وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے این ایس جی کے یوم تاسیس کے موقع پر این ایس جی اہلکاروں کی بے مثال ہمت اور عزم کی ستائش کی ہے۔ جناب مودی نے کہا-‘‘این ایس جی نے ملک کو دہشت گردی کے خطرے سے بچانے، ہمارے شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنانے اور قومی اثاثوں کی حفاظت میں اہم کردار ادا کیا ہے۔’’
ایکس پر پوسٹ کردہ ایک پوسٹ میں وزیر اعظم نے لکھا:
نیشنل سکیورٹی گارڈ (این ایس جی) کے یوم تاسیس کے موقع پر میں این ایس جی کے تمام اہلکاروں کو اپنی نیک خواہشات پیش کرتا ہوں۔ این ایس جی کے اہلکاروں نے اپنی بے مثال ہمت اور لگن سے خود کو ممتاز کیا ہے۔این ایس جی نے ملک کو دہشت گردی کے خطرے سے بچانے، ہمارے شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنانے اور اہم قومی اثاثوں کی حفاظت میں فیصلہ کن کردار ادا کیا ہے۔@nsgblackcats’’۔
On the occasion of National Security Guard's Raising Day, I extend my best wishes to all NSG personnel. This force has made a mark for its unmatched valour and dedication. NSG has played a vital role in safeguarding the nation from the menace of terrorism, ensuring the security… pic.twitter.com/vouIgNmd69
— Narendra Modi (@narendramodi) October 16, 2025


