروپ شامل ہوں گے ۔ا ن میں سے 900  مراکز  بھی قائم کئے گئے ہیں اور ان کے ساتھ ڈھائی لاکھ سے زائد   قبائلی ساتھی وابستہ ہیں۔

حکومت خواتین کو بااختیار بنانے کے تئیں پُر عزم:

           وزیراعظم نے کہا کہ اس حکومت نے خواتین کو بااختیار بنانے کےلئے متعدد اقدامات کئے ہیں ۔ ملک کی تاریخ میں  پہلی بار فوجی اسکولوںمیں  لڑکیوں کے داخلے کی منظوری دی گئی ہے ۔وزیراعظم نے کہا کہ ملٹری پولیس   میں  خواتین کی تقرری کا  کام بھی جاری ہے ۔

          ملک میں  خواتین کی حفاظت  کے لئے 600 سے زائدون اسٹاپ سینٹرز   قائم کئے گئے ہیں۔ملک کے ہرایک اسکول میں  چھٹی سے بارہویں  جماعت تک کی لڑکیوں کو سیلف ڈیفینس کی تربیت دی جارہی ہے ۔جنسی مجرم  کی شناخت اور اس کا پتہ لگانے کے لئے ایک قومی  ڈیٹا بیس قائم کیا گیا ہے ۔مزید برآں  ملک  کے ہر ضلع میں  انسداد انسانی  ٹریفکنگ  یونٹس  قائم کرنے کے منصوبے ہیں۔بچوں پر جنسی تشدد  کے سنگین واقعات سے نمٹنے  کے لئے پوسکو ایکٹ میں ترمیم کی گئی ہے تاکہ اس کے تحت  جرائم  کے دائرے کو وسیع کیا جاسکے  ۔ بروقت انصاف کے لئے ملک  بھر میں  ایک ہزار سے فاسٹ ٹریک عدالتو  ں   کی تعمیر کی جائے گی۔

Click here to read full text speech

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
India’s data centre boom: Mumbai cracks global top 15, Hyderabad pipeline set to surge 15x

Media Coverage

India’s data centre boom: Mumbai cracks global top 15, Hyderabad pipeline set to surge 15x
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
وزیرِ اعظم 27 اگست کو کھیلو انڈیا مکالمے میں نوجوانوں سے خطاب کریں گے
August 26, 2026
کھیلو انڈیا مکالمہ: کھیل، نوجوانوں کی قیادت، شہری ذمہ داری، رضاکارانہ خدمت، جسمانی تندرستی اور قوم کی تعمیر کو ایک مشترکہ پلیٹ فارم پر یکجا کرے گا
کھیلو انڈیا مکالمے کے تحت یوا سموا د پانچ اہم موضوعات پر توجہ مرکوز کرے گا: کھیل، اولمپکس میں کامیابی کی امنگیں، نوجوانوں کی قیادت، ترقی یافتہ بھارت اور منشیات سے پاک نوجوان

وزیرِ اعظم جناب نریندر مودی 27 اگست کو صبح 11 بجے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے کھیلو انڈیا مکالمے سے خطاب کریں گے۔ اس پروگرام کا مقصد نوجوانوں کو بھارت کے کھیلوں کے سفر سے وابستہ ہونے، اپنی امنگوں کا اظہار کرنے اور نوجوانوں کی قیادت میں ایک مضبوط ترقی یافتہ بھارت کی تعمیر کے لیے اپنی تجاویز پیش کرنے کا موقع فراہم کرنا ہے۔

میرا یوا بھارت (ایم وائی بھارت) کی جانب سے قومی یومِ کھیل 2026 کی تقریبات کے ایک حصے کے طور پر منعقد ہونے والا یہ پروگرام ریاستوں اور مرکز کے زیرِ انتظام علاقوں کے ہر ضلع کے دو کالجوں میں نوجوانوں کی شرکت کے ساتھ ملک بھر میں منعقد کیا جائے گا۔ یہ پروگرام وزیرِ اعظم کے اس تصور کے مطابق منعقد کیا جا رہا ہے جس کا مقصد ایک صحت مند، نظم و ضبط کا پابند اور کھیلوں سے وابستہ ملک کی تعمیر کرنا ہے، جبکہ قومی ترقی کے ایجنڈے کے مرکز میں نوجوانوں کی امنگوں کو جگہ دینا ہے۔

ملک گیر کھیلو انڈیا مکالمہ کھیل، نوجوانوں کی قیادت، شہری ذمہ داری، رضاکارانہ خدمت، جسمانی تندرستی اور قوم کی تعمیر کو ایک مشترکہ پلیٹ فارم پر یکجا کرے گا۔ یہ نوجوانوں کو ملک کے کھیلوں سے متعلق عزائم کے ساتھ براہِ راست جڑنے کا موقع فراہم کرے گا، جبکہ اس بات کو یقینی بنائے گا کہ ان کی تجاویز اور نقطۂ نظر بھارت کے نوجوانوں اور کھیلوں کے نظام سے متعلق جاری گفتگو کا حصہ بنیں۔

قومی پروگرام کے بعد مقامی سطح پر ایسے پروگرام منعقد کیے جائیں گے جن میں نوجوان شرکاء، میرا یوا بھارت کے رضاکار، مقامی کھلاڑی اور عوامی نمائندے حصہ لیں گے۔ اس پہل کی ایک اہم خصوصیت کھیلوں میں دلچسپی رکھنے والے نوجوانوں اور بھارت کے سرکردہ کھلاڑیوں اور تمغہ جیتنے والوں کے درمیان براہِ راست تبادلۂ خیال ہوگا۔ پروگرام کا ایک مرکزی حصہ یوا سمواد ہوگا، جس میں نوجوان شرکاء کو اپنے خیالات، نقطۂ نظر اور امنگوں کا اظہار کرنے کی دعوت دی جائے گی۔ یہ مکالمہ پانچ موضوعات کے گرد ترتیب دیا جائے گا:

بہتر سہولیات، کوچنگ، کھیلوں کی سائنس اور سب کی شمولیت کے ذریعے بھارت کے کھیلوں کے نظام کو بہتر بنانا؛
سائنسی بنیادوں پر صلاحیتوں کی شناخت، شفاف انتخاب اور کھلاڑیوں کی طویل مدتی ترقی کے ذریعے 2036 کے اولمپکس کے لیے صلاحیتوں کو پروان چڑھانا؛
حکمرانی کے پلیٹ فارموں اور میرا یوا بھارت کی قیادت میں رضاکارانہ خدمات کے ذریعے نوجوانوں میں قائدانہ صلاحیتیں پیدا کرنا؛
شہری شعور، مستقبل کے لیے درکار مہارتوں اور منظم رضاکارانہ خدمات کو فروغ دے کر نوجوانوں کو ترقی یافتہ بھارت کی تعمیر کے لیے بااختیار بنانا؛
کھیلوں اور ہم عمر افراد کے باہمی رابطوں کے ذریعے منشیات کے استعمال کے خلاف جدوجہد کے لیے منشیات سے پاک نوجوان تحریک کو فروغ دینا، جسے وزیرِ اعظم کی جانب سے 2 اگست 2026 کو شروع کی گئی ملک گیر 100 ہفتوں کی مہم کے تحت ہر ہفتے کی جن بھاگیداری سرگرمیوں کے ذریعے مزید تقویت دی جائے گی۔