وزیر اعظم نے راجستھان میں چار نئے میڈیکل کالجوں کا سنگ بنیاد بھی رکھا
"بھارت نے عالمی وباکے دوران اپنی طاقت ، خود انحصاری میں اضافےکے عزم کا اعادہ کیا ہے"
"ہم نے ملک میں صحت کے شعبے کو تبدیل کرنے کے لیے قومی نقطہ نظر اور قومی صحت کی پالیسی پر کام کیا ہے"
"گذشتہ 6-7 برسوں میں 170 سے زائد نئے میڈیکل کالجز بنائے گئے ہیں اور 100 سے زائد نئے میڈیکل کالجوں پر تیزی سے کام جاری ہے"
"سنہ2014 میں ، ملک میں میڈیکل انڈر گریجویٹس اور پوسٹ گریجویٹس کی کل نشستیں تقریباً82000 تھیں۔ آج ان کی تعداد بڑھ کر 140،000 ہوگئی ہے"
"راجستھان کی ترقی ، بھارت کی تیز رفتار ترقی کومہمیز دیتی ہے"

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے سی آئی پی ای ٹی: انسٹی ٹیوٹ آف پیٹرو کیمیکلز ٹیکنالوجی ، جے پور کا افتتاح کیا۔ انہوں نے راجستھان کے بانسواڑہ ، سیروہی ، ہنومان گڑھ اور دوسا اضلاع میں چار نئے میڈیکل کالجوں کا سنگ بنیاد بھی رکھا۔ وزیر اعظم نے راجستھان کے عوام کو 4 نئے میڈیکل کالجوں اور سی آئی پی ای ٹی انسٹی ٹیوٹ کے لیے مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے بتایا کہ 2014 کے بعد مرکزی حکومت نے راجستھان کے لیے23 میڈیکل کالجوں کی منظوری دی ہے اورریاست میں7 میڈیکل کالجز پہلے سے ہی کام کررہے ہیں۔

اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے، وزیر اعظم نے کہا کہ 100 سال کی سب سے بڑی وبا نے دنیا کے صحت کے شعبے کو سبق سکھایا ہے۔ ہر ملک اس بحران سے نمٹنے میں مصروف ہے۔ بھارت نے اس آفت میں اپنی طاقت ، خود انحصاری کو مزید بہتر کرنے کا عزم کیا ہے۔

وزیر اعظم نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اگرچہ زراعت ریاست کا موضوع ہے ، بطور وزیر اعلیٰ گجرات ، انہوں نے ملک کے صحت کے شعبے کی کوتاہیوں کو سمجھا اور بطور وزیر اعظم ان کو دور کرنے کے لیے مسلسل کوششیں کی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے ملک کے صحت کے شعبے کو تبدیل کرنے کے لیے قومی نقطہ نظر اور قومی صحت کی پالیسی پر کام کیا ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ سوچھ بھارت ابھیان سے لے کر آیوشمان بھارت اور اب آیوشمان بھارت ڈیجیٹل مشن تک ، اس طرح کی بہت سی کوششیں اسی نقطہ نظر کا حصہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ راجستھان میں تقریباً ساڑھے تین لاکھ لوگوں نے آیوشمان بھارت یوجنا کے تحت مفت علاج کی سہولیات حاصل کی ہیں اور ریاست نے تقریبا ڈھائی ہزار صحت اور تندرستی  کےمراکز پر کام کا آغاز کر دیا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ یہ ضروری ہے کہ میڈیکل کالجز یا یہاں تک کہ سپر اسپیشلٹی ہسپتالوں کو اپنا نیٹ ورک تیزی سے ملک کے ہر کونے میں پھیلانا چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آج ہم اطمینان کے ساتھ کہہ سکتے ہیں کہ بھارت 6 ایمس سے آگے بڑھ کر 22 سے زیادہ ایمس کے مضبوط نیٹ ورک کی طرف بڑھ رہا ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ گزشتہ 6-7 برسوں میں 170 سے زائد نئے میڈیکل کالجز قائم کیے گئے ہیں اور 100 سے زائد نئے میڈیکل کالجوں کی تعمیر کا کام تیزی سے جاری ہے۔ 2014 میں ، ملک میں میڈیکل انڈرگریجویٹس اور پوسٹ گریجویٹس کی کل نشستیں تقریباً82000 تھیں۔آج ان کی تعداد بڑھ کر 140،000 ہوگئی ہے۔ ریگولیشن اور گورننس کے شعبے میں بھی وزیراعظم نے کہا کہ نیشنل میڈیکل کمیشن کے آنے سے مسائل اور ماضی میں آنے والی پریشانیوں اور مشکلات  کو حل کیا گیا ہے۔

جناب مودی نے کہا کہ حفظان صحت سے وابستہ ہنر مندافرادی قوت کا صحت پر موثر اثر پڑتا ہے۔ کورونا کے پرآشوب  دور میں اسے شدت سے محسوس کیا گیا۔ مرکزی حکومت کی 'مفت ویکسین ، سب کے لیے ویکسین' مہم کی کامیابی اسی کی عکاسی ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ آج بھارت میں کورونا ویکسین کی 88 کروڑ سے زائد خوراکیں دی گئی ہیں۔

وزیر اعظم نے کہا کہ آزادی کا امرت مہوتسو کے جشن کے دوران،اس وقت خاص طور پر اعلی درجے کی مہارت نہ صرف بھارت  کو مضبوط کرے گی بلکہ خود کفیل اور خود انحصار بھارت کے عزم کو حاصل کرنے میں بھی اہم کردار ادا کرے گی۔ پیٹرو کیمیکل انڈسٹری جیسی تیزی سے ترقی کرنے والی صنعتوں میں سے ایک کے لیے ہنر مند افرادی قوت وقت کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیٹروکیمیکل ٹیکنالوجی کا نیا انسٹی ٹیوٹ لاکھوں نوجوانوں کو نئے امکانات سے جوڑے گا۔ انہوں نے اپنے دور حکومت (جب کے وہ گجرات کےوزیر اعلیٰ تھے)کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ ریاست میں پنڈت دین دیال پٹرولیم یونیورسٹی، جو اب انرجی یونیورسٹی ہے ، کو قائم کرنے اوراس کے قیام کے بعد اسے ترقی دینے کی کوششوں کا بھی تذکرہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس قسم کا انسٹی ٹیوٹ نوجوانوں کے لیے صاف توانائی سے متعلق اختراعات میں شراکت کی راہ ہموار کرے گا۔

وزیر اعظم نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ باڑمیر میں راجستھان ریفائنری پروجیکٹ 70 ہزار کروڑ روپے سے زیادہ کی سرمایہ کاری کے ساتھ تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے۔ ریاست میں سٹی گیس کی تقسیم کے بارے میں بات کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ 2014 تک ریاست کے صرف ایک شہر کو سٹی گیس کی تقسیم کی اجازت تھی ، اب ریاست کے 17 اضلاع کو سٹی گیس ڈسٹری بیوشن نیٹ ورک کے لیے سرکاری طور پر اختیارات دیے گئے ہیں۔ آنے والے برسوں میں ، ریاست کے ہر ضلع میں پائپڈ گیس کا نیٹ ورک ہوگا۔ انہوں نے بیت الخلاء ، بجلی ، گیس کنکشن کی سہولتوں کو مہیا کرائے جانے سے عام لوگوں کی زندگی میں پیدا ہونے والی آسانیوں کا بھی تذکرہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ آج ریاست میں جل جیون مشن کے ذریعے 21 لاکھ سے زائد خاندانوں کو نل کاصاف پانی مل رہا ہے۔ انہوں نے اس بات کا بھی برملا اظہار کیا کہ راجستھان کی ترقی ، بھارت کی ترقی کو مہمیز دیتی ہے "۔ انہوں نے مزید کہا کہ راجستھان میں غریب خاندانوں کے لیے 13 لاکھ سے زیادہ پکے مکانات تعمیر کرائے گئے ہیں۔

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
Nepal praises India's efforts in times of crisis; calls PM Modi 'exceptionally generous'

Media Coverage

Nepal praises India's efforts in times of crisis; calls PM Modi 'exceptionally generous'
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
List of Outcomes: Prime Minister’s State Visit to Uzbekistan
August 30, 2026

MoUs and Agreements

Sl. No.

Title

1.

Cultural Exchange Programme between the Government of the Republic of India and the Government of the Republic of Uzbekistan for the years 2026-30.

2.

Letter of Intent between the Ministry of External Affairs of the Republic of India and the Cultural Heritage Agency of the Republic of Uzbekistan for the conservation and restoration of ancient buddhist sites of Fayaz Tepa and KaraTepa located in Termez, Uzbekistan.

3.

Memorandum of Understanding on Cooperation in the field of archival work between the National Archives under the Ministry of Culture of India and the Agency "Uzarchive" under the Ministry of Justice of the Republic of Uzbekistan.

4.

Memorandum of Understanding between the Government of the Republic of India and the Government of the Republic of Uzbekistan on cooperation in the field of Ayurveda and other traditional systems of medicine.

5.

Memorandum of Understanding between the Ministry of Mines of the Republic of India and Ministry of Mining Industry and Geology of the Republic of Uzbekistan on Cooperation in the fields of Geology and Mineral Resources.

6.

Partnership Program on cooperation between the Ministry of Tourism of the Republic of India and the Tourism Committee of the Republic of Uzbekistan in the field of tourism for 2026-28.

7.

Memorandum of Understanding between The Sushma Swaraj Institute of Foreign Service, Ministry of External Affairs, Republic of India and the Diplomatic Academy at the University of World Economy and Diplomacy, Ministry of Foreign Affairs of the Republic of Uzbekistan.

8.

Memorandum of Understanding (MoU) between the Ministry of Finance of the Republic of India and the Ministry of Economy and Finance of the Republic of Uzbekistan for an Economic and Financial Dialogue.

9.

Agreement between the Ministry of Environment and Forest and Climate Change of the Republic of India and National Committee on Ecology and Climate Change of the Republic of Uzbekistan on cooperation in the field of environmental protection.

10.

Memorandum of Understanding between the Government of the Republic of India and the Government of the Republic of Uzbekistan on Cooperation in the Field of Higher Education and Scientific Research.

11.

Cooperation Agreement between the Gujarat state of the Republic of India and the Samarkand region of the Republic of Uzbekistan of establishment of partnership relations.

Announcements

Sl. No.

Title

1.

Elevating the India-Uzbekistan Strategic Partnership to a Comprehensive Strategic Partnership

2.

Grant of USD 1 million for afforestation in the Aral Sea region

3.

 Lal Bahadur Shastri Scholarship for Hindi Language (100 Scholarships)

4.

ICCR Sanskrit Chair at Tashkent State University of Oriental Studies

5.

Commercial Agreement between NPCI International Payments Ltd (NIPL) with National Interbank Processing Centre JSC (NIPC), Uzbekistan to enable UPI Apps of India to scan national QR - UZQR for making merchant payments in Uzbekistan.