نئی دہلی،06؍جولائی: وزیراعظم ، جناب نریندرمودی نے تبتیوں کے مذہبی رہنما جناب دلائی لامہ کو ان کے 86ویں یوم پیدائش پر مبارکباد پیش کی ہے۔ وزیراعظم نے جناب دلائی لامہ کے 86ویں یوم پیدائش کے موقع پر ان سے فون پر گفتگو بھی کی ہے۔
ایک ٹویٹ میں وزیراعظم نے کہا کہ ''معززترین شخصیت اور روحانی رہنما جناب دلائی لامہ سے ان کے 86ویں یوم پیدائش کے موقع پر فون پر بات چیت کی ۔انہیں یوم پیدائش کی مبارکباد پیش کی ۔ہم ان کے لیے طویل العمری اورصحتمند زندگی کی امید کرتے ہیں اور اس کے لیے دعا گو ہیں''۔
Spoke on phone to His Holiness the @DalaiLama to convey greetings on his 86th birthday. We wish him a long and healthy life.
— Narendra Modi (@narendramodi) July 6, 2021


