وزیرِ اعظم نے کہا کہ آج کوٹا، بوندی، باران اور جھالاواڑ سمیت پورے حدوتی خطے کے لیے نئی امید اور نئی کامیابی کا دن ہے
انہوں نے بتایا کہ یہ جدید ایئرپورٹ، جس کی لاگت تقریباً ڈیڑھ ہزار کروڑ روپے آئے گی، آنے والے وقت میں پورے خطے کی ترقی کو نئی رفتار فراہم کرے گا
وزیرِ اعظم نے کہا کہ جب یہ ایئرپورٹ فعال ہو جائے گا تو سفر آسان ہوگا اور پورے علاقے، بشمول کوٹا، میں تجارت تیزی سے بڑھے گی
انہوں نے مزید کہا کہ آج کوٹا رابطے کے شعبے میں تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے
امرت بھارت اسٹیشن اسکیم کے تحت کوٹا کے دونوں بڑے ریلوے اسٹیشنز کو جدید سہولیات سے لیس کیا جا رہا ہے
وزیرِ اعظم نے کہا کہ دلّی-ممبئی ایکسپریس وے، جو کوٹا اور بوندی سے گزرتا ہے، پورے خطے کی ترقی کے لیے ایک نئی راہ ہموار کر رہا ہے

وزیرِ اعظم جناب نریندر مودی نے آج کوٹا ایئرپورٹ کے سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے ویڈیو پیغام کے ذریعے خطاب کیا، جو حدوتی خطے کے لیے ایک اہم سنگِ میل ہے۔ وزیرِ اعظم نے کہا، ’’راجستھان غیر معمولی رفتار سے ترقی کر رہا ہے، اور یہ نیا ایئرپورٹ اقتصادی اور صنعتی ترقی کا ایک محرک بنے گا۔‘‘

وزیرِ اعظم نے اجتماع سے خطاب میں اپنے حالیہ اجمیر کے دورے کا ذکر کیا جہاں ہزاروں کروڑ روپے کے ترقیاتی منصوبے شروع کیے گئے اور 21,000 سے زیادہ نوجوانوں کو تقررنامےفراہم کیے گئے۔ انہوں نے کہا کہ یہ مسلسل پروگرام ایک ہفتے کے اندر ریاست کی ترقی کی رفتار کے بارے میں ایک مضبوط  پیغام دیتے ہیں، ’’یہ ہمیں بتاتے ہیں کہ آج راجستھان کس رفتار سے آگے بڑھ رہا ہے۔‘‘

وزیرِ اعظم نے کہا کہ آج کوٹا، بوندی، باران، اور جھالاواڑ کے لیے نئی امید کا دن ہے، کیونکہ یہ جدید ایئرپورٹ، جس کی لاگت تقریباً 1,500 کروڑ روپے ہے، شکل اختیار کر رہا ہے۔ انہوں نے علاقے کے عوام کو اپنی نیک تمنائیں پیش کرتے ہوئے کہا، ’’یہ جدید ایئرپورٹ آنے والے وقت میں پورے خطے کی ترقی کو نئی رفتار فراہم کرے گا۔‘‘

اپنے نومبر 2023 کے دورے کا ذکر کرتے ہوئے وزیرِ اعظم نے اطمینان کا اظہار کیا کہ ایئرپورٹ کے حوالے سے کیے گئے وعدے پورے ہو رہے ہیں۔ پہلے جب شہری جے پور یا جودھ پور  کے لیے سفر کرتے تھے، وزیرِ اعظم نے کہا، ’’جب یہ ایئرپورٹ شروع ہو جائے گا تو پورے علاقے بشمول کوٹا میں سفر آسان ہوگا اور تجارت تیزی سے بڑھے گی۔‘‘

وزیرِ اعظم نے کوٹا کو تعلیم اور توانائی کا منفرد مرکز قرار دیا، جہاں نیوکلیئر، کوئلہ، گیس، اور پانی سے بجلی پیدا کی جاتی ہے۔ انہوں نے کوٹا دوریا ساڑیاں، کوٹا اسٹون، اوربوندی کی باسمتی چاول جیسی مقامی مصنوعات کی عالمی پہچان کو سراہا اور کہا، ’’کوٹا کا یہ نیا ایئرپورٹ ان مواقع کو کئی گنا بڑھانے کا کام کرے گا۔‘‘

وزیرِ اعظم نے خطے کی سیاحت کی صلاحیت کا ذکر کرتے ہوئے شری متھورادھیش جی، گڑادیا مہادیوکی روحانی اہمیت اور مکُندارا ہلز جیسے وائلڈ لائف مراکز کو اجاگر کیا۔ انہوں نے کہا،’’بہتر ہوائی رابطہ عالمی سیاحوں کو اس خطے میں لائے گا، اور اس کا براہِ راست فائدہ یہاں کے نوجوانوں، تاجروں اور مقامی معیشت کو ملے گا۔‘‘

وزیرِ اعظم نے کوٹا میں وسیع رابطہ کاری انقلاب پر بھی بات کی، جس میں امرت بھارت اسکیم کے تحت ریلوے اسٹیشنز کی جدید کاری اور دلّی-ممبئی ایکسپریس وے کا اثر شامل ہے۔ انہوں نے کہا، ’’ریل اور سڑک کے بعد یہ نیا ہوائی رابطہ کوٹا کی ترقی کو مزید تیز کرے گا اور زرعی بنیادوں والی صنعتوں کو فروغ دے گا۔‘‘

وزیرِ اعظم نے مقامی قیادت کی کوششوں کو سراہا، خاص طور پر کوٹا کے رکن پارلیمنٹ اور لوک سبھا اسپیکر اوم برلا کے عزم کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ وزیرِ اعظم نے کہا، ’’وہ ایک استاد ہیں جو پوری کلاس کو بخوبی سنبھالتے ہیں، یہاں تک کہ بعض بڑے خاندانوں کے شرارتی طلبا کو بھی ۔‘‘

قومی ہوا بازی کے منظرنامے کا ذکر کرتے ہوئے وزیرِ اعظم نے کہا کہ 2014 میں ہوائی اڈوں کی تعداد 70 تھی، جو آج 160 سے زیادہ ہو گئی ہے۔ نئے ٹرمینلز اور دلّی کے نزدیک ہوائی اڈوں کی مثال دیتے ہوئے وزیرِ اعظم نے کہا،’’مجھے یقین ہے کہ کوٹا کا یہ نیا ایئرپورٹ بھی اسی طرح خطے کی ترقی کو نئی رفتار دے گا۔‘‘

اپنے اختتامی کلمات میں وزیرِ اعظم نے’’ڈبل انجن‘‘ حکومت اور واضح ارادوں کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے ایک خوشحال اور بااختیار ریاست کے وژن کا اظہار کرتے ہوئے کہا، ’’ ترقی یافتہ راجستھان کی یہ مضبوط بنیاد، ترقی یافتہ بھارت کے عزم کو مزید طاقت دے رہی ہے۔‘‘

 

تقریر کا مکمل متن پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں

 

 

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
Pyaaz Khaate Hai, Dimaag Nahi': PM Modi's Jhalmuri Video Breaks The Internet With 100M+ Views

Media Coverage

Pyaaz Khaate Hai, Dimaag Nahi': PM Modi's Jhalmuri Video Breaks The Internet With 100M+ Views
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
Prime Minister condoles the loss of lives in a mishap at a cracker factory in Thrissur, Keralam
April 21, 2026
PM announces ex-gratia from PMNRF

The Prime Minister, Shri Narendra Modi has condoled the loss of lives due to a mishap at a cracker factory in Thrissur, Keralam. Shri Modi also wished speedy recovery for those injured in the mishap.

The Prime Minister announced an ex-gratia from PMNRF of Rs. 2 lakh to the next of kin of each deceased and Rs. 50,000 for those injured.

The Prime Minister posted on X:

“Saddened to hear about the loss of lives due to the mishap at a cracker factory in Thrissur, Keralam. My deepest condolences to those who have lost their loved ones. May the injured recover at the earliest: PM @narendramodi"

"The Prime Minister has announced that an ex-gratia of Rs. 2 lakh from PMNRF would be given to the next of kin of each deceased. The injured would be given Rs. 50,000." 

"തൃശൂരിലെ പടക്ക നിർമാണശാലയിലുണ്ടായ അപകടത്തിൽ നിരവധി ജീവനുകൾ പൊലിഞ്ഞ വാർത്തയറിഞ്ഞതിൽ ദുഃഖമുണ്ട്. പ്രിയപ്പെട്ടവരെ നഷ്ടപ്പെട്ടവരുടെ വേദനയിൽ പങ്കുചേരുന്നു. പരിക്കേറ്റവർ എത്രയും വേഗം സുഖം പ്രാപിക്കട്ടെ: പ്രധാനമന്ത്രി

@narendramodi."

"മരിച്ച ഓരോ വ്യക്തിയുടെയും കുടുംബത്തിന് പ്രധാനമന്ത്രിയുടെ ദേശീയ ദുരിതാശ്വാസ നിധിയിൽ (PMNRF) നിന്ന് 2 ലക്ഷം രൂപ ധനസഹായം നൽകുമെന്ന് പ്രധാനമന്ത്രി അറിയിച്ചു. പരിക്കേറ്റവർക്ക് 50,000 രൂപ വീതം നൽകും."