وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج سنت کبیر داس جی کی یوم پیدائش کے موقع پر اُنہیں دلی خراجِ عقیدت پیش کیا، اور ان کی زندگی بھر کی سماجی ہم آہنگی اور اصلاحات کے لیے کی گئی کاوشوں کو سراہا۔
جناب مودی نے ایک پوسٹ میں ’ ایکس‘پر کہا:
’’سنت کبیر داس جی کو ان کے یوم پیدائش پر میں دل کی گہرائیوں سے خراج تحسین پیش کرتا ہوں، جنہوں نے اپنی پوری زندگی سماجی ہم آہنگی کے لیے وقف کی تھی۔ ان کے شعروں میں جہاں الفاظ کی سادگی ہے، وہیں جذبات کی گہرائی بھی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ آج بھی ہندوستانی نفسیات پر ان کا گہرا اثر ہے۔ معاشرے میں پھیلی برائیوں کو دور کرنے میں ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔‘‘
सामाजिक समरसता के प्रति आजीवन समर्पित रहे संत कबीरदास जी को उनकी जयंती पर मेरा कोटि-कोटि नमन। उनके दोहों में जहां शब्दों की सरलता है, वहीं भावों की प्रगाढ़ता भी है। इसलिए आज भी भारतीय जनमानस पर उनका गहरा प्रभाव है। समाज में फैली कुरीतियों को दूर करने में उनके योगदान को हमेशा… pic.twitter.com/5d7ArARMHH
— Narendra Modi (@narendramodi) June 11, 2025


