وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج اوسلو میں بھارت-ناروے کاروباری اور تحقیقی سربراہی اجلاس میں شرکت کی۔ اس موقع پر ناروے کے عزت مآب ولی عہد شہزادہ ہاکون، اور ناروے کے وزیر اعظم عزت مآب جوناس گہر اسٹور بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔

اس سربراہی اجلاس میں 50 سے زائد کمپنیوں کے چیف ایگزیکٹو افسران (سی ای اوز) اور ناروے و بھارت کی کاروباری اور تحقیقی برادریوں سے تعلق رکھنے والے 250 سے زیادہ نمائندوں نے شرکت کی۔ یہ اجلاس بھارت-ای ایف ٹی اے تجارت اور اقتصادی شراکت داری معاہدے (ٹی ای پی اے) کے نفاذ کے بعد دوطرفہ اقتصادی تعاون میں تیزی سے بڑھتی ہوئی رفتار کی علامت ثابت ہوا۔

اعلیٰ سطحی کاروباری اور تحقیقی اجلاس سے قبل اوسلو کے مختلف مقامات پر چار گول میز اجلاس منعقد کیے گئے، جن میں صحت کے شعبے میں اختراعات، بحری تعاون، بیٹری اور توانائی ذخیرہ کرنے کے نظام، ڈیجیٹلائزیشن اور برقی کاری، اور ہوا سے توانائی پیدا کرنے جیسے موضوعات پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

اپنے خطاب میں وزیر اعظم مودی نے ٹیپا کے نفاذ کے بعد دوطرفہ تجارت اور سرمایہ کاری میں ہونے والے اضافے کی ستائش کی۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ دونوں ممالک کے متعلقہ فریقین کو ٹیپا کے تحت 100 ارب امریکی ڈالر کی سرمایہ کاری اور بھارت میں 10 لاکھ روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے ہدف کے حصول کے لیے مشترکہ کوششیں کرنی چاہئیں۔ انہوں نے بھارت کی مضبوط معاشی ترقی، آبادیاتی فائدے، باصلاحیت اور پُرامید نوجوان نسل، مستحکم کاروباری روایات، سرمایہ کار دوست ضابطہ جاتی نظام اور مسابقتی وفاقیت کے جذبے کا بھی ذکر کیا۔ انہوں نے ناروے کو نیلگوں معیشت ، جہاز بنانے ، ماحولیاتی طور پر پائیدار توانائی اور معیشت کی طرف منتقلی، قابل تجدید توانائی، ہیلتھ ٹیک، اہم معدنیات اور اسٹارٹ اپس جیسے شعبوں میں مزید سرمایہ کاری کی ترغیب دی۔

وزیر اعظم مودی نے بھارت کے وسیع ماحولیاتی طور پر پائیدار توانائی اور معیشت کی طرف منتقلی پروگرام پر بھی روشنی ڈالی اور ملک کے بڑے پیمانے، بڑھتی ہوئی توانائی ضروریات، ماحولیاتی وعدوں اور قابلِ تجدید توانائی، گرین ہائیڈروجن، گرڈ انفراسٹرکچر اور صاف توانائی کے شعبوں میں تیز رفتار توسیع کا ذکر کیا۔ انہوں نے ماحول دوست توانائی میں سرمایہ کاری، بحری شعبے میں کاربن کے اخراج میں کمی، سمندری پائیداری اور ماحولیاتی مالیات کے میدان میں ناروے کی عالمی قیادت کو سراہا۔ وزیر اعظم نے دونوں ممالک کی کاروباری برادریوں پر زور دیا کہ وہ نئی شراکت داریاں قائم کریں، تعاون کے ابھرتے ہوئے شعبوں کی نشاندہی کریں اور اقتصادی تعاون کو مزید مضبوط بنائیں۔

اس سربراہی اجلاس کے دوران بھارتی اور ناروے کی کمپنیوں اور اداروں کے درمیان متعدد کاروباری معاہدوں پربھی دستخط کیے گئے۔

 

Click here to read full text speech

 

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
‘Give mothers, sisters their due rights’: PM Modi pushes for women's reservation from the ramparts of Red Fort

Media Coverage

‘Give mothers, sisters their due rights’: PM Modi pushes for women's reservation from the ramparts of Red Fort
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر،16 اگست 2026
August 16, 2026

Aatmanirbhar Ambitions Meet Global Alliances: The Modi Doctrine in Action