دونوں قائدین نے بھارت – ڈنمارک سبز کلیدی شراکت داری کی پیش رفت کا جائزہ لیا اور اعلیٰ سطحی باہمی تبادلے اور افزوں تعاون پر اطمینان کا اظہار کیا
وزیر اعظم فریڈرکسن نے بھارت کی جی 20 پہل قدمیوں کی ستائش کی اور ڈنمارک کی مکمل حمایت کی بات کی
دونوں قائدین نے آئندہ برس 2024 میں بھارت – ڈنمارک تعلقات کی 75ویں سالگرہ منانے پر اتفاق کیا

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ڈنمارک کی وزیر اعظم عزت مآب محترمہ میٹے فریڈرکسن  کے ساتھ ٹیلی فون پر بات کی۔

وزیر اعظم نے ڈنمارک  کی وزیر اعظم کے طور پر دوسری مدت کار کے لیے تقرری پر وزیر اعظم فریڈرکسن کو مبارکباد پیش کی۔

دونوں قائدین نے بھارت – ڈنمارک سبز کلیدی شراکت داری کی پیش رفت کا جائزہ لیا۔ انہوں نے حالیہ اعلیٰ سطحی باہمی تبادلوں اور افزوں تعاون پر اطمینان کا اظہار کیا۔

وزیر اعظم نے وزیر اعظم فریڈرکسن کو بھارت کی موجودہ جی20 صدارت اور اس کی کلیدی ترجیحات کے بارے میں معلومات فراہم کی۔ وزیر اعظم فریڈرکسن نے بھارت کی پہل قدمیوں کی ستائش کی اور انہیں ڈنمارک کی مکمل حمایت  کے بارے میں بتایا۔

دونوں قائدین نے آئندہ برس2024 میں بھارت-ڈنمارک تعلقات کی 75ویں سالگرہ کو مناسب طریقے سے منانے اور اپنے تعلقات کو متنوع بنانے کے لیے مختلف ذرائع تلاشنے پر اتفاق کیا۔

 

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
Export diversification push adds $202 million in FY26 as India expands into 1,821 new global markets

Media Coverage

Export diversification push adds $202 million in FY26 as India expands into 1,821 new global markets
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
Prime Minister shares a Sanskrit Subhashitam highlighting Mother Earth's embrace of diverse people as members of a single household
May 19, 2026

Prime Minister Shri Narendra Modi today shared a Sanskrit Subhashitam, noting that Mother Earth considers all of humanity as one family. Shri Modi highlighted that for her, this entire world is like a home, where every culture has its own importance and respect.

The Prime Minister posted on X:

"धरती माता पूरी मानवता को एक परिवार मानती हैं। उनके लिए यह पूरा संसार एक घर की तरह है, जहां हर संस्कृति का अपना महत्त्व और सम्मान है।

जनं बिभ्रती बहुधा विवाचसं नानाधर्माणं पृथिवी यथौकसम्।
सहस्रं धारा द्रविणस्य मे दुहां ध्रुवेव धेनुरनपस्फुरन्ती ॥"

Mother Earth embraces people speaking different languages and practicing different religions and traditions as members of a single household. May this earth pour forth thousands of streams of prosperity for us, just as a peaceful and loving cow provides milk.