وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ایئر فورس وائیوز ویلفیئر ایسو سی ایشن (اے ایف ڈبلیو ڈبلیو اے) کی کوششوں کی ستائش کی جس نے ملک بھر میں موجود تمام سنگنیوں کی مدد سے اونی ٹوپی بنانے کی ایک زبردست مہم کا اہتمام کیا۔ اس کا مقصد اِن ٹوپیوں کو سماج کے کم مراعات یافتہ لوگوں کے درمیان تقسیم کرنا ہے۔ سنگنیوں کے ذریعہ مجموعی طور پر 41541 ٹوپیاں تیار کی گئیں۔
بھارتی فضائیہ کے ذریعہ کیے گئے ٹوئیٹ کے جواب میں وزیر اعظم نے ٹوئیٹ کیا:
’’قابل تعریف کوشش۔‘‘
Commendable effort. https://t.co/niXVc9Fpiu
— Narendra Modi (@narendramodi) October 15, 2022


