وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے سلوواکیہ کے وزیر اعظم محترم جناب رابرٹ فیکوکے ہمراہ سلوواکیہ کے مختلف شعبوں جیسے ریلوے، دفاع، آٹوموٹیو، توانائی، آئی ٹی اور ہیلتھ کیئر وغیرہ کے بڑے کاروباری اور صنعتی رہنماؤں سے ملاقات اور تبادلہ خیال کیا۔

وزیر اعظم نے ہندستان اور سلوواکیہ کے تجارتی اداروں کے درمیان بڑھتے ہوئے باہمی روابط کی ستائش کی۔ انہوں نے حالیہ برسوں میں ہندستان کی طرف سے کاروبار کرنے میں آسانی کو فروغ دینے اور شفاف، مستحکم اور سرمایہ کاروں کے لیے سازگار معاشی ماحول تیار کرنے کے واسطے کی جانے والی اہم اصلاحات اور پالیسیوں پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے سلوواکیہ کی کمپنیوں کو دعوت دی کہ وہ ہندستان میں بڑھتے ہوئے مواقع سے فائدہ اٹھائیں، خاص طور پر انفراسٹرکچر (بنیادی ڈھانچے)، دفاع، قابلِ تجدید توانائی، ڈیجیٹل اختراعات، سیمی کنڈکٹر، مصنوعی ذہانت اور ہیلتھ کیئر کے شعبوں میں دستیاب وافر مواقع کا فائدہ اٹھائیں۔

صنعتی رہنماؤں نے 'وکست بھارت' کی جانب ہندستان کی معاشی اصلاحات کا خیرمقدم کیا اور ہندستان کی معاشی ترقی کی رفتار پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا۔ انہوں نے ہندستانی کمپنیوں کے ساتھ مشترکہ منصوبوں، ٹیکنالوجی کی شراکت داری اور اضافی سرمایہ کاری کے ذریعے ہندستان میں اپنا دائرہ کار بڑھانے کی خواہش کا اظہار کیا۔ انہوں نے ہندستان اور یورپی یونین کے درمیان آزاد تجارتی معاہدےکی تکمیل کا بھی خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ اس کے نفاذ سے ان کے لیے کاروبار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔ اس تقریب میں درج ذیل سی ای اواور صنعتی رہنماؤں نے شرکت کی۔

  • جناب الیکسی بلجاجیو، چیئرمین، تاتراواگونکا
  • جناب پیٹر مالیک، وائس چیئرمین، تاتراواگونکا
  • جناب رابرٹ اسپیساک، چیئرمین، اے زیڈ سی گروپ
  • جناب رچرڈ مارکو، سی ای او،ای ایس ای ٹی
  • جناب پرویندر والیا، صدر ایشیا پیسیفک ریجن، ای ایس ای ٹی
  • جناب جروسلف کوراسینا، سی ای او،گرینڈ پاور لمیٹڈ
  • جناب پیٹر لیڈنیکی، سی ای اومپینٹا ہاسپٹل انٹرنیشنل
  • جناب اسٹیفن روسینا، سی ای او، میٹاڈور
  • جناب راجیش سبنے، منیجنگ ڈائریکٹر اور سی ای او، میٹاڈور ٹیکنالوجیز انڈیا پرائیویٹ لمیٹڈ
  • جناب میٹیج کوریک، جنرل ڈائریکٹر، وی یو جے  ای
  • جناب پیٹر ڈوچووک، سی ای او، وی آئی پی او
  • جناب اینڈریج بینسل، سربراہ ڈیجیٹل کمپی ٹینس ، وی آئی پی او
  • جناب جوزف اومیلکا، منیجنگ ڈائریکٹر، مائیکرو اسٹیمپ-ایم آئی ایس
  • جناب رچرڈ وارگا، چیئرمین اور سی ای او،وی آر ایم
  • جناب ایڈورڈ کرسٹیا، مارکیٹنگ منیجر، وی آر ایم
  • جناب میلوسلاو کوریلا، ممبر بورڈ آف ڈائریکٹر، ایکو انویسٹمنٹس
  • جناب ٹیبور گریگور، ایگزیکٹو ڈائریکٹر، کلب 500

 

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
DBT transfers top Rs 2 lakh crore so far in FY27

Media Coverage

DBT transfers top Rs 2 lakh crore so far in FY27
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
Prime Minister extends greetings on Samvatsari
September 15, 2026

The Prime Minister, Shri Narendra Modi, has extended his greetings to the people on the sacred occasion of Samvatsari. Shri Modi said that Samvatsari reminds us that forgiveness and compassion strengthen every bond. He called upon everyone to embrace humility and let kindness and goodwill guide their actions.

The Prime Minister posted on X:

Samvatsari reminds us that forgiveness and compassion strengthen every bond.

On this sacred occasion, may humility guide us and may kindness and goodwill shape our every action.

Michhami Dukkadam!