وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج فلاح و بہبود پر مبنی ترقی کے تئیں حکومت کی غیر متزلزل لگن کا اعادہ کیا اور اس بات کو یقینی بنایا کہ مختلف عوام دوست اسکیمیں زیادہ سے زیادہ شہریوں تک پہنچیں۔ انہوں نے ان اقدامات کی اثر انگیزی اور رسائی میں قابل ستائش عروج کو سراہا۔
مرکزی وزیر ڈاکٹر منسکھ مانڈویا کی ‘ ایکس ’ پر ایک پوسٹ کا جواب دیتے ہوئے جناب مودی نے کہا:
‘‘ یہ ایک قابل ستائش عروج ہے، جو فلاح و بہبود پر مبنی ترقی کے تئیں ہماری وابستگی کی نشاندہی کرتا ہے اور اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ ہماری مختلف عوام دوست اسکیمیں زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچیں۔ ’’
This is a commendable rise, indicating our commitment towards welfare-driven development and ensuring our various pro-people schemes reach maximum number of people. https://t.co/pxVNxXf51k
— Narendra Modi (@narendramodi) June 11, 2025


