وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے اس بات پر خوشی کا اظہار کیا ہے کہ مرکز اور ریاستوں پر مشتمل جی ایس ٹی کونسل نے مرکزی حکومت کی جانب سے پیش کی گئی جی ایس ٹی شرحوں میں کمی اور اصلاحات سے متعلق تجاویز کو اجتماعی طور پر منظور کیا ہے، جو عام آدمی، کسانوں، ایم ایس ایم ایز، متوسط طبقے، خواتین اور نوجوانوں کے لیے فائدہ مندثابت ہوں گی۔ جناب مودی نے کہا کہ ‘‘وسیع تر اصلاحات ہمارے شہریوں کی زندگیوں کو بہتر بنائیں گی اور سب کے لیے بالخصوص چھوٹے تاجروں اور کاروباریوں کے لیے کاروبار کرنے میں آسانی کو یقینی بنائیں گی’’۔

وزیر اعظم نے ایکس پر پوسٹ کیا:

‘‘اپنی یومِ آزادی کی تقریر کے دوران میں نے جی ایس ٹی میں نئی نسل کی اصلاحات لانے کے اپنے عزم کا ذکر کیا تھا۔

مرکزی حکومت نے عام لوگوں کی زندگی کو آسان بنانے اور معیشت کو مضبوط کرنے کے مقصد سے جی ایس ٹی شرحوں میں جامع توازن اور عمل کی اصلاحات کے لیے ایک تفصیلی تجویز تیار کی تھی۔

یہ بتاتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ مرکز اور ریاستوں پر مشتمل  @GST_Councilنے مرکزی حکومت کی جانب سے پیش کی گئی جی ایس ٹی شرحوں میں کٹوٹی اور اصلاحات کی تجاویز کو اجتماعی طور پر منظور کر لیا ہے، جس سے عام آدمی، کسانوں، ایم ایس ایم ایز، متوسط طبقے، خواتین اور نوجوانوں کو فائدہ پہنچے گا۔

وسیع تر اصلاحات ہمارے شہریوں کی زندگی کو بہتر بنائیں گی اور سب کے لیے بالخصوص چھوٹے تاجروں اور کاروباری حضرات کے لیے کاروبار کرنے میں آسانی کو یقینی بنائیں گی۔"

 

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
Centre releases Rs 1.09 lakh crore tax devolution; Uttar Pradesh gets biggest share to accelerate development spending

Media Coverage

Centre releases Rs 1.09 lakh crore tax devolution; Uttar Pradesh gets biggest share to accelerate development spending
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
Governor of Jharkhand meets Prime Minister
August 03, 2026