’’اب ہمارا آزادی کے 100 سال مکمل ہونے تک کا سفر، اپنی زراعت کو نئی ضروریات، نئے چیلنجوں کے مطابق اپنانا ہے‘‘
’’ہمیں اپنی زراعت کو کیمسٹری کی لیب سے باہر نکالنا اور قدرت کی لیب سے جوڑنا ہے، جب میں قدرت کی لیباریٹری کی بات کرتا ہوں تو یہ مکمل طور پر سائنس پر مبنی ہے‘‘
’’ہمیں نہ صرف زراعت کے قدیم علم کو پھر سے سیکھنا ہے بلکہ جدید دور کے لئے اسے چمکانا ہے، اس سلسلے میں ہمیں پھر سے تحقیق کرنی ہوگی، قدیم علم کو جدید سائنسی فریم کے مطابق ڈھالنا ہوگا‘‘
’’قدرتی کھیتی سے جن لوگوں کو سب سے زیادہ فائدہ ہوتا ہے، وہ ملک میں تقریبا 80 فیصد کسان ہیں‘‘
’’بھارت اور اس کے کسان 21 ویں صدی میں ’’لائف اسٹائل فار انوائرنمنٹ‘‘ یعنی ’لائف‘ کے لئے عالمی مشن میں قیادت کریں گے‘‘
’’اس امرت مہوتسو میں ہر پنچایت کے کم از کم ایک گاؤں کو قدرتی کھیتی سے جوڑنے کی کوششیں کی جانی چاہئیں‘‘
’’آزادی کے امرت مہوتسو میں آیئے ہم ماں بھارتی کی زمین کو کیمیاوی کھاد اور کیڑے مار ادویات سے پاک کرنے کا عہد کریں‘‘

وزیراعظم جناب نریندر مودی نے  ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے قدرتی کھیتی  پر قومی کانفرنس میں کسانوں سے خطاب کیا۔ اس موقع پر مرکزی وزیر جناب امت شاہ،  جناب نریندر سنگھ تومر، گجرات کے گورنر، گجرات  اور اتر پردیش کے وزرائے اعلیٰ بھی موجود تھے۔

کسانوں سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے  آزادی کے 100  سال پورے  تک کے سفر میں  نئی ضروریات  اور نئے چیلنجوں کے مطابق  زراعت کو اپنانے پر زور دیا۔ وزیراعظم نے  اس بات کو اجاگر کیا کہ  پچھلے 6-7  برسوں کے دوران  کسانوں کی آمدنی بڑھانے کے لئے بیج سے  لے کر بازاروں تک کئی اقدامات کئے گئے ہیں۔ اس سلسلے میں مٹی  کی ٹیسٹنگ  سے  لے کر سینکڑوں نئے بیجوں تک ، پی ایم کسان سمان ندھی  سے  پیداوار  کی لاگت سے  ڈیڑھ گنا تک  ایم ایس پی  کے تعین تک ، آب پاشی سے لے کر کسان ریل کے مضبوط نیٹ ورک تک  بہت سے اقدامات کئے گئے ہیں۔ انہوں نے تمام ملکوں کے کسانوں کو مبارک باد دی، جو اس تقریب سے جڑے ہوئے تھے۔

سبز انقلاب میں کیمیاوی کھاد  اور کیمیکل کے اہم رول کا اعتراف کرتے ہوئے وزیراعظم نے  اس کے ساتھ ساتھ اس کے متبادلوں پر کام کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کیڑے مار  ادویات اور درآمد شدہ  کیمیاوی  کھاد  کے خطرات  سے متنبہ کیا، جن سے  لاگت میں اضافہ ہوتا ہے اور  زمین کی زرخیزی متاثر ہوتی ہے۔ وزیراعظم نے زور دے کر کہا کہ  اب وقت آگیا ہے کہ زراعت سے متعلق  مسائل  زیادہ پیچیدہ ہونے سے پہلے بڑے اقدامات کئے جائیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ ’’ہمیں اپنی زراعت کو کیمسٹری کی لیب سے نکالنا  ہے اور اسے  قدرتی لیب سے جوڑنا ہے۔ میں جب قدرتی لیباریٹری کی بات کرتا ہوں تو یہ  پوری طرح سائنس پر مبنی ہوتی ہے‘‘۔ انہوں نے کہا کہ آج  جب کہ دنیا  زیادہ سے زیادہ  جدید ہور ہی ہے، یہ واپس بنیاد کی جانب بڑھ رہی ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ اس کا مطلب ہے کہ اپنی جڑوں سے مربوط ہونا ۔ وزیراعظم نے کہا کہ آپ کسانوں سے زیادہ  اس سے بہتر اور کون جانتا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ جتنا ہم جڑوں کو پانی دیں گے، اتنے ہی پودے بڑھیں گے۔

وزیراعظم نے کہا کہ ہمیں  زراعت کے قدیم علم  کو نہ صرف دوبارہ حاصل کرنا ہے بلکہ  جدید دور کے لئے  اسے چمکانا بھی ہے۔ اس سلسلے میں ہمیں  پھر سے تحقیق کرنی ہو گی اور  قدیم علم کو  جدید سائنسی فریم میں ڈھالنا  ہوگا۔ وزیراعظم نے  موصولہ ذہانت کے بارے میں چوکس رہنے کو کہا۔ فصل کے باقیات کو جلانے کے موجودہ رجحان کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ ماہرین کے اس نظریئے کے باوجود کیا جا رہا ہے کہ  کھیت میں آگ لگانے سے اس کی زرخیزی ختم ہوتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ  تصور کرلیا گیا ہے کہ کیمیکل کے بغیر فصل اچھی نہیں ہوگی، جب کہ  سچ  اس کے  بالکل برعکس  ہے۔ پہلے  کوئی کیمیکل نہیں ہوتا تھا لیکن  فصل بہت اچھی ہوتی تھی۔ انہوں نے  کہا کہ انسانیت  کے فروغ کی تاریخ  اس کی گواہ  ہے۔ انہوں نے کہا کہ  نئی چیزیں سیکھنے کے ساتھ ساتھ ہمیں  اُن غلط  کاموں کو  چھوڑنے کی ضرورت ہے، جو ہماری زراعت میں در آئی ہیں۔ جناب مودی  نے کہا کہ آئی سی  اے آر ، زرعی یونیورسٹیاں اور  کرشی وکاس کیندر  جیسے ادارے اس سلسلے میں عملی کامیابی کے لئے اہم رول ادا کرسکتے ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ قدرتی کھیتی سے  جن کو سب سے زیادہ فائدہ ہوگا، ان کسانوں کی تعداد ملک میں تقریبا 80  فیصد ہے۔  وہ چھوٹے کسان، جن کے پاس  دو ہیکٹئر سے  کم اراضی ہے،  وزیراعظم نے  کہا کہ ان میں زیادہ تر کسان کیمیاوی  کھاد پر  کافی خرچ کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا وہ قدرتی کھیتی  کریں تو  ان کی حالت  بہت بہتر  ہو جائے گی۔

وزیراعظم نے ہر ریاست ، ہر  ریاستی حکومت پر زور دیا کہ وہ  قدرتی کھیتی کو  ایک عوامی تحریک بنانے کے لئے آگے آئیں۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ اس امرت مہوتسو میں ہر پنچایت کے کم  از کم ایک گاؤں کو قدرتی کھیتی سے جوڑنے  کی کوششیں کی جانی چاہئیں۔

وزیراعظم نے ذکر کیا کہ  آب وہوا میں تبدیلی سے متعلق سربراہ کانفرنس میں انہوں نے پوری دنیا پر زور دیا تھا کہ ماحولیات کے لئے طرز زندگی یعنی  لائف  (ایل آئی ایف ای) کو  ایک عالمی مشن بنایا جائے۔ بھارت اور اس کے کسان 21  ویں صدی میں اس سلسلے میں قیادت  کریں گے۔ وزیراعظم نے لوگوں  پر زور دیا کہ وہ  آزادی کے امرت مہوتسو میں  یہ عہد کریں کہ  ماں بھارتی  کی زمین کو  کیمیکل فرٹیلائزر  اور  کیڑے مار ادویات  سے پاک کریں گے۔

حکومت گجرات نے  قدرتی کھیتی پر قومی  کانفرنس کا انعقاد کیا  ہے۔ تین روزہ کانفرنس  14  سے 16  دسمبر 2021  تک  منعقد کی گئی۔ اس میں  ریاستوں میں آئی سی اے آر ، کرشی وگیان کیندروں اور اے ٹی ایم اے  (ایگری کلچرل ٹیکنالوجی منیجمنٹ ایجنسی) کے ذریعہ ورچوئل طور پر کسانوں کی شرکت کے علاوہ 5000  سے زیادہ کسانوں نے  شرکت کی۔

 

 

 

تقریر کا مکمل متن پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں

Explore More
ہر ہندوستانی کا خون ابل رہا ہے: من کی بات میں پی ایم مودی

Popular Speeches

ہر ہندوستانی کا خون ابل رہا ہے: من کی بات میں پی ایم مودی
'Gamcha' in the air: PM Modi leads celebrations after NDA secures sweeping victory in Bihar elections- Watch

Media Coverage

'Gamcha' in the air: PM Modi leads celebrations after NDA secures sweeping victory in Bihar elections- Watch
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
Prime Minister extends greetings to people of Jharkhand on State Foundation Day
November 15, 2025
Prime Minister pays tributes to Bhagwan Birsa Munda on his 150th Jayanti

The Prime Minister, Shri Narendra Modi, has conveyed his heartfelt wishes to all people of Jharkhand on the occasion of the State’s Foundation Day. He said that Jharkhand is a glorious land enriched with vibrant tribal culture. Recalling the legacy of Bhagwan Birsa Munda, the Prime Minister noted that the history of this sacred land is filled with inspiring tales of courage, struggle and dignity.

The Prime Minister also extended his good wishes for the continued progress and prosperity of all families in the State on this special occasion.

The Prime Minister, Shri Narendra Modihas also paid respectful tributes to the great freedom fighter Bhagwan Birsa Munda on his 150th Jayanti. He said that on the sacred occasion of Janjatiya Gaurav Diwas, the entire nation gratefully remembers his unparalleled contribution to protecting the honour and dignity of the motherland. The Prime Minister added that Bhagwan Birsa Munda’s struggle and sacrifice against the injustices of foreign rule will continue to inspire generations to come.

The Prime Minister posted on X;

“जनजातीय संस्कृति से समृद्ध गौरवशाली प्रदेश झारखंड के सभी निवासियों को राज्य के स्थापना दिवस की बहुत-बहुत शुभकामनाएं। भगवान बिरसा मुंडा जी की इस धरती का इतिहास साहस, संघर्ष और स्वाभिमान की गाथाओं से भरा हुआ है। आज इस विशेष अवसर पर मैं राज्य के अपने सभी परिवारजनों के साथ ही यहां की प्रगति और समृद्धि की कामना करता हूं।”

“देश के महान स्वतंत्रता सेनानी भगवान बिरसा मुंडा जी को उनकी 150वीं जयंती पर शत-शत नमन। जनजातीय गौरव दिवस के इस पावन अवसर पर पूरा देश मातृभूमि के स्वाभिमान की रक्षा के लिए उनके अतुलनीय योगदान को श्रद्धापूर्वक स्मरण कर रहा है। विदेशी हुकूमत के अन्याय के खिलाफ उनका संघर्ष और बलिदान हर पीढ़ी को प्रेरित करता रहेगा।”