جب ملک مقدس تہوارِ چھٹھ کی تیاریوں میں مصروف ہے، وزیرِ اعظم جناب نریندر مودی نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ عقیدت اور ثقافتی ہم آہنگی کے جذبے کے تحت چھٹھی میا کے حضور عقیدت پر مبنی گیت کا اشتراک کریں۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری اپنے پیغام میں، وزیرِ اعظم نے چھٹھ کے فطرت اور ثقافت سے گہرے لگاؤ کو اجاگر کیا اور بہار سمیت پورے ملک میں جاری پُرجوش تیاریوں کا ذکر کیا۔
جناب مودی نے شہریوں کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ ایسے گیت پیش کریں جو چھٹھ کے جذبے کی عکاسی کرتے ہوں۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پیغام میں، جناب مودی نے کہا:
“فطرت اور ثقافت کو وقف عظیم تہوارِ چھٹھ آنے والا ہے۔ بہار سمیت پورے ملک میں عقیدت مند اس کی تیاریوں میں بھرپور عقیدت مندانہ جذبے کے ساتھ مصروف ہیں۔ چھٹھی میا کے گیت اس مقدس موقعے کی شان اور شوکت کو مزیدبڑھانے والے ہوتے ہیں۔ آپ سب سے گزارش ہے کہ آپ بھی چھٹھ پوجا سے متعلق اپنے گیت میرے ساتھ شیئر کریں۔ میں آئندہ چند دنوں تک ان گیتوں کو تمام ہم وطنوں کے ساتھ شیئر کروں گا۔”
प्रकृति और संस्कृति को समर्पित महापर्व छठ आने वाला है। बिहार सहित देशभर में इसकी तैयारियों में श्रद्धालु पूरे भक्ति-भाव से जुट चुके हैं। छठी मइया के गीत इस पावन अवसर की भव्यता और दिव्यता को और बढ़ाने वाले होते हैं। आपसे आग्रह है कि आप भी छठ पूजा से जुड़े गीत मेरे साथ शेयर करें।…
— Narendra Modi (@narendramodi) October 24, 2025


