وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج البرٹا کے کنانیسکس  میں جی-7 سربراہ جلاس کے موقع پر  کینیڈا کے وزیر اعظم عزت مآب   جناب مارک کارنی کے ساتھ دو طرفہ میٹنگ کی۔

کینیڈا میں حال ہی میں ہوئے عام انتخابات کے بعد وزیر اعظم کارنی کے عہدہ سنبھالنے کے بعد دونوں رہنماؤں کے درمیان یہ پہلی ذاتی ملاقات  تھی۔ اس میٹنگ نے فریقین کو ہندوستان-کینیڈا تعلقات کی صورتحال  اور آگے بڑھنے کے طریقے پر واضح اور مستقبل پر مبنی بات  چیت کرنے کا موقع فراہم کیا۔

قائدین نے مشترکہ جمہوری اقدار اور قانون کی حکمرانی کےتئیں  احترام اور خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے اصولوں کو برقرار رکھنے کی بنیاد پر ہندوستان-کینیڈا تعلقات کی اہمیت کا اعادہ کیا۔  انہوں نے خدشات اور حساسیت کے لئے آپسی احترام ، عوام سے عوام کے مضبوط تعلقات اور بڑھتی ہوئی اقتصادی تکمیل پر مبنی ایک تعمیری اور متوازن شراکت داری کو آگے بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔ اس سلسلے میں، دونوں فریق نے تعلقات میں استحکام کی بحالی کے لیے درست اور تعمیری اقدامات کرنے پر اتفاق کیا، جس کی شروعات  ایک دوسرے کے دارالحکومتوں میں ہائی کمشنرز کی جلد واپسی سے ہوگی۔

قائدین نے اعتماد کی بحالی اور تعلقات میں رفتار لانے کے لیے مختلف شعبوں میں سینئر وزارتی اور ورکنگ لیول کی مصروفیات کو دوبارہ شروع کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔

رہنماؤں نے صاف توانائی، ڈیجیٹل تبدیلی، مصنوعی ذہانت، ایل این جی، فوڈ سکیورٹی، اہم معدنیات، اعلیٰ تعلیم، نقل و حرکت اور سپلائی چین لچک جیسے شعبوں میں مستقبل میں تعاون کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے ایک آزاد اور کھلے ہند-بحرالکاہل خطے کو فروغ دینے میں اپنی مشترکہ دلچسپی کا اعادہ کیا۔ رہنماؤں نے ایک جامع اقتصادی شراکت داری کے معاہدے (سی ای پی اے) کی راہ ہموار کرنے کے مقصد کے ساتھ، ابتدائی پیش رفت تجارتی معاہدے (ای پی ٹی اے) پر رکے ہوئے مذاکرات کو دوبارہ شروع کرنے کی اہمیت پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نےاس سلسلے میں آگے بڑھنے کے لئے  اپنے متعلقہ حکام کوکام سونپے جانے پر رضامندی کا اظہار کیا۔

دونوں رہنماؤں نے جی-7 سربراہ اجلاس میں ہونے والی اہم پیش رفت اور عالمی ترجیحات جیسے کہ ماحولیاتی کارروائی، جامع اور پائیدار ترقی پر مل کر تعمیری طور پر کام کرنے کی مشترکہ خواہش کا اعتراف کیا۔

رہنماؤں نے دونوں ممالک کے درمیان عوام سے عوام کے گہرے رابطوں پر زور دیا اور دونوں ممالک کے فائدے کے لیے ا س کے استعمال پر اتفاق کیا۔

رہنماؤں نے رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا اور جلد از جلد ایک دوسرے سے دوبارہ ملنے کی خواہش ظاہر کی۔

 

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
Major Make in India boost: Army tests Divyastra Mk-1 built for intelligence, surveillance

Media Coverage

Major Make in India boost: Army tests Divyastra Mk-1 built for intelligence, surveillance
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
Prime Minister shares a Sanskrit Subhashitam highlighting the virtues of firm resolve, self-control, and wisdom
June 02, 2026

Prime Minister Shri Narendra Modi today shared a Sanskrit Subhashitam, observing that firm resolve and self-control are the powers that make even the most difficult paths easy. Shri Modi highlighted that today, our youth are continuously engaged in nation-building with this very resolve.

The Prime Minister posted on X:

"दृढ़ निश्चय और आत्म-संयम वह शक्ति है, जो कठिन से कठिन राह को भी आसान बना देती है। आज हमारे युवा साथी इसी संकल्प के साथ राष्ट्र निर्माण में निरंतर जुटे हुए हैं।

निश्चित्य यः प्रक्रमते
नान्तर्वसति कर्मणः।

अबन्ध्यकालो वश्यात्मा
स वै पण्डित उच्यते॥"

A person who begins a task after careful deliberation and with firm resolve, who never leaves it unfinished, who uses time wisely and who maintains complete control over their senses, such a person alone is truly wise.