کاشتکاروں کو ان کی مصنوعات کی تجارت میں مددکرنے کے ذریعہ زرعی آمدنی میں اضافے کی غرض سے وزیر اعظم مودی نے ملک بھر میں 10000 کاشتکاروں کی پروڈیوسر تنظیموں (ایف پی او) کا آغاز کیا۔

مرکز نے ایف پی او کے لئے 6865 کروڑ روپئے کا بجٹ مختص کیا ہے اور ہر ایک ایف پی او کو 15 لاکھ روپئے کے بقدر کا فنڈ فراہم کیا جائے گا، جو کہ کاشتکاروں کے لئے انتہائی مفید ہے۔ ایف پی او کے اراکین اپنی آمدنی کو تیزی کے ساتھ بڑھانے کی غرض سے تکنالوجی ، ان پٹ، فائنینس اور بازار تک بہتر رسائی کے لئے تنظیم کے اندر اپنی سرگرمیوں کو منظم طریقے سے انجام دیں گے۔ چترکوٹ میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم مودی نے کہا، ’’کاشتکار پیداوار کے معاملے میں ہمیشہ سے آگے رہے ہیں، تاہم ایف پی او تنظیموں کی مدد سے وہ اب زرعی مصنوعات کی تجارت بھی کر سکتے ہیں۔ وہ فصلوں کی بوائی کے علاوہ اب ماہر تاجروں کی طرح ان فصلوں کی بہتر قیمت بھی حاصل کر سکتے ہیں۔‘‘

 

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
Mapping the subsurface: How ICAR’s ‘Soil Intelligence’ is reshaping India’s mega infrastructure boom

Media Coverage

Mapping the subsurface: How ICAR’s ‘Soil Intelligence’ is reshaping India’s mega infrastructure boom
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
وزیر اعظم نے آچاریہ ونوبا بھاوے کو ان کی جینتی پر خراج عقیدت پیش کیا
September 11, 2026

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آچاریہ ونوبا بھاوے کی جینتی پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ آچاریہ ونوبا بھاوے کا پُرجوش نعرہ ’’جے جگت‘‘ تمام حدود سے بالاتر تھا اور اس نے انسانیت کو سب سے مقدم رکھا۔

جناب مودی نے کہا کہ آچاریہ ونوبا بھاوے نے اپنی مختلف کوششوں کے ذریعے سب کی فلاح و بہبود اور انہیں بااختیار بنانے کے لئے کام کیا۔

وزیر اعظم نے مزید کہا کہ مساوات، وقار اور خدمت پر ان کے اٹل اعتمادنے معاشرے کے سب سے محروم طبقات کو طاقت فراہم کی۔

جناب مودی نے ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا:

’’آچاریہ ونوبا بھاوے کی جینتی پر انہیں خراجِ عقیدت۔

ان کا پُرجوش نعرہ ‘جے جگت’ تمام حدود سے بالاتر تھا اور انہوں نے انسانیت کو سب سے مقدم رکھا۔

اپنی مختلف کوششوں کے ذریعے انہوں نے سب کی فلاح و بہبود اور بااختیار بنانے کے لئے کام کیا۔

مساوات، وقار اور خدمت پر ان کے غیر متزلزل یقین نے معاشرے کے سب سے پسماندہ طبقات کو طاقت فراہم کی۔‘‘