وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ویتنام کے فو کوک کے قریب ہندوستانی شہریوں کے کشتی کے ایک المناک حادثے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے ۔

وزیر اعظم نے ان کنبوں  سے دلی تعزیت کا اظہار کیا جنہوں نے اپنے عزیزوں کو کھو دیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی  ہے۔

جناب مودی نے کہا کہ سفارت خانہ اور قونصلیٹ ہر ممکن مدد فراہم کر رہے ہیں ۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہندوستانی حکام ویتنامی حکام کے ساتھ قریبی رابطے میں ہیں ۔

ایکس پر ایک پوسٹ میں جناب مودی نے کہا ؛

’’ویتنام کے فو کوک کے قریب ہندوستانی شہریوں کے کشتی حادثے کی المناک خبر سن کر انتہائی دکھ ہوا ۔

ان کنبوں سے میری دلی تعزیت جنہوں نے اس حادثے میں اپنے عزیزوں کو کھو یاہے ۔ زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے میری دعائیں ۔

ہمارا سفارت خانہ اور قونصلیٹ ہر ممکن مدد فراہم کر رہے ہیں ۔ ہمارے حکام ویتنامی حکام کے ساتھ بھی قریبی رابطے میں ہیں ۔ ‘‘

 

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
UPI — an eventful journey

Media Coverage

UPI — an eventful journey
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر،25 اگست 2026
August 25, 2026

Nari Shakti to Capital Markets: PM Modi’s Reforms Are Rewiring India’s Growth Story