وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج کینیڈا کے شہر کنانسکس میں جی 7 سربراہی اجلاس کے حاشیے پر میکسیکو کے صدر عزت مآب ڈاکٹر کلاڈیا شین بوم پارڈو سے ملاقات کی۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان یہ پہلی ملاقات تھی۔ وزیر اعظم نے میکسیکو کے صدر کو ان کی تاریخی جیت پر مبارکباد دی۔


وزیر اعظم نے دہشت گردی کے خلاف بھارت کی لڑائی میں میکسیکو کی طرف سے دی گئی حمایت کے لیے صدر شین بوم کا شکریہ ادا کیا۔ بھارت اور میکسیکو کے درمیان دوستی کے تاریخی تعلقات کو اجاگر کرتے ہوئے، دونوں رہنماؤں نے تجارت، سرمایہ کاری، اسٹارٹ اپس، اختراع، سائنس اور ٹیکنالوجی اور آٹوموٹو سیکٹر میں تعلقات کو مزید وسعت دینے اور عوام سے عوام کے تبادلے کو فروغ دینے کے لیے کام کرنے پر اتفاق کیا۔ دونوں ممالک کے درمیان بڑھتے ہوئے تجارتی اور سرمایہ کاری کے تعاون پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے، رہنماؤں نے اپنے ملک سے باہر کام کرانے کے تناظر میں میکسیکو کی طرف سے پیش کردہ مواقع کے سلسلے میں تبادلۂ خیال کیا۔ دواسازی کے شعبے میں بڑھتے ہوئے مواقع، جہاں بھارت سستی معیاری دوائیں اور دیگر دواسازی کی مصنوعات کی فراہمی اور پیداوار کے ساتھ ساتھ زرعی اور مجموعی صحت میں بھی اہم کردار ادا کر سکتا ہے، پر بات چیت میں نمایاں طور پر روشنی ڈالی گئی۔

 

صدر شین بوم نے ٹیکنالوجی، اختراع اور ڈیجیٹل عوامی بنیادی ڈھانچے میں بھارت کی پیش رفت کی ستائش کی اور ان شعبوں میں بھارت کے ساتھ تعاون کی خواہش کا اظہار کیا۔ وزیر اعظم نے اس بات پر زور دیا کہ دونوں ممالک کو سیمی کنڈکٹر، اے آئی، کوانٹم اور اہم معدنیات کے شعبوں میں تعاون کا بغور جائزہ لینا چاہیے۔ رہنماؤں نےفریقین کے اعلیٰ ماہرین کے درمیان آئندہ مصروفیات اور دونوں ممالک کے درمیان متمول ثقافتی اور عوام سے عوام کے تعلقات کا بھی ذکر کیا، جس سے سیاحت کو بھی فروغ ملے گا۔


شراکت دار ممالک کے طور پر، رہنماؤں نے عالمی اور علاقائی مسائل اور عالمی جنوب کی ترجیحات پر تبادلۂ خیال کیا۔ وزیر اعظم نے 2016 میں اپنے میکسیکو کے دورے کویاد کیا اور صدر شین بوم کو بھارت آنے کی دعوت دی ۔

 

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
India among Asia's fastest-growing green economies with $110 billion revenue in 2025: LSEG

Media Coverage

India among Asia's fastest-growing green economies with $110 billion revenue in 2025: LSEG
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
Prime Minister congratulates Abelardo de la Espriella on his victory in the Colombian presidential elections
June 26, 2026

Prime Minister Shri Narendra Modi congratulated Abelardo de la Espriella on his victory in the Colombian presidential elections.

The Prime Minister noted that India deeply values its close friendship with Colombia which continues to grow in all areas. “I convey my best wishes for a successful tenure and look forward to working together to further deepen our bilateral relations in the years ahead”, Shri Modi added.

Shri Modi posted on X;

Heartiest congratulations, Abelardo de la Espriella, on your victory in the Colombian presidential elections.

India values its close friendship with Colombia which continues to grow in all areas. I convey my best wishes for a successful tenure and look forward to working together to further deepen our bilateral relations in the years ahead.

@ABDELAESPRIELLA