وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ، تقریباً دو دہائی قبل کی گئی ایک ازحد تسلی بخش قومی کوشش کو اجاگر کیا جس نے مجاہد آزادی شیام جی کرشن ورما کی دیرینہ خواہش کو پورا کیا۔
شیام جی کرشن 1930 میں رحلت کر گئے ، اس امید کے ساتھ کہ ان کی استھیاں ایک دن آزاد بھارت واپس آئیں۔ ان کی یہ دلی خواہش کئی دہائیوں تک پوری نہیں ہو سکی، لیکن اگست 2003 میں یہ اس وقت مکمل ہوئی جب اس وقت کے گجرات کے وزیر اعلیٰ جناب نریندر مودی نے جنیوا، سوئٹزرلینڈ سے ان کی استھیوں کو واپس لانے کا ایک تاریخی قدم اٹھایا۔
انہوں نے کہا کہ اس پہل قدمی نے ماں بھارتی کے ایک بہادر بیٹے کی یادوں کو اعزاز بخشا۔ انہوں نے بھارت کی تحریک آزادی کی وراثت کے تحفظ کے لیے بھارت کی عہدبستگی کا ازسر نو اعادہ کیا۔
وزیر اعظم نے امید ظاہر کی کہ مزید بھارتی نوجوان شیام جی کرشن ورما کی حیات، انصاف کے لیے ان کی بے خوف جستجو، اور بھارت کی آزادی کے لیے ان کے غیر متزلزل عزم کے بارے میں پڑھیں گے۔
مودی آرکائیو ہینڈل کے ذریعہ کی گئی ایک پوسٹ پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے، جناب مودی نے کہا:
’’یہ پوسٹ دو دہائی قبل کی گئی ایک ازحد تسلی بخش کوشش کو اجاگر کرتی ہے ، اس طرح شیام جی کرشن ورما کی ایک خواہش پوری ہوئی اور ماں بھارتی کے ایک بہادر بیٹے کو اعزاز بخشا گیا۔
امید کرتا ہوں کہ مزید نوجوان ان کی عظمت اور بہادری کے بارے میں پڑھیں گے!‘‘
This thread highlights a very satisfying effort undertaken about two decades ago, thus fulfilling a wish of Shyamji Krishna Varma and honouring a courageous son of Maa Bharti.
— Narendra Modi (@narendramodi) October 4, 2025
May more youngsters read about his greatness and bravery! https://t.co/H6NwdQC3zu
Published By : Admin |
October 4, 2025 | 11:11 IST
Login or Register to add your comment
Governor of Madhya Pradesh meets Prime Minister
March 18, 2026
Governor of Madhya Pradesh, Shri Mangubhai Patel met Prime Minister, Shri Narendra Modi in New Delhi today.
The Prime Minister’s Office posted on X;
“Governor of Madhya Pradesh, Shri Mangubhai Patel met Prime Minister @narendramodi.
@GovernorMP”
Governor of Madhya Pradesh, Shri Mangubhai Patel met Prime Minister @narendramodi.@GovernorMP pic.twitter.com/dKtbFDxAMW
— PMO India (@PMOIndia) March 18, 2026


