وزیر اعظم نریندر مودی نے ماؤ ازم کی لعنت کو ختم کرنے کےلئے افواج کی کوششوں کی ستائش کی اور ہمارے لوگوں کے لیے امن اور ترقی کی زندگی کو یقینی بنانے کے لیے حکومت کے عزم کا اعادہ کیا۔
مرکزی وزیرداخلہ جناب امت شاہ کے ایکس پر ایک پوسٹ پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے جناب مودی نے کہا:
’’اس شاندار کامیابی پر اپنی افواج پر فخر ہے۔ ہماری حکومت ماؤ ازم کی لعنت کو ختم کرنے اور ہمارے لوگوں کے لیے امن اور ترقی کی زندگی کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے۔‘‘
Proud of our forces for this remarkable success. Our Government is committed to eliminating the menace of Maoism and ensuring a life of peace and progress for our people. https://t.co/XlPku5dtnZ
— Narendra Modi (@narendramodi) May 21, 2025


