وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے سری گُرو گرنتھ صاحب جی کے پرکاش پورب کے مقدس موقع پر دلی مبارکباد پیش کی۔

وزیر اعظم نے کہا کہ سری گُرو گرنتھ صاحب جی کی لازوال تعلیمات دنیا بھر میں انسانوں کی زندگیوں کو منور کرتی رہتی ہیں اور ہمیں ہمدردی، عاجزی اور خدمت جیسے اقدار کی یاد دلاتی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ تعلیمات انسانیت کو اتحاد اور ہم آہنگی کی روح کو مضبوط بنانے کی تحریک دیتی ہیں۔

جناب مودی نے یہ امید ظاہر کی کہ ہم ہمیشہ سری گُرو گرنتھ صاحب جی کے دکھائے ہوئے حکمت و دانائی کے راستے پر چلیں اور ایک بہتر دنیا کی تعمیر کی کوشش کریں۔

وزیر اعظم نے ایکس پر اپنے پیغام میں کہا:

"سری گُرو گرنتھ صاحب جی کے پرکاش پورب کے مقدس موقع پر دلی مبارکباد۔

سری گُرو گرنتھ صاحب جی کی لازوال تعلیمات دنیا بھر کی زندگیوں کو روشن کرتی ہیں، اور ہمیں ہمدردی، عاجزی اور خدمت کے اقدار کی یاد دلاتی ہیں۔ یہ تعلیمات انسانیت کو اتحاد اور ہم آہنگی کی روح کو مضبوط بنانے کی ترغیب دیتی ہیں۔

ایشور کرے ہم ہمیشہ سری گُرو گرنتھ صاحب جی کے دکھائے ہوئے حکمت کے راستے پر چلیں اور ایک بہتر دنیا کی تعمیر کے لیے کوشش کرتے رہیں۔"

 

“ਸ੍ਰੀ ਗੁਰੂ ਗ੍ਰੰਥ ਸਾਹਿਬ ਜੀ ਦੇ ਪ੍ਰਕਾਸ਼ ਪੁਰਬ ਦੇ ਪਵਿੱਤਰ ਮੌਕੇ 'ਤੇ ਤਹਿ-ਦਿਲੋਂ ਵਧਾਈਆਂ। ਸ੍ਰੀ ਗੁਰੂ ਗ੍ਰੰਥ ਸਾਹਿਬ ਜੀ ਦੀਆਂ ਸਦੀਵੀ ਸਿੱਖਿਆਵਾਂ ਦੁਨੀਆ ਭਰ ਵਿੱਚ ਜ਼ਿੰਦਗੀਆਂ ਨੂੰ ਰੌਸ਼ਨ ਕਰਦੀਆਂ ਹਨ; ਸਾਨੂੰ ਦਇਆ, ਨਿਮਰਤਾ ਅਤੇ ਸੇਵਾ ਦੀਆਂ ਕਦਰਾਂ-ਕੀਮਤਾਂ ਦੀ ਯਾਦ ਦਿਵਾਉਂਦੀਆਂ ਹਨ। ਇਹ ਸਿੱਖਿਆਵਾਂ ਮਨੁੱਖਤਾ ਨੂੰ ਏਕਤਾ ਅਤੇ ਭਾਈਚਾਰੇ ਦੀ ਭਾਵਨਾ ਨੂੰ ਮਜ਼ਬੂਤ ​​ਕਰਨ ਲਈ ਪ੍ਰੇਰਿਤ ਕਰਦੀਆਂ ਹਨ। ਅਸੀਂ ਹਮੇਸ਼ਾ ਸ੍ਰੀ ਗੁਰੂ ਗ੍ਰੰਥ ਸਾਹਿਬ ਜੀ ਵਲੋਂ ਦਰਸਾਏ ਗਏ ਗਿਆਨ ਦੇ ਮਾਰਗ 'ਤੇ ਚੱਲੀਏ ਅਤੇ ਇੱਕ ਬਿਹਤਰ ਗ੍ਰਹਿ ਬਣਾਉਣ ਲਈ ਯਤਨਸ਼ੀਲ ਰਹੀਏ।“

Explore More
ہر ہندوستانی کا خون ابل رہا ہے: من کی بات میں پی ایم مودی

Popular Speeches

ہر ہندوستانی کا خون ابل رہا ہے: من کی بات میں پی ایم مودی
Do not miss! PM Modi’s exclusive interaction with the team building India’s first bullet train project

Media Coverage

Do not miss! PM Modi’s exclusive interaction with the team building India’s first bullet train project
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر،16 نومبر 2025
November 16, 2025

Empowering Every Sector: Modi's Leadership Fuels India's Transformation