وزیر اعظم نے قومی دن کے پروگرام میں شرکت کی

Published By : Admin | March 26, 2021 | 16:24 IST
India and Bangladesh must progress together for the prosperity of the region: PM Modi
Under Bangabandhu Mujibur Rahman’s leadership, common people of Bangladesh across the social spectrum came together and became ‘Muktibahini’: PM Modi
I must have been 20-22 years old when my colleagues and I did Satyagraha for Bangladesh’s freedom: PM Modi

نئی دلّی ، 26 مارچ / وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے بنگلہ دیش کے اپنے دو روزہ دورے کے موقع پر معزز مہمان کے طور پر بنگلہ دیش کے صدر ہز ایکسی لینسی جناب محمد عبد الحامد ، بنگلہ دیش کی وزیر اعظم ہر ایکسی لینسی شیخ حسینہ ، شیخ مجیب الرحمٰن کی چھوٹی بیٹی شیخ ریحانہ ، مجیب برس کی قومی تقریبات کمیٹی کے چیف کوآرڈینیٹر ڈاکٹر کمال عبد الناصر چودھری اور دیگر معززین کے ساتھ بنگلہ دیش کی آزادی کی گولڈن جوبلی تقریبات میں شرکت کی ۔ یہ تقریب تاج گاؤں کے نیشنل پریڈ اسکوائر میں منعقد ہوئی ۔ اس میں بنگلہ دیش کے بابائے قوم بنگ بندھو شیخ مجیب الرحمٰن کی یومِ پیدائش کی صد سالہ تقریب بھی منعقد ہوئی ۔

 

تقریب کا آغاز مقدس کتابوں کے اقتباسات پڑھے جانے سے ہوا ، جن میں قرآن کریم ، بھگود گیتا ، تری پیٹک اور انجیرِ مقدس شامل تھیں۔ اس موقع پر ایک ویڈیو دکھایا گیا ، جس کا عنوان تھا ، ‘‘ دا ایٹرنل مجیب ’’ ۔ اس کے بعد ، بنگلہ دیش کی آزادی کی گولڈن جوبلی کی یاد میں ایک لوگو کی نقاب کشائی کی گئی ہے ۔ اِس خاص موقع پر ایک مخصوص گیت بھی پیش کیا گیا ۔ ‘‘ دا ایٹرنل مجیب ’’ کے موضوع پر ایک اینیمیشن ویڈیو بھی دکھایا گیا ۔ بنگلہ دیش کی مسلح افواج کی طرف سے ایک خصوصی پروگرام پیش کیا گیا ، جس میں بنگلہ دیش کی قومی تعمیر میں مسلح افواج کے رول کو اجاگر کیا گیا ۔

 

ڈاکٹر کمال عبد الناصر چودھری نے استقبالیہ خطبہ پیش کیا ۔ انہوں نے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی موجودگی کا اعتراف کیا اور بھارتی مسلح فوجوں کے رول کا ذکر کیا ، جنہوں نے 1971 ء کی بنگلہ دیش کی آزادی کی لڑائی میں براہ راست حصہ لیا تھا ۔ مختلف سربراہانِ مملکت و حکومت نیز سرکردہ شخصیات کے پیغامات پڑھ کر سنائے گئے ۔

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے 2020 ء کا گاندھی امن انعام ، جو شیخ مجیب الرحمٰن کو بعد از مرگ دیا گیا ہے ، اُن کی چھوٹی بیٹی شیخ ریحانہ کو دیا ، جن کے ساتھ وزیر اعظم شیخ حسینہ بھی تھیں ۔ یہ ایوارڈ شیخ مجیب الرحمٰن کے ، اُس سرکردہ رول کے اعتراف میں دیا گیا ہے ، جو انہوں نے عدم تشدد اور دیگر گاندھیائی طریقوں سے سماجی ، اقتصادی اور سیاسی تبدیلی میں ادا کیا ہے ۔

  وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے اپنی تقریر میں تمام معزز شخصیات کا شکریہ ادا کیا ۔ اس موقع کی اہمیت کو اجاگر کیا اور دونوں ملکوں کے باہمی تعلقات کے مختلف پہلوؤں کا ذکر کیا ۔ جناب نریندر مودی کی تقریر کے بعد شیخ حسینہ نے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کو ‘ ایٹرنل مجیب مومینٹو ’ پیش کیا ۔.

          بنگلہ دیش کے صدر جناب محمد عبد الحامد نے اپنی تقریر میں وزیر اعظم اور بھارت کے عوام کا شکریہ  ادا کیا  اور بھارت  نے 1971 ء کی جنگ میں  ، جو رول ادا کیا  تھا اور کوششیں کی تھیں ، اُن کی تعریف کی ۔

 

وزیر اعظم شیخ حسینہ نے اپنی تقریر میں ، اِس تقریب میں کووڈ – 19 وبائی بیماری کے باوجود ذاتی طور پر شرکت کرنے پر وزیر اعظم جناب نریندر مودی کا تہہ دِل سے شکریہ ادا کیا ۔ انہوں نے بھارت سرکار کی ، اُس حمایت کی تعریف کی ، جو اُس نے ہر وقت بنگلہ دیش کو فراہم کی ہے۔

پروگرام کی اصل تقریب کے بعد ایک ثقافتی پروگرام منعقد کیا گیا ۔ ہندوستانی کلاسیکی موسیقی کے سرکردہ ماہر پنڈت اجے چکرورتی نے مہمانوں کو ایک خاص راگ کے ذریعے مسحور کر دیا ۔ انہوں نے یہ راگ بنگ بندھو کو معنون کیا ۔ اے آر رحمٰن کے نغموں نے لوگوں کے دِل جیت لئے ۔ کلچرل پروگرام کا اختتام موسیقی ، رقص اور تھیٹر کےپیشکش سے ہوا ۔

 

تقریر کا مکمل متن پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
On Puri’s Grand Road, a devotee’s submission

Media Coverage

On Puri’s Grand Road, a devotee’s submission
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
Prime Minister speaks with the Amir of Qatar
July 16, 2026
PM conveys heartfelt condolences on the passing of the Father Amir of Qatar
PM recalls the Father Amir’s visionary leadership and his contribution to strengthening India-Qatar relations
The two leaders reaffirm their resolve to carry forward the Father Amir’s legacy

Prime Minister Shri Narendra Modi had a telephone conversation today with the Amir of the State of Qatar, H.H. Sheikh Tamim bin Hamad Al Thani.

Prime Minister conveyed his heartfelt condolences on the passing of H.H. Sheikh Hamad bin Khalifa Al Thani, the Father Amir of Qatar.

Recalling the Father Amir’s significant contributions as the chief architect of modern Qatar, Prime Minister paid tribute to his visionary leadership, and recalled his pivotal role in strengthening India-Qatar relations over the years as well as his deep affection for India and the Indian community in Qatar.

The Amir of Qatar thanked Prime Minister for his call and conveyed his appreciation for the words of support in this difficult hour.

The two leaders reaffirmed their resolve to carry forward the Father Amir’s legacy and further strengthen the India-Qatar Strategic Partnership and people-to-people ties.

They agreed to remain in close touch.