وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آئین ساز اسمبلی کے تاریخی پہلے اجلاس کے 75 سال منانے کے لئے سرکردہ دانشوروں کو خراج عقیدت پیش کیا۔

سلسلے وار ٹویٹ میں وزیراعظم نے کہا کہ:

‘‘ پچھتر75 سال  قبل آج ہی کے دن  آئین ساز اسمبلی کا پہلا اجلاس منعقد ہوا تھا۔ بھارت کے مختلف حصوں سے سرکردہ شخصیات، مختلف پس منظر سے تعلق رکھنے والے افراد اور یہاں تک مختلف النوع  مکتب خیال کے حامل افراد بھارت کے عوام کو ایک قابل احترام آئین دینے کے مقصد سے ایک ساتھ  یکجا ہوئے تھے۔ ان  تمام عظیم شحصیات کو خراج عقیدت۔

آئین ساز اسمبلی کے پہلے اجلاس  کی صدارت ڈاکٹر سچیدا نندا نے کی تھی۔ جو اسمبلی کے معمر ترین ممبر تھے۔

انہیں آچاریہ کرپلانی نے متعارف کرایا تھا اور ایوان کے صدر نشین تک لے  گئے تھے۔

آج جب ہم ہماری آئین ساز اسمبلی کی تاریخی نشست کے 75 برس منارہے ہیں۔ میں اپنے جونوان دوستوں سے گزارش کرنا چاہوں گا کہ وہ اس مقتدر اجتماع کی کارروائیوں کے متعلق نیز  ان معروف جید شخصیات کے متعلق مزید معلومات حاصل کریں، جو  اس کا حصہ تھے۔ ایسا کرنے کا عمل ایک دانشورانہ  اضافہ علم پر مبنی تجربہ ہوگا۔’’

 

 

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
How ODOP is helping Pratapgarh turn its amla into a bigger business

Media Coverage

How ODOP is helping Pratapgarh turn its amla into a bigger business
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر، 1 اگست 2026
September 01, 2026

#ModiHaiTohMumkinHai: Economy, Diplomacy and Atmanirbhar Milestones in One Social-Media Sweep