وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے  24 اگست 2023 کو  جوہانسبرگ میں  15 ویں برکس سربراہ اجلاس کے موقع پر جمہوریہ سینیگال کے صدر عزت مآب جناب میکی سال سے ملاقات کی۔

دونوں رہنماؤ ں نے تجار ت و سرمایہ کاری ، دفاع و سلامتی ، توانائی ، کان کنی،زراعت ، فارما سیوٹکلس ، ریلوے، صلاحیت ساز ی، ثقافت اور دونوں ممالک کے عوام کے درمیان باہمی تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں اپنی دو طرفہ شراکت داری  کومزید مضبوط کرنے کے طریقوں پر مثبت بات چیت کی۔

وزیر اعظم نے ’وائس آف گلوبل ساؤتھ سمٹ‘ میں شرکت کرنے اور پچھلے سال افریقی یونین میں ان کی مضبوط قیادت کے لئے صدر سال کی تعریف کی ۔

صدر سال نے چندریان مشن کی کامیابی پر وزیر اعظم کو مبارکباد دی اور جی -20 میں افریقی یونین کی مستقل رکنیت کے لئے ہندوستان کی کوششوں کے لئے  اس کاشکریہ ادا کیا۔ انہوں نے ترقی پذیر دنیا کی ترجیحات کی حمایت کرنے کے لئے وزیر اعظم کی قیادت کی تعریف کی اور ہندوستان کی صدارت میں آئندہ جی -20 سربراہ کانفرنس کی  کامیابی کے لئے اپنی طرف سے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

 

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
PM Modi Conferred With Uzbekistan's Highest Honour For Foreign Leaders

Media Coverage

PM Modi Conferred With Uzbekistan's Highest Honour For Foreign Leaders
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر،30 اگست 2026
August 30, 2026

Tiranga in Tashkent, Relief in Nepal: Soft Power Meets First Responder

Vocal for Local, Nari Shakti, Real Heroes: Mann Ki Baat’s Atmanirbhar Hour