وزیر اعظم نے اسمارٹ پولیسنگ کے اصول کو وسعت دی اور پولیس سے حکمت عملی کے ساتھ، محتاط، موافقت پذیر، قابل اعتماد اور شفاف بننے کی اپیل کی
وزیر اعظم نے پولیس سے مطالبہ کیا کہ وہ ڈیجیٹل جعل سازی، سائبر جرائم اور اے آئی کی وجہ سے درپیش چنوتی کو، مصنوعی ذہانت اور ’آرزومند بھارت‘ کی ہندوستان کی دوہری اے آئی طاقت کا استعمال کرتے ہوئے ایک موقع میں تبدیل کریں
وزیر اعظم نے کانسٹیبلری پر کام کا بوجھ کم کرنے کے لیے تکنالوجی کے استعمال پر زور دیا
وزیر اعظم نے پولیس سے اپیل کی کہ وہ ’وکست بھارت‘ کی تصوریت کے ساتھ خود کو جدید بنائیں
کچھ اہم مسائل کو حل کرنے میں ہیکاتھون کی کامیابی پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے، وزیر اعظم نے مشورہ دیا کہ نیشنل پولیس ہیکاتھونس کے انعقاد کے بارے میں غور و خوض کیا جائے
کانفرنس میں انسداد دہشت گردی، ایل ڈبلیو ای، سائبر کرائم، اقتصادی تحفظ، امیگریشن، ساحلی سلامتی اور منشیات کی اسمگلنگ سمیت قومی سلامتی کو درپیش موجودہ اور ابھرتی ہوئی چنوتیوں پر تفصیل سے بات چیت کی گئی

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے 30 نومبر اور یکم دسمبر 2024 کو بھونیشور میں ڈائریکٹر جنرل/ انسپکٹر جنرل آف پولیس کی 59 ویں آل انڈیا کانفرنس میں شرکت کی۔

اختتامی سیشن میں، وزیر اعظم نے انٹیلی جنس بیورو کے افسران میں ممتاز خدمات کے لیے صدر کے پولیس میڈلز تقسیم کیے۔ اپنے اختتامی خطاب میں، وزیر اعظم نے کہا کہ کانفرنس کے دوران سلامتی سے متعلق چنوتیوں کے قومی اور بین الاقوامی جہتوں پر وسیع پیمانے پر بات چیت ہوئی، اور انہوں نے بات چیت کے نتیجے میں سامنے آنے والی جوابی حکمت عملیوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔

 

اپنے خطاب کے دوران، وزیر اعظم نے خاص طور پر سماجی اور خاندانی تعلقات کو متاثر کرنے کے لیے گہرے جعلی ہونے کے امکانات سمیت ڈیجیٹل فراڈ، سائبر جرائم اور اے آئی تکنالوجی کی وجہ سے پیدا ہونے والے ممکنہ خطرات پر تشویش کا اظہار کیا۔ جوابی اقدام کے طور پر، انہوں نے پولیس قیادت پر زور دیا کہ وہ مصنوعی ذہانت اور ’آرزومند بھارت‘ کی بھارت کی دوہری اے آئی طاقت کو بروئے کار لاتے ہوئے چنوتی کو ایک موقع میں تبدیل کریں۔

 

انہوں نے اسمارٹ پولیسنگ کے منتر کو وسعت دی اور پولیس کو حکمت عملی کے ساتھ ، محتاط، موافقت پذیر، قابل اعتماد اور شفاف بننے پر زور دیا۔ شہری پولیسنگ میں اٹھائے گئے اقدامات کی ستائش کرتے ہوئے، انہوں نے تجویز پیش کی کہ ہر ایک پہل قدمی کو ملک کے 100 شہروں میں مکمل طور پر نافذ کیا جائے۔ انہوں نے کانسٹیبلری پر کام کا بوجھ کم کرنے کے لیے تکنالوجی کے استعمال پر زور دیا اور تجویز دی کہ پولیس اسٹیشن کو وسائل کی تقسیم کا مرکز بنایا جائے۔

 

کچھ اہم مسائل کو حل کرنے میں ہیکاتھون کی کامیابی پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے، وزیر اعظم نے نیشنل پولیس ہیکاتھون کے انعقاد پر بھی غور و فکر کرنے کا مشورہ دیا۔ وزیر اعظم نے بندرگاہ کی حفاظت پر توجہ مرکوز کرنے اور اس کے لیے مستقبل کا لائحہ عمل تیار کرنے کی ضرورت پر بھی روشنی ڈالی۔

 

وزارت داخلہ میں سردار ولبھ بھائی پٹیل کے بے مثال تعاون کو یاد کرتے ہوئے، وزیر اعظم نے ایم ایچ اے سے لے کر پولیس اسٹیشن کی سطح تک کے سلامتی سے متلق تمام تر اداروں کو کسی بھی پہلو پر ایک ہدف طے کرنے اور اسے حاصل کرنے کا عزم کرتے ہوئے آئندہ برس ان کی 150 ویں یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کرنے کی تاکید کی، جس سے پولیس کے شبیہ ، پیشہ ورانہ مہارت اور صلاحیتوں میں بہتری آئے گی۔ انہوں نے پولیس سے اپیل کی کہ وہ ’وکست بھارت‘ کی تصوریت کے ساتھ جدیدیت کو اپنائیں۔

کانفرنس کے دوران، انسداد دہشت گردی، بائیں بازو کی انتہا پسندی، سائبر جرائم ، اقتصادی سلامتی، امیگریشن، ساحلی سلامتی اور منشیات کی اسمگلنگ سمیت قومی سلامتی کو درپیش موجودہ اور ابھرتے ہوئے چنوتیوں پر گہرائی سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ بنگلہ دیش اور میانمار کے ساتھ سرحد پر ابھرتے ہوئے سلامتی خدشات، شہری پولیسنگ کے رجحانات اور بدنیتی پر مبنی بیانیے کا مقابلہ کرنے کی حکمت عملیوں پر بھی بات چیت ہوئی۔ مزید برآں، نئے نافذ کیے گئے بڑے فوجداری قوانین کے نفاذ، اقدامات اور پولیسنگ میں بہترین طریقوں کے ساتھ ساتھ پڑوس میں سلامتی کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا گیا۔ وزیر اعظم نے کارروائی کے دوران قیمتی معلومات پیش کیں اور مستقبل کے لیے ایک روڈ میپ تیار کیا۔

 

اس کانفرنس میں مرکزی وزیر داخلہ، وزیراعظم کے پرنسپل سکریٹری، قومی سلامتی مشیر، وزیر مملکت برائے امور داخلہ اور مرکزی داخلہ سکریٹری نے بھی شرکت کی۔ ہائبرڈ شکل میں منعقدہ اس کانفرنس میں تمام ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ڈی جی پی / آئی جی پی حضرات اور سی اے پی ایف/ سی پی او کے سربراہان نے کانفرنس کے مقام پر پہنچ کر شرکت کی جبکہ تمام ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے مختلف رینکوں کے 750 سے زائد افسران نے ورچووَل طریقے سے شرکت کی۔

 

 

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
Chronic therapies power 11% growth in Indian pharma market in May

Media Coverage

Chronic therapies power 11% growth in Indian pharma market in May
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
World Leaders Congratulate Prime Minister Shri Narendra Modi on Becoming India’s Longest-Serving Elected Prime Minister
June 09, 2026

Prime Minister Shri Narendra Modi received warm congratulations from world leaders on the eve of his becoming the longest-serving elected Prime Minister of India. World leaders from across the globe paid tribute to Prime Minister’s transformative governance, his advocacy for the Global South, and his vision of an inclusive and economically dynamic India.

H.E. Anura Kumara Disanayaka, the President of Sri Lanka, in a letter dated 8 June 2026 addressed to the Prime Minister, conveyed the warm congratulations of the Government and people of Sri Lanka to him, stating: “This milestone is a testament not only to your years in office, but also to the trust and confidence that the people of the world’s largest democracy have repeatedly placed in your leadership.” The President also highlighted India’s remarkable economic and social transformation and noted that Prime Minister Modi’s vision has inspired many beyond India’s borders, including Sri Lanka. Prime Minister Modi visited Sri Lanka from 4–6 April 2025, his fourth visit to the island nation, during which he was conferred the Mitra Vibhushana, Sri Lanka’s highest civilian honour accorded to a foreign dignitary. The visit reaffirmed India’s Neighbourhood First policy, with Sri Lanka among the closest beneficiaries of India’s steadfast partnership, including India’s pivotal support during Sri Lanka’s economic difficulties in 2022.

H.E. James Marape, the Prime Minister of Papua New Guinea, in a personal video message, described Prime Minister Modi as “a role model and an example of leadership”. He also stated - “Lifting over 200 million people out of poverty to good life today is an amazing feat.” Prime Minister Marape expressed Papua New Guinea’s warm friendship and its desire to further consolidate bilateral ties. Prime Minister Modi’s historic visit to Papua New Guinea in May 2023, the first-ever by an Indian Prime Minister, for the Third Forum for India–Pacific Islands Cooperation (FIPIC-III) Summit was a landmark moment in India’s engagement with the Pacific Island nations. The visit underscored India’s role as a committed partner of the Global South.

H.E. Kamla Persad-Bissessar, the Prime Minister of Trinidad and Tobago, congratulated Prime Minister Modi on this occassion, noting that “under the leadership of Prime Minister Modi, India has evolved as a leading voice on global matters.” She highlighted Prime Minister Modi’s journey from humble beginnings to leading a nation of 1.4 billion people across three terms, and underscored India’s significant achievements in foreign policy, economic growth, infrastructure, and socio-economic development. Prime Minister Modi paid a landmark visit to Trinidad and Tobago from 3–4 July 2025, the first bilateral visit by an Indian Prime Minister in 26 years, coinciding with the 180th anniversary of the arrival of Indian immigrants to Trinidad and Tobago.