یوکرین اور مغربی ایشیا میں تنازعات کے پرامن حل کے لیے جاری کوششوں پر تبادلہ خیال
وزیرِاعظم جناب مودی کا امن و استحکام کی فوری بحالی کے لیے بھارت کی مستقل حمایت کا اعادہ
بھارت-فرانس اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال

آج وزیرِاعظم جناب نریندر مودی کو جمہوریہ فرانس کے صدر جناب ایمانوئل میکرون کی جانب سے ایک ٹیلیفون کال موصول ہوئی۔

دونوں رہنماؤں نے یوکرین اور مغربی ایشیا کے خطے میں جاری تنازعات کے پرامن حل کے لیے کی جانے والی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا۔

صدر میکرون نے واشنگٹن میں یورپ، امریکہ اور یوکرین کے رہنماؤں کے درمیان حالیہ ملاقاتوں پر اپنا تجزیہ پیش کیا، اور غزہ کی موجودہ صورتحال کے حوالے سے بھی اپنے خیالات سے آگاہ کیا۔

وزیرِاعظم جناب مودی نے ان تنازعات کے پرامن حل اور امن و استحکام کی جلد بحالی کے لیے بھارت کی مستقل حمایت کا اعادہ کیا۔

رہنماؤں نے دوطرفہ تعاون کے ایجنڈے میں پیش رفت کا جائزہ لیا، جس میں تجارت، دفاع، سول نیوکلیئر تعاون، ٹیکنالوجی اور توانائی کے شعبے شامل تھے۔ دونوں نے بھارت-فرانس اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کے اپنے مشترکہ عزم کو دہرایا، اور سال 2026 کو 'سالِ اختراع ' (ایئر آف اننوویشن) کے طور پر شایانِ شان طریقے سے منانے پر اتفاق کیا۔

صدر میکرون نے بھارت اور یورپی یونین کے درمیان آزاد تجارتی معاہدے (ایف ٹی اے)کی جلد تکمیل کے لیے اپنی حمایت کا بھی اظہار کیا۔

دونوں رہنماؤں نے تمام اہم امور پر رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔

 

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
Cabinet approves Rs 4,415 crore upgrade of 233 km NH-347B in Madhya Pradesh

Media Coverage

Cabinet approves Rs 4,415 crore upgrade of 233 km NH-347B in Madhya Pradesh
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
UK Foreign Secretary meets Prime Minister
June 04, 2026

UK Foreign Secretary Yvette Cooper today met Prime Minister Shri Narendra Modi.

The Prime Minister expressed his pleasure upon the meeting and appreciated the deepening of the India-UK partnership in recent times which has unlocked unprecedented growth opportunities for both countries.

The Prime Minister affirmed that the India-UK Vision 2035 will continue to guide the partnership and strengthen joint efforts for the global good.

The Prime Minister posted on X:

"Pleased to meet UK Foreign Secretary Yvette Cooper. Appreciated the deepening of the India-UK partnership in recent times that has unlocked unprecedented growth opportunities for both our countries.

India-UK Vision 2035 will continue to guide our partnership and strengthen our joint efforts for global good.@YvetteCooperMP"